عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

منیب الف — فروری 18، 2018 3:36 شام
چند تازہ اشعار:
عدم سمونے میں لگ گیا ہے
وجود کھونے میں لگ گیا ہے
جو ہے نہ ہونے سا لگ رہا ہے
نہ ہے جو ہونے میں لگ گیا ہے
وہ ناخدا ہوں جو اپنی کشتی
کو خود ڈبونے میں لگ گیا ہے
ابھی وہ میں تک نہیں گیا تھا
جو ہم کو ڈھونے میں لگ گیا ہے
کرامتوں کا سفید بادل
نظر بھگونے میں لگ گیا ہے
منیبؔ مرکز پہ لوٹتے ہی
یہ کون کونے میں لگ گیا ہے
بالخصوص بخدمت جناب
محمد وارث الف عین ظہیراحمدظہیر محمد تابش صدیقی نمرہ
ظہیراحمدظہیر — فروری 19، 2018 8:38 شام
اچھی کاوش ہے منیب صاحب!
فرخ منظور — فروری 19، 2018 9:57 شام
معذرت لیکن پہلی نظر میں میں نے یہ پڑھا کہ "عدم سموسے میں لگ گیا ہے"
منیب الف — فروری 19، 2018 10:06 شام
معذرت لیکن پہلی نظر میں میں نے یہ پڑھا کہ "عدم سموسے میں لگ گیا ہے"
فرخ منظور بھائی، اگر عدم سموسے میں لگے گا تو پھر وجود تو کیچپ میں ہی لگے گا۔
منیب الف — فروری 19، 2018 10:23 شام
اچھی کاوش ہے منیب صاحب!
بہت شکریہ، حضور۔ آپ کا صفحہ کوائف اور کلام میں نے دیکھا ہے۔ آپ کے عمری اور علمی مرتبے نے الجھن میں ڈال دیا ہے کہ آپ کو کیسے مخاطب کروں؟ ظہیر صاحب، ظہیر بھائی، لیکن نام لینا سوء ادب معلوم ہوتا ہے۔ اجازت ہو تو حضور ہی سے کام لوں؟
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 3:56 صبح
بہت شکریہ، حضور۔ آپ کا صفحہ کوائف اور کلام میں نے دیکھا ہے۔ آپ کے عمری اور علمی مرتبے نے الجھن میں ڈال دیا ہے کہ آپ کو کیسے مخاطب کروں؟ ظہیر صاحب، ظہیر بھائی، لیکن نام لینا سوء ادب معلوم ہوتا ہے۔ اجازت ہو تو حضور ہی سے کام لوں؟
الجھن کیسی میاں ۔ جب مجھے خطاب کرو تو ظہیر بھائی کہہ لیا کرو۔ البتہ جب صیغہء غائب میں ذکر کرو تو ظہیر رحمۃ اللہ علیہ یا ظہیر علیہ السلام وغیرہ مناسب رہے گا ۔
منیب الف — فروری 20، 2018 4:36 صبح
الجھن کیسی میاں ۔ جب مجھے خطاب کرو تو ظہیر بھائی کہہ لیا کرو۔ البتہ جب صیغہء غائب میں ذکر کرو تو ظہیر رحمۃ اللہ علیہ یا ظہیر علیہ السلام وغیرہ مناسب رہے گا ۔
اجازت دینے کا شکریہ، ظہیر بھائی! آپ نے مجھے میر کا مصرع یاد دلا دیا، 'کیا ذکر یاں مسیح علیہ السلام کا'۔ آیندہ جب آپ میرے کلام پر تبصرہ کیا کریں گے تو میں کہوں گا، 'ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا'۔ :)
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 4:43 صبح
اجازت دینے کا شکریہ، ظہیر بھائی! آپ نے مجھے میر کا مصرع یاد دلا دیا، 'کیا ذکر یاں مسیح علیہ السلام کا'۔ آیندہ جب آپ میرے کلام پر تبصرہ کیا کریں گے تو میں کہوں گا، 'ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا'۔ :)
میں تو گنہگار انسان ہوں بھائی ۔ ویسے ہی مذاق مین لکھ دیا تھا ۔ ویسے مسلمانوں کو ایک دوسرے پر سلام بھیجتے رہنا چاہئے ۔ سلام کا پھیلانا نیک کام ہے ۔ :):):)
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2018 4:57 صبح
وہ ناخدا ہوں جو اپنی کشتی
کو خود ڈبونے میں لگ گیا ہے

ابھی وہ میں تک نہیں گیا تھا
جو ہم کو ڈھونے میں لگ گیا ہے
بہت خوب منیب بھائی
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2018 5:20 صبح
منیب بھائی سے معذرت کے ساتھ :)
کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے
ببول بونے میں لگ گیا ہے
