دنیا میں مل گئے ہو تو جنت میں جائیں کیا؟

راحیل فاروق — اپریل 17، 2016 3:24 شام
فرمائیں تم سے عشق تو نیکی کمائیں کیا؟
دنیا میں مل گئے ہو تو جنت میں جائیں کیا؟
ہو جب زمانہ حسن کا، ایمان سے کہو
عاشق مزاج لوگ زمانے سے پائیں کیا؟
فرقت کے روز و شب کی کہانی نہ چھیڑیے
یہ لازوال دکھ ہے، سنیں کیا؟ سنائیں کیا؟
اچھی ہوئی بری ہوئی، ہونی تو ہو گئی
اب کیا کریں؟ خدا کو کٹہرے میں لائیں کیا؟
مرنے کو اِس گلی میں بلایا گیا ہمیں
راحیلؔ اگر بلائے نہ جائیں تو آئیں کیا؟
راحیلؔ فاروق
26 دسمبر 2010ء
نیرنگ خیال — اپریل 17، 2016 3:28 شام
فرقت کے روز و شب کی کہانی نہ چھیڑیے
یہ لازوال دکھ ہے، سنیں کیا؟ سنائیں کیا؟
اچھی ہوئی بری ہوئی، ہونی تو ہو گئی
اب کیا کریں؟ خدا کو کٹہرے میں لائیں کیا؟
واہ واہ۔۔۔ کیا ہی کہنے۔۔۔ اعلی۔۔۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 17، 2016 3:31 شام
بہت عمدہ راحیل بھائی، کیا کہنے
یوسف سلطان — اپریل 17، 2016 3:39 شام
اچھی ہوئی بری ہوئی، ہونی تو ہو گئی
اب کیا کریں؟ خدا کو کٹہرے میں لائیں کیا؟
واہ واہ عمدہ ، شاندار ۔
ابن رضا — اپریل 17، 2016 5:02 شام
واہ کیا مترنم اور کلاسیکل ابیات ہیں قبلہ!
اتنی رواں غزل جو ہمارے ہے روبرو
ہم جھوم کر پڑھیں نہ تو اور گنگنائیں کیا
راحیل بھائی آپ کی یہ خوب ہے غزل
ہم سوچ میں ہیں نقد کے نشتر چلائیں کیا ؟

گلہائے داد قبول کیجیے۔
صفی حیدر — اپریل 17، 2016 5:40 شام
لاجواب تخلیق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
یاز — اپریل 17، 2016 6:04 شام
بہت ہی شاندار راحیل بھائی۔ کمال کی غزل ہے۔
سید عاطف علی — اپریل 17، 2016 8:31 شام
آہا ۔ خوب رچی بسی کیفیت کی غزل ہے راحیل ۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت پسند آئی۔
راحیل فاروق — اپریل 18، 2016 8:13 صبح
بہت عمدہ راحیل بھائی، کیا کہنے
واہ واہ عمدہ ، شاندار ۔
گلہائے داد قبول کیجیے۔
لاجواب تخلیق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت ہی شاندار راحیل بھائی۔ کمال کی غزل ہے۔
آہا ۔ خوب رچی بسی کیفیت کی غزل ہے راحیل ۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت پسند آئی۔
سیروں ڈھیروں خون بڑھ گیا۔ بہت شکریہ، پیارے لوگو۔
واہ کیا مترنم اور کلاسیکل ابیات ہیں قبلہ!​
اتنی رواں غزل جو ہمارے ہے روبرو
ہم جھوم کر پڑھیں نہ تو اور گنگنائیں کیا
راحیل بھائی آپ کی یہ خوب ہے غزل
ہم سوچ میں ہیں نقد کے نشتر چلائیں کیا ؟
اتنی مترنم داد کا الگ سے شکریہ! :)
نیرنگ خیال — اپریل 18، 2016 8:31 صبح
راحیل فاروق بھائی۔۔۔ ہم نے کیا داد کی بجائے کھاد ڈالی تھی اس دھاگے میں۔۔۔۔۔ ہماری داد سے خون کیوں نہیں بڑھا۔۔۔ :idontknow:
راحیل فاروق — اپریل 18، 2016 8:39 صبح
راحیل فاروق بھائی۔۔۔ ہم نے کیا داد کی بجائے کھاد ڈالی تھی اس دھاگے میں۔۔۔۔۔ ہماری داد سے خون کیوں نہیں بڑھا۔۔۔ :idontknow:
آپ کی داد سے اصل میں دل بڑھ گیا ہے! :laughing::laughing::laughing:
مذاق برطرف، پیارے بھائی ۔ پتا نہیں کیسے یہ چوک ہو گئی۔ نظر کمزور ہے میری۔ دوسرا ابھی ابھی سو کر اٹھا ہوں۔ تیسرا آپ کا دیوانہ ہوں۔ دیوانوں کو تو ایمبولینس کی طرح عام معافی ہوتی ہے۔ درخواست ہے کہ دیوانہ یا کم از کم ایمبولینس سمجھ کر چشم پوشی فرمائی جائے۔
عرضے
راحیل فاروق
Arshad khan — اپریل 18، 2016 9:47 صبح
واہ بہت خوب سبحان اللہ
عبیر خان — اپریل 18، 2016 11:56 صبح
دنیا میں بھی ساتھ اور جنت میں بھی ساتھ۔
سلمان دانش جی — اپریل 18، 2016 12:28 شام
واہ صاحب۔ پرلطف کلاسیک انداز میں غزل کیا لکھی ، چچا غالب اور تایا نظیر اکبرآبادی یاد دلوائے دئے ہیں۔
اسی غزل پر سچے دل سے مزید محنت ہووے تو اور بھی نکھر سکتی ہے
راحیل فاروق — اپریل 18، 2016 9:09 شام
واہ بہت خوب سبحان اللہ
دنیا میں بھی ساتھ اور جنت میں بھی ساتھ۔
واہ صاحب۔ پرلطف کلاسیک انداز میں غزل کیا لکھی ، چچا غالب اور تایا نظیر اکبرآبادی یاد دلوائے دئے ہیں۔
پذیرائی پر بندہ ممنون۔
اسی غزل پر سچے دل سے مزید محنت ہووے تو اور بھی نکھر سکتی ہے
:eek:
سچا دل کہاں سے لائیں؟
عبیر خان — اپریل 19، 2016 8:25 صبح
پذیرائی پر بندہ ممنون۔
:eek:
سچا دل کہاں سے لائیں؟
یہ بات تو آپ نے سچی کی ہے۔
شقران آزاد — اپریل 19، 2016 9:30 صبح
راحیل صاحب وہ مردِ مجاہد ہیں جو اس نقار خانے میں کلاسیکی نظریات اور مزاج کا ڈنکا بجانے کی ٹھانے ہوئے ہیں ۔ ان کے لیے دعاے استقامت۔
سید لبید غزنوی — اپریل 19، 2016 9:51 صبح
واہ جی واہ عمدہ کلام ہے۔۔۔نفیس اور شائستہ۔۔۔شیریں۔۔کلاسیک۔بہت سی داد۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو۔۔آمین
سیرت عائشہ رضی اللہ پر کچھ لکھیں۔۔۔
مزمل حسین — اپریل 19، 2016 1:16 شام
بہت خوب غزل ہے۔
محمداحمد — اپریل 19، 2016 1:40 شام
بہت خوب !
سبحان اللہ !
بڑے خطرناک شعر کہے ہیں بھائی!

ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔ :flower:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84-%DA%AF%D8%A6%DB%92-%DB%81%D9%88-%D8%AA%D9%88-%D8%AC%D9%86%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D8%9F.89402/