صحرا صحرا دوپہریں ہیں، بادل بادل شام

سید ذیشان — جولائی 19، 2012 3:12 شام
بہت خوبصورت اور مترنم غزل ہے۔
محمداحمد — جولائی 20، 2012 7:08 صبح
بہت خوبصورت اور مترنم غزل ہے۔

بہت شکریہ ذیشان بھائی۔۔۔۔!
نایاب — جولائی 20، 2012 6:55 شام
واہہہہہہہہہہہ
بہت اعلی
رنگ سنہرا، دھوپ سا اُس کا، گیسو جیسے رات
چاند سا اُجلا اُجلا چہرہ، اُس کا آنچل شام
محمداحمد — اگست 8، 2012 6:58 صبح
واہہہہہہہہہہہ
بہت اعلی
رنگ سنہرا، دھوپ سا اُس کا، گیسو جیسے رات
چاند سا اُجلا اُجلا چہرہ، اُس کا آنچل شام

بہت شکریہ نایاب بھائی ۔۔۔۔!
ندیم مراد — اپریل 6، 2014 7:08 صبح
سلام
بہت دیر سے داد دینے کی معزرت
لیکن غزل اتنی خوبصورت ہے کہ داد دئے بغیر رہ نہ سکھا
اتنی شاندار غزل میں نے پڑھی ہوگی؟۔ کم از مجھے یاد نہیں
سادگی اور پرکاری
روانی اور سلاست
جزبہ اور منظر کشی
احساسات اور بےبسی
الغرض کیا کچھ نہیں ہے اس غزل میں
ایک نادرِروزگار اور نایاب غزل
مقطع کے متعلق احباب سے معزرت کے ساتھ لفظ نظم اتنا خوبصورت لگ رہا ہے کہ شعر دل کی گہرائیوں تک کو چھوتا ہوا محسوس ہوتا ہے،اگر چہ کہ اس میں نفظ غزل بہت آسانی سے لایا جا سکتا ہے، اس میں کسی مہارت اور چابکسدتی کی بھی ضرورت نہیں،
جیساکہ ،
کوئی غزل ہوجائے احمد، کچھ تو وقت کٹے
یا
احمد غزل ہو جائے کوئی ، کچھ تو وقت کٹے
وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ لیکن اس کی کوئی ضرورت نہیں
کیونکہ مقطع اس کے باوجود ایک حسین ترین شعر ہے
میں محفل میں بہت ہی نیا ہوں، کوئی جسارت ہو گئ ہو تو معزرت
محمداحمد — اپریل 7، 2014 8:16 صبح
سلام
بہت دیر سے داد دینے کی معزرت
لیکن غزل اتنی خوبصورت ہے کہ داد دئے بغیر رہ نہ سکھا
اتنی شاندار غزل میں نے پڑھی ہوگی؟۔ کم از مجھے یاد نہیں
سادگی اور پرکاری
روانی اور سلاست
جزبہ اور منظر کشی
احساسات اور بےبسی
الغرض کیا کچھ نہیں ہے اس غزل میں
ایک نادرِروزگار اور نایاب غزل
مقطع کے متعلق احباب سے معزرت کے ساتھ لفظ نظم اتنا خوبصورت لگ رہا ہے کہ شعر دل کی گہرائیوں تک کو چھوتا ہوا محسوس ہوتا ہے،اگر چہ کہ اس میں نفظ غزل بہت آسانی سے لایا جا سکتا ہے، اس میں کسی مہارت اور چابکسدتی کی بھی ضرورت نہیں،
جیساکہ ،
کوئی غزل ہوجائے احمد، کچھ تو وقت کٹے
یا
احمد غزل ہو جائے کوئی ، کچھ تو وقت کٹے
وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ۔ لیکن اس کی کوئی ضرورت نہیں
کیونکہ مقطع اس کے باوجود ایک حسین ترین شعر ہے
میں محفل میں بہت ہی نیا ہوں، کوئی جسارت ہو گئ ہو تو معزرت

