دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

ظہیراحمدظہیر — نومبر 24، 2020 2:12 صبح
احباب کو بہت پسند آئی مگر یِہ غزل مجھ ایسے سُست الوجود پر زیادہ اثر نہ کر سکی۔ مُجھے یقین ہے بُرا نہیں مانیں گے۔ اب جو پانچ چھ بچ رہی ہیں، وُہ پیش کر دیں تاکِہ جینوئن تعریف یا تنقید کر سکوں۔
اجی قبلہ وہ پانچ چھ بھی بالکل ایسی ہی ہیں ۔ چنانچہ آپ کو پھر سے مایوسی ہی ہوگی ۔:)
محفل میں شاعری کے علاوہ بھی اور زمرے ہیں اُن میں دیکھ لیجئے شاید آپ کو کہیں اپنی دلچسپی کاسامان میسر آجائے ۔ :):):)
ظہیراحمدظہیر — نومبر 24، 2020 2:15 صبح
حسب حال
شاندار اور بہترین اشعار سے آراستہ غزل
بہت شکریہ معان بھائی ! اللہ خوش رکھے۔ بہت آداب!
ظہیراحمدظہیر — نومبر 24، 2020 2:25 صبح
ظہیراحمدظہیر بھائی۔۔۔ بہت ہی خوبصورت اور اعلی غزل ہے۔۔۔ کمال ہے۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ ماشاءاللہ
اس بینڈ ایڈ سے تو صرف مطلع کا زخم ہی ڈھکا گیا ہے ۔ باقی کے پانچ اشعار کے بینڈ ایڈ کہاں ہیں ؟
مذاق برطرف ، یہ فی البدیہہ ایسی ایسی نوک دار باتیں آپ کو سوجھتی کہاں سے ہیں ۔
نیز یہ بھی بتائیے کہ اگر ہم سب محفلین مل کر باجماعت لاحول ولا قوۃ کا ورد کریں تو کیا جناب کے دماغ شریف میں ان نیرنگیوں کا ورود بند ہوسکتا ہے ؟ :D
ظہیراحمدظہیر — نومبر 24، 2020 2:31 صبح
ظہیراحمدظہیر بھائی، نین بھائی تو پنجابی والی سجی دکھا کر کھبی مار گئے ہیں۔ :)
undefined
جی ہاں ، جس شعر پر یہ نظرِ کرم فرماتے ہیں اسے پنچنگ بیگ بنادیتے ہیں ۔ بہرحال جواب میں یہی کہیں گے کہ: تو مشقِ ناز کر خونِ دوعالم میری گردن پر
اب فری کیا ہے تو بھگتیں۔ :p
ہائیں ، تابش بھائی میں تو اب تک یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ ساری بیداد آپ کے کھاتے میں جارہی ہے ۔ اب آپ آخر میں لال شتونگڑہ مجھے پکڑا کر خود رِنگ سے باہر بھاگ رہے ہیں ۔
فاخر رضا — نومبر 24، 2020 3:22 صبح
زہر کی ہے یہ لہو میں کہ دوا کی تیزی
دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی
اُس کے چھونے سے مرے زخم ہوئے رشکِ گلاب
بس گئی خون میں اُس رنگِ حنا کی تیزی

خاص طور پر پہلے شعر کی تعریف ایک ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے جس نے بلڈ پریشر کی دواؤں کے سائیڈ ایفیکٹ دیکھے ہوں
ایڈیلیٹ (nefidipine) کا سائیڈ ایفیکٹ لگتا ہے
فاخر رضا — نومبر 24، 2020 3:29 صبح
دوا اور زہر میں سوائے نیت (intention) کے کوئی فرق نہیں ہوتا. اس لحاظ سے پہلا شعر یہ بھی بتا رہا ہے کہ جس سے علاج کرانے گئے تھے ان کی نیت پر شک بھی کررہے ہیں. آج کل ڈاکٹر ویسے بھی فارما کمپنیوں سے رشوت لے کر دوائیں لکھنے کے باعث بدنام ہیں
فاخر رضا — نومبر 24، 2020 3:31 صبح
دوسرے شعر سے لگتا ہے گندے ہاتھوں کے باعث انفیکشن ہوگیا اور بھرتے زخم گلاب بن گئے (کھل گئے)
رنگ حنا کی تیزی سے یہاں ڈاکٹر شاعر کی مراد خون میں پھیلنے والا سیپسس (sepsis) ہے
اسی لیے کہتے ہیں ہاتھ دھو کر مریض کو ہاتھ لگاؤ
فاخر رضا — نومبر 24، 2020 3:32 صبح
ظہیراحمدظہیر
بھائی تبصرہ زیادہ تو نہیں ہوگیا ورنہ تدوین کا آپشن موجود ہے
:):D
فاخر رضا — نومبر 24، 2020 3:35 صبح
مجھے سارے اشعار پسند آئے اور یہ شعر بھی
صرف ہونٹوں سے جو نکلے تو صدا ہے رسمی
دل سے نکلے تو ہے برّاق دعا کی تیزی
فاخر رضا — نومبر 24، 2020 3:36 صبح
کتنا خوبصورت شعر ہے
بھاوٴ بڑھتے ہی گئے عشقِ طلب گار کے اور
راس آئی اُسے بازارِ وفا کی تیزی
فاخر رضا — نومبر 24، 2020 3:40 صبح
شہر عادی ہے یہ سرگوشیاں سننے کا ظہیرؔ
کہیں بھونچال نہ بن جائے صدا کی تیزی

