دنیا میں مل گئے ہو تو جنت میں جائیں کیا؟

راحیل فاروق — اپریل 23، 2016 3:02 شام
راحیل صاحب وہ مردِ مجاہد ہیں جو اس نقار خانے میں کلاسیکی نظریات اور مزاج کا ڈنکا بجانے کی ٹھانے ہوئے ہیں ۔ ان کے لیے دعاے استقامت۔
واہ جی واہ عمدہ کلام ہے۔۔۔نفیس اور شائستہ۔۔۔شیریں۔۔کلاسیک۔بہت سی داد۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو۔۔آمین
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔ :flower:
بڑے پیارے پیارے لوگوں سے داد مل رہی ہے۔ شکریہ کہنے سے گزارا ہوتا نظر نہیں آتا۔
بڑے خطرناک شعر کہے ہیں بھائی!
چند چھوٹے خطرناک نکال بھی دیے ہیں۔ :)
آپ کو اس غزل کے جتنے شعر یاد آئے، ادب دوست بھائی کے ساتھ سٹیل ٹاؤن جاتے ہوئے سنائے بھی تھے۔ لیکن غالباً آپ بھی میری طرح دوسروں کے شعر یاد نہیں رکھتے۔ اچھا ہے۔ اچھا ہے!
محمداحمد — اپریل 23، 2016 3:21 شام
مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے یہ غزل جانی پہچانی تو لگتی تھی لیکن مجھے گمان یہ تھا کہ محفل میں کئی ایک بار دیکھی ہے اس لئے ایسا لگ رہا ہے۔
چند چھوٹے خطرناک نکال بھی دیے ہیں۔

چھوٹے خطرناک :) :)
ویسے بڑے خطرناک اشعار والی غزل سے تو ہم خاموشی سے ہی واپس آگئے اور لگے "اللہ اللہ کرنے"۔ :) کہ اب لیلیٰ لیلیٰ کرتے تھک گئے ہیں۔ :)
:)
آپ کو اس غزل کے جتنے شعر یاد آئے، ادب دوست بھائی کے ساتھ سٹیل ٹاؤن جاتے ہوئے سنائے بھی تھے۔

اُس محفل سے تو پھر یہ بھی یاد آتا ہے کہ ہمیں تو اپنے شعر بھی کم ہی یاد رہتے ہیں۔ :)
ویسے آپ سے سننے کا لطف الگ ہے کسی دن تسلی سے سنوں گا آپ سے۔ :)
لیکن غالباً آپ بھی میری طرح دوسروں کے شعر یاد نہیں رکھتے۔ اچھا ہے۔ اچھا ہے!

ہماری تو ساری ہارڈ ڈسک پہلے فیض و فراز نے اورپھر افتخار عارف اورمصطفیٰ زیدی وغیرہ نے گھیرے رکھی۔ مزید براں کچھ اسپیس فری کرنے کے چکر میں پوری سلیٹ ہی صاف ہوگئی۔ :) :) :)
نایاب — اپریل 23، 2016 4:36 شام
واہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
فرقت کے روز و شب کی کہانی نہ چھیڑیے
یہ لازوال دکھ ہے، سنیں کیا؟ سنائیں کیا؟
ڈھیروں دعاؤں بھری دلی داد
بہت دعائیں
ادب دوست — اپریل 25، 2016 8:57 صبح
بھئی ہم نے تو یہ خوبصورت کلام شاعر سے خود سنا ہے.
اور یقین کیجئے جتنا خوبصورت یہ کلام ہے اتنا ہی خوبصورت انداز ہے راحیل بھائی کا واہ.. غزل پڑھتے ہوئے آپ کا انداز مکمل طور سے ذہن میں رہا
نور وجدان — اپریل 25، 2016 11:25 صبح
شاعر کی بے باکی کلام کو دو آتشہ کر دیتی ہے ۔
کاشف اسرار احمد — مئی 1، 2016 11:59 صبح
واہ راحیل بھائی۔ دین اور دنیا دونوں جنت کر لیں۔
اس خوش قسمتی پہ لاکھ مبارک قبول ہو !
ماشا اللہ عمدہ غزل ہے!
ڈھیروں داد۔۔۔
لاریب مرزا — مئی 1، 2016 1:04 شام
بہت خوب !!
حسن ترمذی — مئی 1، 2016 1:37 شام
واہ واہ کیا ہی خوب کلام
دنیا میں مل گئے ہو تو جنت میں جائیں کیا
جاسمن — مئی 6، 2016 3:45 صبح
بہت خوب!
بہت ہی پیاری غزل ہے۔ ڈھیروں داد۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — جنوری 18، 2017 4:48 شام
اتنی لاجواب اور شاہکار غزل پہ لفظوں سے داد کیا دیں ؟ لفظ ہے ہی نہیں ۔ سو فوٹوشاپ کا سہارا لیا ہے
2r6cxlx.jpg
سید لبید غزنوی — جنوری 19، 2017 2:59 صبح
بہت خوب !
سبحان اللہ !
بڑے خطرناک شعر کہے ہیں بھائی!

ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔ :flower:
اللہ آپ کو سلامت رکھے یہ سرگوشی کس طرح لگاتے ہیں طریقہ سمجھا سکتے ہیں اللہ آپکو جزاء دے ۔۔
La Alma — جنوری 19، 2017 6:34 صبح
ابھی تو حضرت کی توجہ غزل پر نہیں ہوئی۔ توبہ توبہ!
اور تو اور وہ تو خدا کو بھی کٹہرے میں لے آئے ہیں . گویا حد ہی ہو گئی .
طارق سعید — جنوری 19، 2017 10:42 صبح
فرمائیں تم سے عشق تو نیکی کمائیں کیا؟
دنیا میں مل گئے ہو تو جنت میں جائیں کیا؟
بہت ہی اعلیٰ - عشق کی انتہا کی ایک اور جہت
محمداحمد — جنوری 19، 2017 2:08 شام
کہتے ہیں کہ انسان جہاں رہے ایسے اچھے کام کرے کہ اُسے ہمیشہ یاد کیا جائے۔ :)
ایسے ہی اچھے کام کرنے والے ہمارے پیارے دوست تجمل حسین ہیں جو محفل میں سرگوشیاں کرنے کا طریقہ سکھا گئے ہیں اور خود لمبی چھٹیوں پر ہیں۔ آج جب غزنوی صاحب نے سرگوشی کا طریقہ پوچھا تو ہمیں خیال آیا کہ محفل میں کہیں نہ کہیں یہ طریقہ لکھا ہوگا (وجہ یہی تھی کہ ہم پہیہ دوبارہ سے ایجاد کرنے کے حق میں نہیں ہیں :) )۔ بہرکیف تجمل حسین بھائی کا شکریہ کہ جنہوں نے یہ کام پہلے سے کرکے رکھا ہے۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے یہ سرگوشی کس طرح لگاتے ہیں طریقہ سمجھا سکتے ہیں اللہ آپکو جزاء دے ۔۔

غزنوی صاحب یہ رہا تجمل بھائی کا سرگوشی کا نسخہ۔ :)
سید لبید غزنوی — جنوری 22، 2017 11:41 صبح
کہتے ہیں کہ انسان جہاں رہے ایسے اچھے کام کرے کہ اُسے ہمیشہ یاد کیا جائے۔ :)
ایسے ہی اچھے کام کرنے والے ہمارے پیارے دوست تجمل حسین ہیں جو محفل میں سرگوشیاں کرنے کا طریقہ سکھا گئے ہیں اور خود لمبی چھٹیوں پر ہیں۔ آج جب غزنوی صاحب نے سرگوشی کا طریقہ پوچھا تو ہمیں خیال آیا کہ محفل میں کہیں نہ کہیں یہ طریقہ لکھا ہوگا (وجہ یہی تھی کہ ہم پہیہ دوبارہ سے ایجاد کرنے کے حق میں نہیں ہیں :) )۔ بہرکیف تجمل حسین بھائی کا شکریہ کہ جنہوں نے یہ کام پہلے سے کرکے رکھا ہے۔
غزنوی صاحب یہ رہا تجمل بھائی کا سرگوشی کا نسخہ۔ :)
بہت بہت شکریہ ۔۔۔جزاک اللہ
بہت بہت شکریہ ایک بار پھر۔۔خوش رہیں۔۔
سید لبید غزنوی — جنوری 22، 2017 11:50 صبح
انتظامیہ سے درخواست کی جا سکتی ہے۔
بہتر انتظامیہ سے درخواست کیسےکی جاسکتی ہے طریقہ؟
محمد تابش صدیقی — جنوری 23، 2017 7:46 صبح
بہتر انتظامیہ سے درخواست کیسےکی جاسکتی ہے طریقہ؟
متعلقہ پوسٹ کے نیچے "رپورٹ" پر کلک کریں، اور تصویر ہٹانے کی درخواست کر دیجیے۔ :)
منصور محبوب چوہدری — جنوری 23، 2017 7:43 شام

اچھی ہوئی بری ہوئی، ہونی تو ہو گئی
اب کیا کریں؟ خدا کو کٹہرے میں لائیں کیا؟​
راحیل صاحب ۔ بہت عمدہ ۔ خاص کر یہ شعر۔ نفسِ مطمئنہ کا ایک الگ رخ پیش کیا آپ نے
رومانہ چوہدری — جنوری 24، 2017 2:35 صبح
عمدہ:)
فیضان قیصر — فروری 13، 2017 6:52 شام
اچھی ہوئی بری ہوئی، ہونی تو ہو گئی
اب کیا کریں؟ خدا کو کٹہرے میں لائیں کیا؟
واہ واہ راحیل بھائی جیتے رہیئے اور یوں ہی لکھتے رہیئے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84-%DA%AF%D8%A6%DB%92-%DB%81%D9%88-%D8%AA%D9%88-%D8%AC%D9%86%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D8%9F.89402/page-2