بہت شکریہ ندیم صاحب،
اتنی پرانی غزل پر پھر سے داد وہ بھی ایسی بھرپور داد پا کر بہت خوشی ہوئی۔
مقطع کے حوالے سے آپ کی بات سے متفق ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ذہن میں جو پہلا خیال اُترے اصل مصرع اُس کی قریب ترین شکل میں ہی ہو۔
بہرکیف، بہت شکریہ ۔۔۔! خوش رہیے۔
محفل میں شروع شروع میں سب ہی نئے ہوتے ہیں ۔ آتے جاتے رہیے۔ انشاءاللہ پرانے بھی ہو جائیں گے۔ :)
مزمل حسین — اپریل 29، 2016 4:31 شام
رنگ سنہرا دھوپ سا اُس کا، گیسو جیسے رات
چاند سا اُجلا اُجلا چہرہ، اُس کا آنچل شام
کیا کہنے!
سر یہ کون سی بحر ہے؟
محمداحمد — اپریل 30، 2016 12:51 شام
رنگ سنہرا دھوپ سا اُس کا، گیسو جیسے رات
چاند سا اُجلا اُجلا چہرہ، اُس کا آنچل شام
کیا کہنے!
سر یہ کون سی بحر ہے؟

:)
سیانے کہتے ہیں کہ یہ میر کی ہندی بحر ہے۔ واللہ عالم۔
اس میں "فعلن" کے رکن کی تکرار ہے۔
فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع
مزمل حسین — اپریل 30، 2016 1:13 شام
اوہ یہ وہی متنازعہ بحر۔
اسے سمجھنے کے لئے صبرِ ایوب درکار ہے، ہم سے نہیں ہو گا۔
محمداحمد — اپریل 30، 2016 1:17 شام
اوہ یہ وہی متنازعہ بحر۔
اسے سمجھنے کے لئے صبرِ ایوب درکار ہے، ہم سے نہیں ہو گا۔

متنازعہ کیوں کر ہوگئی بھائی صاحب؟
مزمل حسین — اپریل 30، 2016 1:26 شام
اس کی ''ٹائٹل شپ'' کا تنازعہ ہے نا۔ کوئی اسے میر کی ہندی بحر تو کوئی غالباً متدارک(؟) کی ایک شکل قرار دیتا ہے۔
ویسے اگر آپ ارکان پر اعراب لگا دیتے تو کچھ سمجھنے میں آسانی ہوتی۔
محمداحمد — اپریل 30، 2016 1:39 شام
اس کی ''ٹائٹل شپ'' کا تنازعہ ہے نا۔ کوئی اسے میر کی ہندی بحر تو کوئی غالباً متدارک(؟) کی ایک شکل قرار دیتا ہے۔
ویسے اگر آپ ارکان پر اعراب لگا دیتے تو کچھ سمجھنے میں آسانی ہوتی۔

اچھا۔۔۔!
آپ یہ دو روابط دیکھیے:
ایک
دو
محمداحمد — اپریل 30، 2016 2:10 شام
ایک ربط یہ بھی دیکھیے۔
محمد امین — اپریل 30، 2016 10:22 شام
کیا ہی خوبصورت کلام ہے۔۔۔ ورڈزورتھ جیسا خوبصورت۔۔۔
جاسمن — مئی 18، 2016 1:55 شام
خوبصورت اشعار۔
شام شام سی غزل۔
بہت خوب!
زبردست!
بہت حسین۔بہت حسین۔بہت حسین۔
محمداحمد — مئی 18، 2016 2:01 شام
کیا ہی خوبصورت کام ہے۔۔۔ ورڈزورتھ جیسا خوبصورت۔۔۔

بہت شکریہ امین بھائی!
تبصرے میں اتنا بڑا نام شامل ہونا ہی میرے لئے اعزاز ہے۔ :)
شاد آباد رہیے۔
محمداحمد — مئی 18، 2016 2:02 شام
خوبصورت اشعار۔
شام شام سی غزل۔
بہت خوب!
زبردست!
بہت حسین۔بہت حسین۔بہت حسین۔

بہت بہت بہت شکریہ!
دل بڑھا دیتی ہے آپ کی حوصلہ افزائی۔ :)
ظہیراحمدظہیر — مئی 20، 2016 11:23 شام
بہت خوبصورت اشعار ہیں !!! احمد بھائی سلامت رہیئے !! ایک سے بڑھ کر ایک شعر ہے ۔ کیا منظر نگاری کی ہے!! میں اسے تصویری غزل کہوں گا یعنی لفظوں سے مصوری کی ہے !!!
نین ہیں کس کے، یاد ہے کس کی، کس کے ہیں آنسو
کس کی آنکھوں کا تحفہ ہے ، کاجل کاجل شام
کیا بات ہے !!!! زندہ رہیں ، سلامت رہیں !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B5%D8%AD%D8%B1%D8%A7-%D8%B5%D8%AD%D8%B1%D8%A7-%D8%AF%D9%88%D9%BE%DB%81%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84-%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84-%D8%B4%D8%A7%D9%85.13501/page-2