ستارے ہی ستارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل

عمران شناور — مئی 4، 2009 6:01 صبح
اس کا جواب تو عمران صاحب ہی دے سکتے ھیں ہہں کیوں عمران بھائی

آصف شفیع صاحب اور سلیمان جاذب صاحب
میرے لیے اپنا وقت ضائع کرنے کے لیے آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ
:shameonyou: ایسی کوئی بات نہیں کہ مجھے غزل پسند نہیں آتی
جو چیز اچھی ہوتی ہے اسے اچھا کہنے کی ضرورت نہیں‌پڑتی
کیونکہ اچھی چیز ہر ایک کو متوجہ کرتی ہے
سلیمان جاذب — مئی 4، 2009 7:31 صبح
آصف شفیع صاحب اور سلیمان جاذب صاحب
میرے لیے اپنا وقت ضائع کرنے کے لیے آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ
:shameonyou: ایسی کوئی بات نہیں کہ مجھے غزل پسند نہیں آتی
جو چیز اچھی ہوتی ہے اسے اچھا کہنے کی ضرورت نہیں‌پڑتی
کیونکہ اچھی چیز ہر ایک کو متوجہ کرتی ہے

یعنی آپ کے لئے جو ٹائم لگایا جائے وہ ضائع ہوتا ہے؟
آپ نے درست فرمایا
عمران شناور — مئی 4، 2009 11:41 صبح
یعنی آپ کے لئے جو ٹائم لگایا جائے وہ ضائع ہوتا ہے؟
آپ نے درست فرمایا

سلیمان بھائی! آپ تو ناراض ہو گئے‘ آپ کا دل دکھانا ہرگز مقصود نہ تھا
مجھ ناچیز کی رائے کو اہمیت دینا آپ کی محبت ہے جس کے لیے آپ کا ممنون ہوں
سلیمان جاذب — مئی 5، 2009 8:38 صبح
سلیمان بھائی! آپ تو ناراض ہو گئے‘ آپ کا دل دکھانا ہرگز مقصود نہ تھا
مجھ ناچیز کی رائے کو اہمیت دینا آپ کی محبت ہے جس کے لیے آپ کا ممنون ہوں

ارے ناراض ہونے والی کوئی بات نہیں
ایم اے راجا — مئی 12، 2009 10:59 صبح
بہر خوب لاجواب جاذب صاحب
سلیمان جاذب — جون 9، 2009 9:08 صبح
بہر خوب لاجواب جاذب صاحب

بہت شکریہ راجا صاحب
آپ کی شاعری کا ایک لنک یہ بھی ہے دیکھیے گا
مغزل — جون 9، 2009 11:46 صبح
ہم بھی دیکھنے کی جسارت کر لیں کیا ؟؟
سلیمان جاذب — جون 15، 2009 6:06 صبح
ہم بھی دیکھنے کی جسارت کر لیں کیا ؟؟

بھائی کیوں شرمندہ کرتے ہیں آپ
ایم اے راجا — جون 19، 2009 4:10 شام
بہت شکری جاذب صاحب۔
ارے مغل صاحب آپ نہیں دیکھیں گے تو اور کون دیکھے گا اس بے تکی شاعری کو:)
انیس فاروقی — جون 19، 2009 4:19 شام
ایک سوال ہے آپکا سر نیم جاذب ہے یا تخلص، اور آپ کا جاذب قریشی سے کوئی عزیزداری ہے، کیونکہ وہ ایس ایم سائنس کالج کراچی میں میرے اردو کے استاد تھے اور بہت خوب پڑھایا ہے۔ شاعر تو وہ اچھے ہیں ہی۔ بہر حال ایسے ہی سوال پوچھنے کو دل چاہا کہ تسلی ہو جائے۔
محمداحمد — جون 19، 2009 4:25 شام
بہت اچھی غزل ہے سلیمان جاذب صاحب!
کئی بار دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے پر جواب نہیں‌دے پایا۔ آج حاضر ہو سو داد قبول کیجے۔
سلیمان جاذب — جولائی 14، 2009 1:33 شام
ایک سوال ہے آپکا سر نیم جاذب ہے یا تخلص، اور آپ کا جاذب قریشی سے کوئی عزیزداری ہے، کیونکہ وہ ایس ایم سائنس کالج کراچی میں میرے اردو کے استاد تھے اور بہت خوب پڑھایا ہے۔ شاعر تو وہ اچھے ہیں ہی۔ بہر حال ایسے ہی سوال پوچھنے کو دل چاہا کہ تسلی ہو جائے۔
انیس فاروقی بھائی جان
جاذب میرا تخلص ہے اور جاذب قریشی صاحب بہت اچھے شاعر ہیں لیکن میرے عزیز نہیں
امید ہے تسلی دل ہو گئی ہو گی
سلیمان جاذب — جولائی 14، 2009 1:34 شام
بہت اچھی غزل ہے سلیمان جاذب صاحب!
کئی بار دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے پر جواب نہیں‌دے پایا۔ آج حاضر ہو سو داد قبول کیجے۔
بہت شکریہ احمد بھائی آپ کا
سلیمان جاذب — جولائی 14، 2009 1:37 شام
بہت شکری جاذب صاحب۔
ارے مغل صاحب آپ نہیں دیکھیں گے تو اور کون دیکھے گا اس بے تکی شاعری کو:)
چلیں بے تکی ہی سہی لیکن ٹھیک تو کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
محمد اظہر نذیر — جنوری 3، 2010 10:02 صبح
ستارے ہی ستارے دیکھتا ہوں
سفر کے استعارے دیکھتا ہوں
کبھی دیکھوں تلاطم خیز موجیں
کبھی حیراں کنارے دیکھتا ہوں
مقدر کی کہانی پڑھ رہا ہوں
کہاں تیرے اشارے دیکھتا ہوں
کہیں آنسو کہیں پر سسکیاں ہیں
دکھوں کے سب شمارے دیکھتا ہوں
سلگتی آگ ہے شدت کی دل میں
کئی اٹھتے شرارے دیکھتا ہوں
چلے جاتے ہیں جاذب کیوں بچھڑ کر
دل و جاں سے بھی پیارے دیکھتا ہوں

بہت اعلا بہت اچھی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%92-%DB%81%DB%8C-%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%BA%D8%B2%D9%84.20712/page-2