عمر سیف — دسمبر 12، 2016 9:44 شام
عکس سے گفتگو
یہ کیا حال بنا رکھا ہے
جاناں تم نے
بکھرے گیسو
پھیلا کاجل
آنکھ میں آنسو
دل بھی بوجھل
ہونٹوں پہ فریاد سجائے
چہرے پر حیرانی کیوں ہے؟
آخر یہ ویرانی کیوں ہے؟
غم کے بادل
ہجر رُتوں کی شال لپیٹے
تم سے ملنے آ بیٹھے ہیں
تم سے کتنی بار کہا تھا
اُن آنکھوں میں
ڈوب گئی تو بہہ جاؤگی
جن راہوں پر چل نکلی ہو
نہ سنبھلی تو گِر جاؤگی
اب جو چکناچور ہوئی تو مر جاؤگی
اب روتی ہو کن باتوں پر
کن یادوں کو ڈھونڈ رہی ہو؟
یہ کیا حال بنا رکھا ہے
جاناں تم نے۔۔۔
عمر سیف
چاچو الف عین کا بہت شکر گزار ہوں اور ہمیشہ رہونگا کہ جو بھی ٹوٹا پھوٹا لکھتا ہوں پڑگھ لیتے ہیں اصلاح کروا دیتے ہیں اور آہستہ آہستہ سیکھنے کو بہت کچھ مل رہا ہے۔
الف عین — دسمبر 13، 2016 5:40 صبح
واہ، اچھی نظم ہے۔
کاشف اسرار احمد — دسمبر 13، 2016 7:00 صبح
ماشااللہ۔ خوب نظم ہے۔ واہ
عمر سیف — دسمبر 13، 2016 8:16 صبح
چاچو بہت دعائیں
ماشااللہ۔ خوب نظم ہے۔ واہ
بہت شکریہ کاشف بھائی
نایاب — دسمبر 13، 2016 4:42 شام
واہہہہہہہہ
کیا خوب نظم کہی ہے محترم بھائی
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
اے خان — دسمبر 13، 2016 4:45 شام
زبردست
بھلکڑ — دسمبر 13، 2016 4:51 شام
لاریب مرزا — دسمبر 13، 2016 5:01 شام
بہت خوب!!

صائمہ شاہ — دسمبر 13، 2016 5:11 شام
عکس سے گفتگو
یہ کیا حال بنا رکھا ہے
جاناں تم نے
بکھرے گیسو
پھیلا کاجل
آنکھ میں آنسو
دل بھی بوجھل
ہونٹوں پہ فریاد سجائے
چہرے پر حیرانی کیوں ہے؟
آخر یہ ویرانی کیوں ہے؟
غم کے بادل
ہجر رُتوں کی شال لپیٹے
تم سے ملنے آ بیٹھے ہیں
تم سے کتنی بار کہا تھا
اُن آنکھوں میں
ڈوب گئی تو بہہ جاؤگی
جن راہوں پر چل نکلی ہو
نہ سنبھلی تو گِر جاؤگی
اب جو چکناچور ہوئی تو مر جاؤگی
اب روتی ہو کن باتوں پر
کن یادوں کو ڈھونڈ رہی ہو؟
یہ کیا حال بنا رکھا ہے
جاناں تم نے۔۔۔
عمر سیف
چاچو الف عین کا بہت شکر گزار ہوں اور ہمیشہ رہونگا کہ جو بھی ٹوٹا پھوٹا لکھتا ہوں پڑگھ لیتے ہیں اصلاح کروا دیتے ہیں اور آہستہ آہستہ سیکھنے کو بہت کچھ مل رہا ہے۔
آپ کی شاعری کی ہر نئی قسط سے داستان کا نیا سرا کُھل رہا ہے

بھلکڑ — دسمبر 13، 2016 5:12 شام
La Alma — دسمبر 13، 2016 5:49 شام
بہت عمدہ .
عمر سیف — دسمبر 13، 2016 5:56 شام
واہہہہہہہہ
کیا خوب نظم کہی ہے محترم بھائی
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
نایاب بھائی بہت شکریہ
شکریہ
بھلکڑ یار وہ انسٹاگرام پہ کیا چرایا تھا کب سو سوچ رہا ہوں کہ کیا لے اڑے بغیر بتائے؟
بہت خوب!!
شکریہ لاریب
ابھی تو چند گرہیں کھولی ہیں آگے آگے دیکھئے ۔ بہت شکریہ صائمہ آپی
شکریہ
عمر سیف — دسمبر 13، 2016 5:57 شام
میری فیسبک پہ وائس اوور بھی موجود ہے اسے یہاں شئیر کرنے کا سوچ رہا ہوں
صائمہ شاہ — دسمبر 13، 2016 6:32 شام
ابھی تو چند گرہیں کھولی ہیں آگے آگے دیکھئے ۔ بہت شکریہ صائمہ آپی
شکریہ
بیٹا ہم نے تو کردار و واقعات سے لے کر کلائمیکس اور انجام تک سب دیکھ لیا

عمر سیف — دسمبر 13، 2016 6:44 شام
بیٹا ہم نے تو کردار و واقعات سے لے کر کلائمیکس اور انجام تک سب دیکھ لیا
اپیا ۔۔ آپ نے کچھ بھی نہیں دیکھا ابھی ۔۔ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے ۔۔
عمر سیف — دسمبر 13، 2016 6:45 شام
آڈیو ربط شامل کر دیا ہے ۔۔ چیک کریں آواز آ رہی ہے ؟؟؟؟
یوسف سلطان — دسمبر 13، 2016 7:01 شام
ماشاءاللہ خوبصورت آواز اور نظم بھی۔
عمر سیف — دسمبر 13، 2016 7:18 شام
ماشاءاللہ خوبصورت آواز اور نظم بھی۔
شکریہ یوسف
صائمہ شاہ — دسمبر 14، 2016 10:01 شام
اپیا ۔۔ آپ نے کچھ بھی نہیں دیکھا ابھی ۔۔ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے ۔۔[/QUOTE
کہانی کی شروعات کا پتہ نہیں مگر شاعری کی شروعات بہت " نورانی " ہے اپنے مجموعہ کلام کو نُورِ دل کے نام سے شائع کیجیے گا

عمر سیف — دسمبر 15، 2016 7:11 صبح
کہانی کی شروعات کا پتہ نہیں مگر شاعری کی شروعات بہت " نورانی " ہے اپنے مجموعہ کلام کو نُورِ دل کے نام سے شائع کیجیے گا
خیال برا نہیں پر وہ دیوا بجھ چکا ہے بلکہ خود بجھا دیا گیا ہے۔ عمرہ کے لیے روانگی ہے ان شاءاللہ شاید کچھ دن محفل سے دور رہوں