عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:50 صبح
ہم ایسا کرتے ہیں کہ
سید عمران بھیا کو ٹیگ کر دیتے ہیں ، ٹھیک ہے ۔
میں تو سمجھا تھا کہ ڈائنو سار کا زمانہ اب ختم ہو چکا ہے!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:51 صبح
غلط فہمی ہوئی آپ کو
محمداحمد بھائی شوق سے جس کسی مج کے ساتھ پھریں، ہمارا کیا لینا دینا!
ہمیں پتا نہیں ایسا کیوں گمان ہوا کہ وہ آپ کو مج کا شوہر سمجھ رہے ہیں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:53 صبح
میں تو سمجھا تھا کہ ڈائنو سار کا زمانہ اب ختم ہو چکا ہے!
ارے بھئی بھیا زمانہ قبل از مسیح کے نہیں ، دور جدید کے مفتی صاحب ہیں ۔
فلسفی — جنوری 9، 2019 7:54 صبح
زمانہ یاد ہے اسکول والا
کہ جب کھاتے تھے تم ڈنڈے، پراٹھے
کیا یاد کروا دیا آپ نے ۔۔ آہ
"ڈے پراٹھے" کی تکرار خوب نبھائی آپ نے۔
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:54 صبح
ہمیں پتا نہیں ایسا کیوں گمان ہوا کہ وہ آپ کو مج کا شوہر سمجھ رہے ہیں ۔
لیکن میں تو بہت شوق سے پراٹھے کھاتا ہوں!
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:56 صبح
ہمیں پتا نہیں ایسا کیوں گمان ہوا کہ وہ آپ کو مج کا شوہر سمجھ رہے ہیں ۔
ہر دوسرے شخص کو خود پر قیاس کرنے کی آپ کی عادت ابھی گئی نہیں!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:56 صبح
لیکن میں تو بہت شوق سے پراٹھے کھاتا ہوں!
ماشاءاللہ ،
اللہ کریم آپ کا شوق سلامت رکھیں ۔
فلسفی — جنوری 9، 2019 7:57 صبح
لیکن میں تو بہت شوق سے پراٹھے کھاتا ہوں!
کئی فرمائشیں مانی ہیں میں نے
بنے بیگم کے ہتھکنڈے، پراٹھے
احمد صاحب کی طرف سے عرفان صاحب کو آداب
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:57 صبح
ہر دوسرے شخص کو خود پر قیاس کرنے کی آپ کی عادت ابھی گئی نہیں!
بھیا جاتے جاتے جائے گی ایسی بھی کیا جلدی ۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 9، 2019 8:01 صبح
لاجواب احمد بھائی
بھوک بڑھا دی ہے آپ نے۔ کیا کرتے تھے ضد امی سے پہلے
نہیں کھانے، بغیر انڈے، پراٹھے کیا ہے عہد یہ اپنے سے ہم نے
کہ اب ہم کھائیں گے ون ڈے پراٹھے ہے ڈر بیگم کی گھوری کا وگرنہ
میں کھاؤں منڈے ٹو سنڈے پراٹھے
سید عمران — جنوری 9، 2019 8:02 صبح
میں تو سمجھا تھا کہ ڈائنو سار کا زمانہ اب ختم ہو چکا ہے!
جو بولتا ہے وہی ہوتا ہے!!!
محمداحمد — جنوری 9، 2019 8:04 صبح
@سنڈا شریف
سرگوشی
@ کا نشان کافی چھوٹا ہے اور سنڈا کافی بڑا۔ اس لیے ٹیگنے میں دشواری ہے!
شریف
محمداحمد — جنوری 9، 2019 8:05 صبح
ہم ایسا کرتے ہیں کہ
سید عمران بھیا کو ٹیگ کر دیتے ہیں ، ٹھیک ہے ۔
کر دیں ، اُن سے بھی پراٹھوں کا حساب لینا ہے۔
سید عمران — جنوری 9، 2019 8:07 صبح
کر دیں ، اُن سے بھی پراٹھوں کا حساب لینا ہے۔
کون سے پراٹھے؟؟؟
فلسفی — جنوری 9، 2019 8:08 صبح
خدا کا واسطہ ہے بس کردیجیے۔ میں فقط دو ابلے ہوئے انڈے اور ایک چائے کا کپ پی کر دفتر آیا ہوں۔ میری جانِ ناتواں "پراٹھوں" کی تکرار کی متحمل نہیں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 8:21 صبح
خدا کا واسطہ ہے بس کردیجیے۔ میں فقط دو ابلے ہوئے انڈے اور ایک چائے کا کپ پی کر دفتر آیا ہوں۔ میری جانِ ناتواں "پراٹھوں" کی تکرار کی متحمل نہیں۔
فسلفی جی آجائیں آپ کی بھوک مزید چمکانے کا نتظام ہوگیا ہے ۔
فلسفی — جنوری 9، 2019 8:26 صبح
فسلفی جی آجائیں آپ کی بھوک مزید چمکانے کا نتظام ہوگیا ہے ۔
لا حول ولا قوۃ الا باللہ ۔۔۔ اللہ تو دیکھ رہا ہے نا!
الماس حسین قاسمی — جنوری 9، 2019 8:38 صبح
بہت خوب،
بہت ہی مزیدار پراٹھے
عباد اللہ — جنوری 9، 2019 9:30 صبح
بہت عمدہ احمد بھیا، کیا کہنے
چلو احمد ؔگرم چائے منگا ئیں
ہوئے جاتے ہیں سب ٹھنڈے پراٹھے
کیا گرم کا تلفظ ر کے سکون کے ساتھ نہیں ہے؟
الف عین — جنوری 9، 2019 9:34 صبح
واہ پراٹھے مزا دے گئے، نہ جانے کتنے برس بیت گئے پراٹھے کھائے!