غزل : دشت میں کیا بھلا پُھول چنتا کوئی

محمداحمد — فروری 18، 2021 7:06 صبح
غزل
دشت میں کیا بھلا پُھول چنتا کوئی
میں بھی کہتا اگر میری سُنتا کوئی
زندگی تیری گَت پر رہے ناچتے
گر سمجھتا تجھے، سر بھی دُھنتا کوئی
چُن لیا تھا مجھے میری تنہائی نے
مجھ اکیلے کو کیوں آ کے چُنتا کوئی
نفسا نفسی کا عالم ہے، فرصت کسے
شعر کہتا کوئی، خواب بنتا کوئی
کہہ دیا، میں ہوں خوش! کیوں مرے حال پر
روتا کُڑھتا کوئی، جلتا بُھنتا کوئی
بول احمدؔ کٹا کس تذبذب میں دن
گیت گاتا کوئی، شعر سنتا کوئی
محمد احمدؔ
محمد تابش صدیقی — فروری 18، 2021 9:29 صبح
بہت خوب احمد بھائی
زندگی تیری گَت پر رہے ناچتے
گر سمجھتا تجھے، سر بھی دُھنتا کوئی

نفسا نفسی کا عالم ہے، فرصت کسے
شعر کہتا کوئی، خواب بنتا کوئی

کہہ دیا، میں ہوں خوش! کیوں مرے حال پر
روتا کُڑھتا کوئی، جلتا بُھنتا کوئی
محمداحمد — فروری 18، 2021 12:41 شام
بہت خوب احمد بھائی

بہت شکریہ تابش بھائی!
فاخر رضا — فروری 18، 2021 1:24 شام
زبردست
بہت خوبصورت
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 18، 2021 6:11 شام
بہت خوب احمد بھائی، حسب سابق عمدہ کلام ہے.
چُن لیا تھا مجھے میری تنہائی نے
مجھ اکیلے کو کیوں آ کے چُنتا کوئی
یہ ہمارے بچپن میں محلے کی کرکٹ میں ہماری سلیکشن کا قضیہ آپ کو کس نے بتا دیا :)
اے خان — فروری 18، 2021 6:18 شام
واہ بہت خوب احمد بھائی
فاخر رضا — فروری 19، 2021 12:46 صبح
بہت خوب احمد بھائی، حسب سابق عمدہ کلام ہے.
یہ ہمارے بچپن میں محلے کی کرکٹ میں ہماری سلیکشن کا قضیہ آپ کو کس نے بتا دیا :)
آپ بھی خود کو ٹیم سمجھتے تھے کیا
محمداحمد — فروری 19، 2021 5:29 صبح
زبردست
بہت خوبصورت

بہت شکریہ فاخر بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — فروری 19، 2021 5:31 صبح
بہت خوب احمد بھائی، حسب سابق عمدہ کلام ہے.
بہت شکریہ احسن بھائی!
بہت نوازش!
یہ ہمارے بچپن میں محلے کی کرکٹ میں ہماری سلیکشن کا قضیہ آپ کو کس نے بتا دیا

ہاہاہاہا۔۔۔!
آخری اور اکیلے بچنے والے کے ساتھ یہی کچھ ہوتا تھا ۔ :) وہ بیٹھ کر باقی سب کو مشورے دیا کرتا تھا۔ :) :) :)
محمد وارث — فروری 19، 2021 5:53 صبح
خوب غزل ہے احمد صاحب، لاجواب۔
الف عین — فروری 19، 2021 2:42 شام
واہ اچھی غزل ہے
سمت کو بالکل فراموش کیے ہوئے ہو، کیا بات ہے؟
محمداحمد — فروری 24، 2021 7:40 صبح
بہت شکریہ آپ دونوں اساتذہ کرام کا۔
بے حد ممنون ہوں۔
سمت کو تو ہم چاہیں بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ :in-love:
عمر سیف — فروری 26، 2021 7:43 صبح
بہت خوب
محمداحمد — فروری 26، 2021 11:28 صبح
بہت شکریہ عمر بھائی!
بے حد ممنون ہوں۔
عاطف ملک — فروری 27، 2021 6:27 صبح
واہ۔۔۔ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر خوبصورت کلام
بالخصوص یہ اشعار لاجواب ہیں
نفسا نفسی کا عالم ہے، فرصت کسے
شعر کہتا کوئی، خواب بنتا کوئی

کہہ دیا، میں ہوں خوش! کیوں مرے حال پر
روتا کُڑھتا کوئی، جلتا بُھنتا کوئی
ناچیز کی طرف سے داد قبول کیجیے
یاسر شاہ — مارچ 6، 2021 9:55 صبح
واہ احمد بھائی خوب غزل ہے -
زندگی تیری گَت پر رہے ناچتے
گر سمجھتا تجھے، سر بھی دُھنتا کوئی
میں یہ بھی سوچ رہا ہوں کوئی ناچنے میں سر کو بھی دھنتا ہوا کیسا لگتا ہوگا -;)
محمداحمد — مارچ 6، 2021 1:12 شام
واہ۔۔۔ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر خوبصورت کلام
بالخصوص یہ اشعار لاجواب ہیں
ناچیز کی طرف سے داد قبول کیجیے
بہت شکریہ عاطف بھائی!
خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — مارچ 6، 2021 1:13 شام
واہ احمد بھائی خوب غزل ہے
بہت شکریہ یاسر بھائی!
میں یہ بھی سوچ رہا ہوں کوئی ناچنے میں سر کو بھی دھنتا ہوا کیسا لگتا ہوگا -;)
ہاہاہاہا
ناچنے والے ویسے بھی سمجھنے کے موڈ میں نہیں ہوتے۔ :)
سحر کائنات — مارچ 6، 2021 4:30 شام
نفسا نفسی کا عالم ہے، فرصت کسے
شعر کہتا کوئی، خواب بنتا کوئی
کمال
محمداحمد — مئی 26، 2021 11:48 صبح

بہت شکریہ!
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AF%D8%B4%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%A7-%D9%BE%D9%8F%DA%BE%D9%88%D9%84-%DA%86%D9%86%D8%AA%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C.115216/