ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف : اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے

محمداحمد — جنوری 9، 2019 9:35 صبح
بہت عمدہ احمد بھیا، کیا کہنے
کیا گرم کا تلفظ ر کے سکون کے ساتھ نہیں ہے؟

بہت شکریہ!
بہت اچھی نشاندہی کی۔
مصرع ایسے کر لیتا ہوں۔
چلو احمدؔ منگائیں گرم چائے
فرحان محمد خان — جنوری 10، 2019 6:44 صبح
دلچسپ
شکیب — جنوری 10، 2019 8:41 صبح
آج تو پراٹھے کھانے ہی پڑیں گے، چاہے ڈنر میں کیوں نہ ہو۔
بہت اعلیٰ احمد بھائی۔ ایسے ہی ماکولات ومشروبات کا تذکرہ جاری رکھیے۔
درست بات !
لیکن آپ کا جملہ درستی چاہتا ہے۔ :)
یعنی ہمارا اندازہ بالکل ٹھیک تھا کہ آپ نے اس دن کی بھڑاس آج نکالنا شروع کی ہے ۔:p
نکالنی شروع کی ہے یا نکالنا شروع کی ہے
محمداحمد — جنوری 10، 2019 10:44 صبح
انیس الرحمن بھائی!
آپ بور ہو رہے ہیں اس تھریڈ میں آ جائیں۔ :)
یہاں آ کر کلاس لے لیں ہماری۔ :D
محمداحمد — جنوری 11، 2019 6:18 صبح

وہی جو آپ نے ہمارے پہنچنے سے پہلے ختم کر لیے تھے۔ :)
محمداحمد — جنوری 11، 2019 6:18 صبح
فسلفی جی آجائیں آپ کی بھوک مزید چمکانے کا نتظام ہوگیا ہے ۔
99fd5f43f80febf298c1c4bdd99d0fc9.jpg

یہ انڈے پراٹھے (باتصویر) ہمارے کام آئیں گے۔ :):D
محمداحمد — جنوری 11، 2019 6:19 صبح
واہ پراٹھے مزا دے گئے، نہ جانے کتنے برس بیت گئے پراٹھے کھائے!

:)
کبھی کبھی ایک دو نوالے کھا لیا کریں اللہ کا نام لے کر۔ :)
سید عمران — جنوری 11، 2019 6:20 صبح
وہی جو آپ نے ہمارے پہنچنے سے پہلے ختم کر لیے تھے۔ :)
قصور تو دیر سے آنے کا ہوا ۔۔۔
ایسے مواقع پہ دیر آید درست آید والا فارمولہ اپلائی نہیں ہوسکتا!!!
:):):)
محمد تابش صدیقی — جنوری 11، 2019 6:23 صبح
قصور تو دیر سے آنے کا ہوا ۔۔۔
ایسے مواقع پہ دیر آید درست آید والا فارمولہ اپلائی نہیں ہوسکتا!!!
:):):)
جی۔ یہاں اب پچھتائے کیا ہوت والا فارمولا اپلائی ہوتا ہے۔
محمداحمد — جنوری 11، 2019 6:24 صبح
آج تو پراٹھے کھانے ہی پڑیں گے، چاہے ڈنر میں کیوں نہ ہو۔
بہت اعلیٰ احمد بھائی۔ ایسے ہی ماکولات ومشروبات کا تذکرہ جاری رکھیے۔
:)
جواب دینے کے لئے آج صبح کا انتظار اس لئے کیا کہ آپ کے عزم مصمم کا فیڈ بیک لیا جا سکے۔ :)
نکالنی شروع کی ہے یا نکالنا شروع کی ہے

درست فرمایا آپ نے!
بھڑاس کی جنس کا تعین تو معنی کے اعتبار سے فوراً کیا جا سکتا ہے لیکن ہم عدنان بھائی کے لچھے دار پراٹھے( ارے بھئی :evil: )عدنان بھائی کی لچھے دار باتوں میں گھوم کر رہ گئے۔:D:p
محمداحمد — جنوری 11، 2019 6:25 صبح
جی۔ یہاں اب پچھتائے کیا ہوت والا فارمولا اپلائی ہوتا ہے۔

پچھتا تو ہم اس دن ہی لیے تھے لیکن طعنے دینے سے ہمیں کون سا قانون روک سکتا ہے۔ :):p
انیس الرحمن — جنوری 11، 2019 7:11 صبح
انیس الرحمن بھائی!
آپ بور ہو رہے ہیں اس تھریڈ میں آ جائیں۔ :)
یہاں آ کر کلاس لے لیں ہماری۔ :D
ارے نہیں احمد بھائی۔۔۔
کلاس تو پراٹھے کھانے والے کی لی جاتی ہے تاکہ جلد ہضم ہو۔ آپ تو ویسے ہی ڈائٹنگ پر ہیں۔
آپ کی کلاس سنڈے پر رکھ چھوڑی ہے۔۔۔
جاسمن — جنوری 11، 2019 3:05 شام
:D:LOL::ROFLMAO::LOL:
پراٹھا نظم بہت شاندار ہے۔
لیکن نظم کے ساتھ طرح طرح کے پراٹھے بھی ضرور ہونے چاہییں۔
محمداحمد — جنوری 12، 2019 6:02 صبح
ارے نہیں احمد بھائی۔۔۔
کلاس تو پراٹھے کھانے والے کی لی جاتی ہے تاکہ جلد ہضم ہو۔ آپ تو ویسے ہی ڈائٹنگ پر ہیں۔
آپ کی کلاس سنڈے پر رکھ چھوڑی ہے۔۔۔

چلیے شکر ہے۔
کوئی تو بچت کی سبیل نکلی۔ :)
محمداحمد — جنوری 12، 2019 6:03 صبح
:D:LOL::ROFLMAO::LOL:
پراٹھا نظم بہت شاندار ہے۔
لیکن نظم کے ساتھ طرح طرح کے پراٹھے بھی ضرور ہونے چاہییں۔

:)
کام تو مل جل کر ہوتا ہے۔ نظم ہم نے تیار کر دی پراٹھے آپ کر دیجے۔ :p
محمداحمد — جنوری 12، 2019 12:23 شام

جیتے رہیے۔ :)
نیرنگ خیال — اگست 1، 2019 9:50 صبح
کئی فرمائشیں مانی ہیں میں نے
بنے بیگم کے ہتھکنڈے، پراٹھے
جناااب جناااب۔۔۔۔ صاف پتا چل رہا ہے کہ شادی کے بعد کی غزل ہے۔۔۔
کیا کہنے احمد بھائی ۔۔۔ شاندار
محمداحمد — اگست 1، 2019 12:58 شام
جناااب جناااب۔۔۔۔ صاف پتا چل رہا ہے کہ شادی کے بعد کی غزل ہے۔۔۔
:blush:
کیا کہنے احمد بھائی ۔۔۔ شاندار
:lol:
شکریہ:in-love:!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B8%D8%B1%DB%8C%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B2-%D8%AD%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86%D9%90-%D8%B8%D8%B1%DB%8C%D9%81-%D8%A7%D9%8F%DA%91%D8%A7%D8%AA%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%AA%DA%BE%DB%92-%D8%A7%D9%86%DA%88%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%B9%DA%BE%DB%92.104991/page-3