شاعر ہے راحیلؔ غضب کا، اس کی غزل کا کافر کافر

طاہر راجپوت ملتان — اکتوبر 24، 2017 1:54 شام
ہائے اسسست
بہت ہی زبردسسست ردیف قافیہ استعمال ڈھیر ساری داد خوش رہئے
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 24، 2017 2:07 شام
:confused:
امان زرگر — اکتوبر 24، 2017 2:14 شام
واہ کیا بات ہے۔۔۔۔۔ جی
عینی مروت — اکتوبر 31، 2017 8:50 شام
ویرانی سی ویرانی ہے، تنہائی سی تنہائی ہے
پہلے ٹوٹ کے رونے والا اب خاموش تماشائی ہے
شوخ ہوا کا مہکتا جھونکا گلیوں سے اٹھلاتا گزرا
چیخیں مار کے رویا پاگل، "ہرجائی ہے! ہرجائی ہے!"
واااہ ۔۔
حد تمام کردی روانی پر۔۔۔
اور تخیل کی بلند پروازی کے کیا کہنے ۔۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 1، 2017 3:16 صبح
یہ راحیل فاروق کہاں غائب ہیں؟! کئی دفعہ ان کا بال بھی سورج کو دکھا چکا ہوں حاضر ہوکر ہی نہیں دیتے ۔ لگتا ہے کسی اور کا بال دے دیا تھا مجھے ۔:):):)
میاں فورا پہنچو اور داد وصول کرو ۔
امان زرگر — نومبر 1، 2017 4:20 شام
سر راحیل فاروق صاحب ابھی تک سیاہ رنگ کی گرویدگی میں مبتلا ہیں ۔۔ اس صورت میں بال دھوپ میں رکھنا مفید نہیں شاید۔۔۔۔ ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر — نومبر 1، 2017 4:47 شام
سر راحیل فاروق صاحب ابھی تک سیاہ رنگ کی گرویدگی میں مبتلا ہیں ۔۔ اس صورت میں بال دھوپ میں رکھنا مفید نہیں شاید۔۔۔۔ ظہیراحمدظہیر
کیپسول کو نگلنے میں ازحد دشواری ہورہی ہے ۔ جان کی امان پاؤں تو عرض ہے کہ اس کیپسول کو کھول کر بیمار کو کچھ دانے عطا کئے جائیں تاکہ بیماریٔ ادراک و فہم کو افاقہ ہو۔
حسرت جاوید — مئی 21، 2021 8:05 شام
ویرانی سی ویرانی ہے، تنہائی سی تنہائی ہے
پہلے ٹوٹ کے رونے والا اب خاموش تماشائی ہے
واہ۔
یاسر شاہ — مئی 22، 2021 2:45 صبح
جب جب فیضِ تیرہ شبی سے اہلِ ہنر کے دل لرزے ہیں
اپنی گرمئِ فکر ہزاروں شمعیں روشن کر لائی ہے

واہ۔بہت خوب۔
محمد شکیل خورشید — مئی 24، 2021 12:07 شام
دل خود درد کا دیوانہ ہے، درد بھی دل کا شیدائی ہے
کمال باندھا ہے محترم ویسے تو پوری غذل ہی اعلیٰ ترین ہے ماشا اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1-%DB%81%DB%92-%D8%B1%D8%A7%D8%AD%DB%8C%D9%84%D8%94-%D8%BA%D8%B6%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%8C-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D8%A7%D9%81%D8%B1-%DA%A9%D8%A7%D9%81%D8%B1.90836/page-2