غزل: اور اک بار ہو گئے زندہ (مہدی نقوی حجازؔ)

مہدی نقوی حجاز — اپریل 5، 2014 4:07 شام
غزل
ہو کے بیزار ہو گئے زندہ
اور اک بار ہو گئے زندہ
لوگ مرتے ہیں سولیوں پر اور
ہم سرِ دار ہو گئے زندہ
ہو گئی رنج و یاس کی تدفین
اور قدح خوار ہو گئے زندہ
صور پھونکا گیا تو سب کی طرح
ہم بھی ناچار ہو گئے زندہ
حسن جاگا تو کتنے سوئے ہوئے
نازبردار ہو گئے زندہ
راگ کی لے میں رقص کرتے ہوئے
ساز کے تار ہو گئے زندہ
کچھ انوکھے شہید گردن سے
چھو کے تلوار ہو گئے زندہ
میں جو زندہ ہوا تو ساتھ ہی ساتھ
میرے کچھ یار ہو گئے زندہ
ٹھوکریں کھا کے میرے قدموں تلے
کتنے مردار ہو گئے زندہ
غالبؔ و جوشؔ و جونؔ و فیضؔ و فرازؔ
مر کے مئے خوار ہو گئے زندہ
رنگ بھرنے لگا حجازؔ اور پھر
اس کے اشعار ہو گئے زندہ
مہدی نقوی حجازؔ
نایاب — اپریل 5، 2014 4:24 شام
واہہہہہہہہہہہ
کیا کہنے حضور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
رنگ بھرنے لگا حجازؔ اور پھر
اس کے اشعار ہو گئے زندہ
مہدی نقوی حجاز — اپریل 5، 2014 4:29 شام
واہہہہہہہہہہہ
کیا کہنے حضور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
رنگ بھرنے لگا حجازؔ اور پھر
اس کے اشعار ہو گئے زندہ
نوازش جناب۔ بہت شکریہ!
الف عین — اپریل 6، 2014 4:37 صبح
بہت خوب
فلک شیر — اپریل 6، 2014 5:20 صبح
بہت اچھے مہدی میاں، بہت اچھے
مہدی نقوی حجاز — اپریل 6، 2014 9:04 صبح
بہت شکریہ حضور۔
مہدی نقوی حجاز — اپریل 6، 2014 9:04 صبح
بہت اچھے مہدی میاں، بہت اچھے
نوازش سرکار۔
امر شہزاد — اپریل 13، 2014 4:39 شام
پوری غزل ہی قابلِ داد ہے ۔
صور پھونکا گیا تو سب کی طرح
ہم بھی ناچار ہو گئے زندہ
سیدھا سیدھا دل پہ نشانہ کرتا ہے یہ شعر
بہت زبردست شعر۔ لا جواب
مہدی نقوی حجاز — اپریل 13، 2014 4:40 شام
پوری غزل ہی قابلِ داد ہے ۔
صور پھونکا گیا تو سب کی طرح
ہم بھی ناچار ہو گئے زندہ
سیدھا سیدھا دل پہ نشانہ کرتا ہے یہ شعر
بہت زبردست شعر۔ لا جواب
شکریہ جناب۔
قیصرانی — اپریل 13، 2014 4:44 شام
غالبؔ و جوشؔ و جونؔ و فیضؔ و فرازؔ
تقدیم و تاخیر بہت بھائی :)
نوید رزاق بٹ — اپریل 13، 2014 6:10 شام
سبحان اللہ، بہت ہی عمدہ تخلیق ہے۔
فاتح — اپریل 19، 2014 1:31 شام
واہ واہ بہت خوب
مہدی نقوی حجاز — جون 13، 2014 3:53 شام
سید فصیح احمد صاحب، مکمل غزل! :)
سید ذیشان — جون 13، 2014 3:57 شام
بہت خوب۔ زندہ باش!
مہدی نقوی حجاز — جون 13، 2014 4:00 شام
شکریہ جناب
سلامت باشید! :)
سید فصیح احمد — جون 13، 2014 4:12 شام
کمال ہی کمال ہے ،،، واااہ ،،، یاد رکھنے کا شکریہ عزیزم :) :) ،،، بس پوچھنے ہی والا تھا کہ بھائی مصرع کہاں سے لیا :) :)
مہدی نقوی حجاز — جون 13، 2014 4:20 شام
کمال ہی کمال ہے ،،، واااہ ،،، یاد رکھنے کا شکریہ عزیزم :) :) ،،، بس پوچھنے ہی والا تھا کہ بھائی مصرع کہاں سے لیا :) :)
بہت شکریہ جناب، بس ہم نے پہلے ہی سنگِ تمام رکھ دیا! :)
عمر سیف — جون 13، 2014 7:12 شام
بہت خوب ۔۔
دانش حسین — جون 15، 2014 6:11 صبح
بہت ہی اعلی غزل ہے۔
مہدی نقوی حجاز — جون 15، 2014 3:20 شام
آداب :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%DA%A9-%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A6%DB%92-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DB%81-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%94.73251/