یہ سازشوں کا شہر ہے بھائی. بزدل لوگوں کا. یہاں سرگوشیاں ہی ہوں گی. یہاں کہاں بھونچال آئے گا
بابا-جی — نومبر 24، 2020 6:56 صبح
اجی قبلہ وہ پانچ چھ بھی بالکل ایسی ہی ہیں ۔ چنانچہ آپ کو پھر سے مایوسی ہی ہوگی ۔:)
محفل میں شاعری کے علاوہ بھی اور زمرے ہیں اُن میں دیکھ لیجئے شاید آپ کو کہیں اپنی دلچسپی کاسامان میسر آجائے ۔ :):):)
ارے ظہیِر میاں! دِل پر نہ لیجیے قِبلہ۔ جب سب تعریف کے پُل باندھ رہے ہوں تو مجھے تھوڑی بہت جلن اور الجھن سی ہو ہی جاتی ہے۔ اب وہ پانچ چھ غزلیں عِنایت کیجیے تاکہ اپنا تبصرے کا حَق اِستعمال کر سکُوں۔
زوجہ اظہر — نومبر 24، 2020 7:05 صبح
بہت خوب
نیرنگ خیال — نومبر 24، 2020 9:05 صبح
ظہیراحمدظہیر بھائی، نین بھائی تو پنجابی والی سجی دکھا کر کھبی مار گئے ہیں۔ :)
بلوچی ہوتی تو ہم بھی شریک ہو جاتے۔
اب فری کیا ہے تو بھگتیں۔ :p
مجھے صرف سرگوشی دکھائی دی۔۔۔ اور وہ بھی یوں کہ "اگر بلوچن ہوتی ۔۔۔":unsure:o_O
نیرنگ خیال — نومبر 24، 2020 9:11 صبح
اس بینڈ ایڈ سے تو صرف مطلع کا زخم ہی ڈھکا گیا ہے ۔ باقی کے پانچ اشعار کے بینڈ ایڈ کہاں ہیں ؟
تین اشعار کی تشریح لکھ چکا ہوں۔ دو کل ایک گورے کی کال کی وجہ سے رہ گئے۔۔۔ جان بوجھ کر دفتر کے وقت کال کرتے ہیں یہ لوگ کہ کام کرو۔۔۔ بھئی۔۔ اتنا ضروری کام کر رہا تھا۔۔۔ سارا ٹیمپو توڑ دیا۔۔۔ خیر آج باقی کی بینڈ ایڈ روانہ کروں گا۔۔ :devil:
مذاق برطرف ، یہ فی البدیہہ ایسی ایسی نوک دار باتیں آپ کو سوجھتی کہاں سے ہیں ۔
فارغ وقت میں سوچ کر رکھ لیتا ہوں۔۔۔ پھر ضرورت پڑنے پر کہتا جاتا ہوں۔ :devil3:
نیز یہ بھی بتائیے کہ اگر ہم سب محفلین مل کر باجماعت لاحول ولا قوۃ کا ورد کریں تو کیا جناب کے دماغ شریف میں ان نیرنگیوں کا ورود بند ہوسکتا ہے ؟ :D
مجھے شیطان کہہ رہے ہیں۔ پتا ہے میری ایک تحریر ہے۔ "شیطان سے ملاقات" کبھی عوامی سطح پر پیش کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ ایک آدھا حصہ اپنے فیس بک پر لگایا تھا۔ تو یار لوگوں نے سمجھا کہ کافر ہوا چاہتا ہوں۔۔۔ پھر خاموش ہی ہوگیا۔۔۔ یوں بھی جان بچانا فرض ہے۔۔۔ ادھر تو سارا "۔۔۔۔۔" مسلمان ہوا پھرتا ہے۔
نیرنگ خیال — نومبر 24، 2020 9:15 صبح
جی ہاں ، جس شعر پر یہ نظرِ کرم فرماتے ہیں اسے پنچنگ بیگ بنادیتے ہیں ۔ بہرحال جواب میں یہی کہیں گے کہ: تو مشقِ ناز کر خونِ دوعالم میری گردن پر
میں بیچارہ تو آپ کے اشعار وہ مفاہیم بیان کرتا ہوں۔ جس تک عام ذہن کی رسائی نہیں ہوتی۔ یوں شعر کو عام فہم بنانے پر مجھے بھی داد دی جائے۔۔۔۔ میں احتجاج کروں گا۔۔۔۔
ہائیں ، تابش بھائی میں تو اب تک یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ ساری بیداد آپ کے کھاتے میں جارہی ہے ۔ اب آپ آخر میں لال شتونگڑہ مجھے پکڑا کر خود رِنگ سے باہر بھاگ رہے ہیں ۔
بھاگنے دیں ظہیر بھائی۔۔۔ خود ہی کسی دن اپنی کوئی نظم غزل لگائیں گے۔ پھر بات ہوگی۔۔۔۔
سید عاطف علی — نومبر 24، 2020 9:27 صبح
ان نیرنگیوں کا ورود بند ہوسکتا ہے ؟

اوپر کے مراسلوں کا خلاصہ یہ ہے کہ "ہر گز نہیں ہو سکتا" :)
محمداحمد — نومبر 24، 2020 10:05 صبح
ظہیر بھائی!
ہمیشہ کی طرح خوبصورت غزل ہے۔
بہت سی داد حاضرِ خدمت ہے۔
محمداحمد — نومبر 24، 2020 10:06 صبح
ویسے غزل سے زیادہ تیزی تبصروں میں نظر آ رہی ہے۔ :)
نیرنگ خیال — نومبر 24، 2020 10:09 صبح
ویسے غزل سے زیادہ تیزی تبصروں میں نظر آ رہی ہے۔ :)
آئیے آپ کا انتظار تھا۔۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D9%84%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%B2%DB%8C.114002/page-2