ابھی تو شادی نہیں ہوئی ہے
ابھی سے رونے میں لگ گیا ہے
نمایاں رہتا تھا قبلِ شادی
پر اب تو کونے میں لگ گیا ہے
چھوئی نہ تھی جس نے استری بھی
وہ کپڑے دھونے میں لگ گیا ہے
منیب الف — فروری 20، 2018 5:32 صبح
میں تو گنہگار انسان ہوں بھائی ۔ ویسے ہی مذاق مین لکھ دیا تھا ۔ ویسے مسلمانوں کو ایک دوسرے پر سلام بھیجتے رہنا چاہئے ۔ سلام کا پھیلانا نیک کام ہے ۔ :):):)
میرا خیال ہے صرف ایک مصرعے کی تضمین سے عام قاری دھوکہ کھا جائے گا۔ شعر مکمل کر لیتے ہیں،
اظہار منہ تکے ہے مرے فن کے کام کا
ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا​
اصل یوں ہے، 'اعجاز منہ تکے ہے ترے لب کے کام کا'۔ :)
حسن محمود جماعتی — فروری 20، 2018 5:38 صبح
بہت خوب منیب صاحب۔ مزہ آ گیا پڑھ کر
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 20، 2018 5:41 صبح
واہ منیب بھائی ،
زبردست ،عمدہ غزل ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 20، 2018 5:44 صبح
منیب بھائی سے معذرت کے ساتھ :)
کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے
ببول بونے میں لگ گیا ہے
ابھی تو شادی نہیں ہوئی ہے
ابھی سے رونے میں لگ گیا ہے
نمایاں رہتا تھا قبلِ شادی
پر اب تو کونے میں لگ گیا ہے
چھوئی نہ تھی جس نے استری بھی
وہ کپڑے دھونے میں لگ گیا ہے
آپ کی تو کیا ہی بات ہے ،سبحان اللہ جی سبحان اللہ ،
ہماری گذارش مان لیں ،اب میدان میں اتر جائیں ۔
منیب الف — فروری 20، 2018 5:50 صبح
منیب بھائی سے معذرت کے ساتھ :)
کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے
ببول بونے میں لگ گیا ہے
ابھی تو شادی نہیں ہوئی ہے
ابھی سے رونے میں لگ گیا ہے
نمایاں رہتا تھا قبلِ شادی
پر اب تو کونے میں لگ گیا ہے
چھوئی نہ تھی جس نے استری بھی
وہ کپڑے دھونے میں لگ گیا ہے
معذرت کیسی، تابش بھائی؟ آپ نے تو میرے شادی سے پیشر اور بعد کے ممکنہ حالات لکھ دیے ہیں۔ رونے تو میں بچپن سے لگا ہوں۔ البتہ استری کرنے اور کپڑے دھونے سے واسطہ کم کم ہی رہا ہے۔ جہاں تک کونے میں لگنے کی بات ہے تو وہ میرے لیے چیتاونی ہے کیونکہ ابھی 'اللہ کے افضال سے' بن بیاہا ہوں۔ پیشگی خبردار کرنے کے لیے آپ کا شکرگزار ہوں :)
منیب الف — فروری 20، 2018 6:02 صبح
بہت خوب منیب صاحب۔ مزہ آ گیا پڑھ کر
بہت شکریہ، حسن بھائی۔ میں منیب احمد ہوں، آپ محمود ہیں۔ یعنی ہم ایک ہی جماعت میں شامل ہیں۔ :)
منیب الف — فروری 20، 2018 6:09 صبح
واہ منیب بھائی ،
زبردست ،عمدہ غزل ۔
بہت شکریہ، عدنان بھائی۔ :)
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2018 6:10 صبح
ہماری گذارش مان لیں ،اب میدان میں اتر جائیں ۔
نہیں اتروں گا، نہیں اتروں گا، نہیں اتروں گا۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 20، 2018 6:13 صبح
نہیں اتروں گا، نہیں اتروں گا، نہیں اتروں گا۔
نہ اتریں ،ہم آپ کو صدارت کی مسند پر بیٹھا دیں گے ،اگر ایسا ہے تو پھر ایسا ہی سہی ۔:)
منیب الف — فروری 20، 2018 6:14 صبح
نہیں اتروں گا، نہیں اتروں گا، نہیں اتروں گا۔
یہی عزم چاہیے، تابش بھائی۔ (y)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%AF%D9%85-%D8%B3%D9%85%D9%88%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%84%DA%AF-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%81.100206/