عہد وفا کی آشا تجھ سے دوام تھی

نور وجدان — اگست 2، 2018 6:09 شام
عہدِ وفا کی آشا تجھ سے دوام سی تھی
لیکن تری محبت بالکل ہی عام سی تھی
مسکن مرا تمھارا دل تھا، یہی رہے گا
چاہت تمام میری حبشی غلام سی تھی
چاہا ہے تجھ کو دل سے اور چاہتی رہوں گی
چاہے مجھے تُو ایسے حسرت یہ خام سی تھی
کیسے تجھے بلاتی، ہونٹوں کو میں ہلاتی؟
سانسیں رکی رکی تھیں آواز جام سی تھی
اے نورؔ دے گیا جو تجھ کو کڑی رفاقت
اس کے لئے فقط تُو لگتا ہے عام سی تھی
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 2، 2018 6:23 شام
واہ واہ ,
بہت زبردست اور عمدہ غزل ۔
نور وجدان — اگست 3، 2018 2:16 شام
واہ واہ ,
بہت زبردست اور عمدہ غزل ۔
شکریہ عدنان بھائی ....
محمد تابش صدیقی — اگست 3، 2018 2:25 شام
بہت خوب بہن۔
چاہے مجھے تُو ایسے حسرت یہ گام سی تھی
یہ سمجھ نہیں آیا۔
خام زیادہ بہتر نہیں رہے گا؟
نور وجدان — اگست 3، 2018 2:28 شام
بہت خوب بہن۔
یہ سمجھ نہیں آیا۔
خام زیادہ بہتر نہیں رہے گا؟

خام بھی مناسب اور اچھا لفظ ہے
گام کا مطلب کہ قدم قدم کا جو فاصلہ ہوتا کہ ایسے چاہے جانا
محمد تابش صدیقی — اگست 3، 2018 2:33 شام
گام کا مطلب کہ قدم قدم کا جو فاصلہ ہوتا کہ ایسے چاہے جانا
گام کا یہ استعمال نظر نہیں گزرا۔
وحید احمد عباسی — اگست 3، 2018 2:36 شام
عہدِ وفا کی آشا تجھ سے دوام سی تھی
لیکن تری محبت بالکل ہی عام سی تھی
مسکن مرا تمھارا دل تھا، یہی رہے گا
چاہت تمام میری حبشی غلام سی تھی
چاہا ہے تجھ کو دل سے اور چاہتی رہوں گی
چاہے مجھے تُو ایسے حسرت یہ خام سی تھی
کیسے تجھے بلاتی، ہونٹوں کو میں ہلاتی؟
سانسیں رکی رکی تھیں آواز جام سی تھی
اے نورؔ دے گیا جو تجھ کو کڑی رفاقت
اس کے لئے فقط تُو لگتا ہے عام سی تھی
بہت خوبصورت، بہترین
نور وجدان — اگست 4، 2018 8:14 صبح
گام کا یہ استعمال نظر نہیں گزرا۔
شاید اس وجہ سے یہاں اکیلا گام مبہم سا معنی دے رہا تھا ، مشورہ اچھا لگا تھا اس لیے قبول کیا ۔ نوازش
نور وجدان — اگست 4، 2018 8:14 صبح
بہت خوبصورت، بہترین
شکریہ
اکمل زیدی — اگست 4، 2018 8:27 صبح
مجموعی طور پر بہت اچھی ہے ۔۔تھوڑا سا بس یہ وضاحت کردیں۔۔۔یہ جام کا لفظ اردوہے کیا ؟
سانسیں رکی رکی تھیں آواز جام سی تھی
اکمل زیدی — اگست 4، 2018 8:34 صبح
مجموعی طور پر بہت اچھی ہے ۔۔تھوڑا سا بس یہ وضاحت کردیں۔۔۔یہ جام کا لفظ اردوہے کیا ؟
سانسیں رکی رکی تھیں آواز جام سی تھی
صرف ریٹنگ سے کچھ کنفرم نہیں ہوا۔۔۔؟
نور وجدان — اگست 4، 2018 8:36 صبح
مجموعی طور پر بہت اچھی ہے ۔۔تھوڑا سا بس یہ وضاحت کردیں۔۔۔یہ جام کا لفظ اردوہے کیا ؟
سانسیں رکی رکی تھیں آواز جام سی تھی
بہت بہت شکریہ
جام لفظ کچھ عربی حروف جامد ، منجمد ، انجماد سے نکلا ہے جسکے معنی ہیں غیر متحرک
نور وجدان — اگست 4، 2018 8:37 صبح
صرف ریٹنگ سے کچھ کنفرم نہیں ہوا۔۔۔؟
اس بات کو سمجھ نہیں پائی ہوں
محمد تابش صدیقی — اگست 4، 2018 8:40 صبح
بہت بہت شکریہ
جام لفظ کچھ عربی حروف جامد ، منجمد ، انجماد سے نکلا ہے جسکے معنی ہیں غیر متحرک
یہ جام جامد سے نہیں ہے۔ انگریزی کا لفظ جام ہی ہے۔
نور وجدان — اگست 4، 2018 9:15 صبح
یہ جام جامد سے نہیں ہے۔ انگریزی کا لفظ جام ہی ہے۔
ایسے ہی ہوگا تابش بھائی مگر جام کے معنی رکا ہوا ہونا ہے کسی رکاوٹ کی وجہ سے جیسے خون کا جم جانا ۔۔۔
محمد تابش صدیقی — اگست 4، 2018 9:21 صبح
ایسے ہی ہوگا تابش بھائی مگر جام کے معنی رکا ہوا ہونا ہے کسی رکاوٹ کی وجہ سے جیسے خون کا جم جانا ۔۔۔
جی۔ لیکن جمنا اور جام ایک لفظ سے نہیں ہیں۔
رکا ہوا، انگلش والے جام کا ہی مطلب ہے۔ اردو میں بھی مستعمل ہے۔
محمد تابش صدیقی — اگست 4، 2018 9:25 صبح
جی۔ لیکن جمنا اور جام ایک لفظ سے نہیں ہیں۔
رکا ہوا، انگلش والے جام کا ہی مطلب ہے۔ اردو میں بھی مستعمل ہے۔
یہاں دیکھیے۔
اکمل زیدی — اگست 4، 2018 9:32 صبح
اس بات کو سمجھ نہیں پائی ہوں
نہیں اکثر جوابات ریٹنگ سے ہی مل جاتے ہیں جیسے متفق پسندیدہ معلوماتی وغیرہ تو آپ کی ریٹنگ سے کچھ کنفرم نہیں ہو رہا تھا اس پر کہا تھا۔۔
اکمل زیدی — اگست 4، 2018 9:34 صبح
جی۔ لیکن جمنا اور جام ایک لفظ سے نہیں ہیں۔
رکا ہوا، انگلش والے جام کا ہی مطلب ہے۔ اردو میں بھی مستعمل ہے۔
کوئی شعر میں استعمال ہوا ہو تو ذرا بتایئے گا ۔۔۔
محمد تابش صدیقی — اگست 4، 2018 9:39 صبح
کوئی شعر میں استعمال ہوا ہو تو ذرا بتایئے گا ۔۔۔
شاید نئے شعرا کی شاعری میں مل جائے۔ مگر مستند شعراء کے کلام میں ملنا مشکل ہے۔
اردو میں مستعمل انگریزی الفاظ کا شاعری میں استعمال اب کچھ بڑھا ہے
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%DB%81%D8%AF-%D9%88%D9%81%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D8%B4%D8%A7-%D8%AA%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%A7%D9%85-%D8%AA%DA%BE%DB%8C.102595/