غزل : دشت میں کیا بھلا پُھول چنتا کوئی

محمد خلیل الرحمٰن — مئی 26، 2021 11:50 صبح
غزل
دشت میں کیا بھلا پُھول چنتا کوئی
میں بھی کہتا اگر میری سُنتا کوئی
زندگی تیری گَت پر رہے ناچتے
گر سمجھتا تجھے، سر بھی دُھنتا کوئی
چُن لیا تھا مجھے میری تنہائی نے
مجھ اکیلے کو کیوں آ کے چُنتا کوئی
نفسا نفسی کا عالم ہے، فرصت کسے
شعر کہتا کوئی، خواب بنتا کوئی
کہہ دیا، میں ہوں خوش! کیوں مرے حال پر
روتا کُڑھتا کوئی، جلتا بُھنتا کوئی
بول احمدؔ کٹا کس تذبذب میں دن
گیت گاتا کوئی، شعر سنتا کوئی
محمد احمدؔ
خوبصورت خوبصورت!
بہت داد قبول کیجیے!
محمداحمد — مئی 26، 2021 12:06 شام
خوبصورت خوبصورت!
بہت داد قبول کیجیے!

بہت شکریہ خلیل بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنو ن ہوں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 27، 2021 5:42 صبح
نفسا نفسی کا عالم ہے، فرصت کسے
شعر کہتا کوئی، خواب بنتا کوئی
ماشاءاللّٰه
کیا کہنے ہیں
واہ حساس شاعر کی بہترین اور فکری غزل
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 27، 2021 6:16 صبح
ماشاءاللّٰه
کیا کہنے ہیں
واہ احساس شاعر کی بہترین اور فکری غزل
اجی حضرت! محفل میں ایک ہی حساس شاعر نہیں رہ گئے۔ کال نہیں پڑگیا۔
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
محمداحمد — مئی 27، 2021 6:53 صبح
اجی حضرت! محفل میں ایک ہی حساس شاعر نہیں رہ گئے۔ کال نہیں پڑگیا۔
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں

خلیل بھائی! آپ تو اساتذہ میں سے ہیں۔ :in-love::in-love::in-love:
عدنان بھائی ڈرتے ہوں گے کہیں داد دیتے ہوئے کوئی غلطی ہوگئی تو آپ کان سے نہ پکڑ لیں۔ :) :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 27، 2021 6:55 صبح
خلیل بھائی! آپ تو اساتذہ میں سے ہیں۔ :in-love::in-love::in-love:
عدنان بھائی ڈرتے ہوں گے کہیں داد دیتے ہوئے کوئی غلطی ہوگئی تو آپ کان سے نہ پکڑ لیں۔ :) :)
یہ ممکن ہے بھیا
ہمارا اور املا کی غلطی کا پرانا یارانہ ہے
محمداحمد — مئی 27، 2021 6:56 صبح
ماشاءاللّٰه
کیا کہنے ہیں
واہ احساس شاعر کی بہترین اور فکری غزل

بہت شکریہ !
یہ سب آپ کی محبت ہے عدنان بھائی!
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 27، 2021 6:57 صبح
اجی حضرت! محفل میں ایک ہی حساس شاعر نہیں رہ گئے۔ کال نہیں پڑگیا۔
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
سر آپ تو ہمیں شرمندہ کیے دے رہے ہیں،
آپ جیسے شفیق استاد تو ہمارے لیے بے حد قابل احترام ہیں۔
محمداحمد — مئی 27، 2021 6:58 صبح
یہ ممکن ہے بھیا
ہمارا اور املا کی غلطی کا پرانا یارانہ ہے

ارے ہم تو مذاق کر رہے تھے ! آپ تو سنجیدہ ہی ہو جاتے ہیں۔ :):)
ہر تیز بولنے والے کی زبان پھسلنے کا اندیشہ ہوتا ہے اور ہر جلد ی جلدی لکھنے والے سے املے کی غلطی کا امکان ہوتا ہے۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 27، 2021 7:00 صبح
ارے ہم تو مذاق کر رہے تھے ! آپ تو سنجیدہ ہی ہو جاتے ہیں۔ :):)
ہر تیز بولنے والے کی زبان پھسلنے کا اندیشہ ہوتا ہے اور ہر جلد ی جلدی لکھنے والے سے املے کی غلطی کا امکان ہوتا ہے۔ :)
ارے بھیا آپ بھی نا،
ہم تو بس تھوڑا فلسفے کا تڑکا لگا رہے تھے
آپ تو سچی مچی میں ہمیں سنجیدہ سمجھ بیٹھے
اکمل زیدی — مئی 27، 2021 7:03 صبح
زندگی تیری گَت پر رہے ناچتے
گر سمجھتا تجھے، سر بھی دُھنتا کوئی
واہ واہ ۔۔۔کیا مشاہدہ ہے کیا دعوت فکر ہے ۔۔۔خوب،،،
اکمل زیدی — مئی 27، 2021 7:07 صبح
اجی حضرت! محفل میں ایک ہی حساس شاعر نہیں رہ گئے۔ کال نہیں پڑگیا۔
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
ارے سر جی کیا کہہ رہے ہیں آپ " پڑ ے" آپ تو براجمان ہیں۔۔۔رہی بات حساسیت کی تو ہرشاعر (واقعی شاعر) حساس ہی ہوتاہے کیوں کہ وہ رقم ہی احساس کرتا ہے ۔
اکمل زیدی — مئی 27، 2021 7:08 صبح
کہہ دیا، میں ہوں خوش! کیوں مرے حال پر
روتا کُڑھتا کوئی، جلتا بُھنتا کوئی
یہاں ایلیا صاحب کا ٹچ مار گئے آپ ۔۔۔
محمد شکیل خورشید — مئی 27، 2021 10:09 صبح
بہت خوب!
محمداحمد — مئی 27، 2021 1:14 شام
واہ واہ ۔۔۔کیا مشاہدہ ہے کیا دعوت فکر ہے ۔۔۔خوب،،،
بہت شکریہ اکمل بھائی!
یہاں ایلیا صاحب کا ٹچ مار گئے آپ ۔۔۔
:confused::):)
جلنے بھننے کی باتیں جون ایلیا صاحب کے منہ سے واقعی اچھی لگتی تھیں۔ :)
محمداحمد — مئی 27، 2021 1:15 شام

بہت شکریہ محترم!
ممنون ہوں۔
لاريب اخلاص — مئی 28، 2021 12:27 صبح
عمدہ!
سیما علی — مئی 28، 2021 1:40 صبح
بہت خوب ۔زبردست
جیتے رہیے ۔۔
محمداحمد — مئی 28، 2021 8:32 صبح
بہت خوب ۔زبردست
جیتے رہیے ۔۔

بہت شکریہ!
حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنو ن ہوں۔
سیما علی — مئی 28، 2021 8:35 صبح
بہت شکریہ!
حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنو ن ہوں۔
ڈھیروں دعائیں :):):):)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AF%D8%B4%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%A7-%D9%BE%D9%8F%DA%BE%D9%88%D9%84-%DA%86%D9%86%D8%AA%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C.115216/page-2