غزل: کسی کو کیسے بتائیں ہم اتنے کاہل ہیں

محمد تابش صدیقی — جون 29، 2016 8:22 صبح
سب سے پہلے تو اساتذہ اور شعراء سے معذرت، کہ اپنی اس بے تکی سی تک بندی کو قابلِ اصلاح نہیں سمجھتا. لہٰذا اصلاحِ سخن میں پوسٹ نہیں کیا. :)
اس کو پہلے یہاں پوسٹ کر چکا ہوں.
کسی کو کیسے بتائیں ہم اتنے کاہل ہیں
زبان کھول نہ پائیں ہم اتنے کاہل ہیں
پتہ تو چل ہی گئی آپ کو ردیف اس کی
تو آگے خود ہی لگائیں "ہم اتنے کاہل ہیں"
بجا کہ وقت نہیں ہے ہمارے پاس مگر
ذرا سا اور سو جائیں ہم اتنے کاہل ہیں
رکھا ہے پاس ہی کولر ہمارے کمرے میں
مگر "وہ" پانی پلائیں ہم اتنے کاہل ہیں
نہ ہو خفا یوں ہماری پریشاں بالی پر
چھ ماہی بال کٹائیں ہم اتنے کاہل ہیں
بلانا چاہو جو کوچے میں اپنے، تابشؔ کو
تو گاڑی بھیجو، ہم آئیں ہم اتنے کاہل ہیں
امید ہے اس زمرے میں برداشت کر لی جائے گی. :)
محمداحمد — جون 29، 2016 8:31 صبح
:) :) :)
سب سے پہلے تو ایسی خوبصورت ردیف منتخب کرنے پر داد قبول کیجے کہ یہ کام ہر کسی کے بس کا نہیں ہے۔ :) :) :)
باقی رہے مضامین تو :
ع ۔ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا :)

بہت سی داد قبول کیجے۔
رہی بات زمرے کی تو اس کے لئے سب سے اچھی جگہ کوچہء آلکساں ہے۔ :) :) :)
اکمل زیدی — جون 29، 2016 8:32 صبح
تابش بھائی .. آپ کے کاہل کی تکرار پر میں وہی . . . ورڈ رکھ کر پڑھ رہا تھا .:D . . بس تھوڑا ٹائم لگے گا معذرت ۔ ۔ ۔ :LOL:
راحیل فاروق — جون 29، 2016 8:32 صبح
اپنی اس بے تکی سی تک بندی کو قابلِ اصلاح نہیں سمجھتا. لہٰذا اصلاحِ سخن میں پوسٹ نہیں کیا. :)
کاہلی قابلِ اصلاح ہوتی ہی نہیں۔ آپ عبث شرمندہ ہو کے اپنی توانائیاں ضائع نہ کریں! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
محمد تابش صدیقی — جون 29، 2016 9:12 صبح
:) :) :)
سب سے پہلے تو ایسی خوبصورت ردیف منتخب کرنے پر داد قبول کیجے کہ یہ کام ہر کسی کے بس کا نہیں ہے۔ :) :) :)
باقی رہے مضامین تو :
ع ۔ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا :)

بہت سی داد قبول کیجے۔
رہی بات زمرے کی تو اس کے لئے سب سے اچھی جگہ کوچہء آلکساں ہے۔ :) :) :)
آداب۔
ردیف کا آئیڈیا شہزاد قیس کی ردیف سے لیا گیا۔ :)
کوچہ کبھی جانا ہوا تو وہاں بھی کبھی ڈال ہی دوں گا۔ ؛)
تابش بھائی .. آپ کے کاہل کی تکرار پر میں وہی . . . ورڈ رکھ کر پڑھ رہا تھا .:D . . بس تھوڑا ٹائم لگے گا معذرت ۔ ۔ ۔ :LOL:
اس پر آپ ایک نئی غزل لکھ سکتے ہیں۔ ؛)
کاہلی قابلِ اصلاح ہوتی ہی نہیں۔ آپ عبث شرمندہ ہو کے اپنی توانائیاں ضائع نہ کریں! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اجی شرمندہ ہوتے تو پوسٹ کرتے۔ :p
لاریب مرزا — جون 29، 2016 10:32 صبح
بہت خوب کاوش ہے تابش بھائی!! آخر اتنے کاہل ہوتے ہوئے بھی کافی کچھ لکھ ڈالا۔:D
محمد تابش صدیقی — جون 29، 2016 12:08 شام
بہت خوب کاوش ہے تابش بھائی!! آخر اتنے کاہل ہوتے ہوئے بھی کافی کچھ لکھ ڈالا۔:D
شکریہ بہن.
لکھنے کا فائدہ یہی ہوتا ہے کہ اٹھنا نہیں پڑتا. :p
یوسف سلطان — جون 29، 2016 12:23 شام
بہت خوب !
محمد تابش صدیقی — جون 29، 2016 5:47 شام
شکریہ یوسف بھائی.
الف عین — جون 30، 2016 7:32 صبح
یار میں تو کاہلی کی وجہ سے زبردست کی ریٹنگ کا بٹن بھی نہیں دبا پا رہا۔ معذرت
محمد تابش صدیقی — جون 30، 2016 7:35 صبح
یار میں تو کاہلی کی وجہ سے زبردست کی ریٹنگ کا بٹن بھی نہیں دبا پا رہا۔ معذرت
میرے لئے تو یہی اعزاز ہے کہ آپ نے کمنٹ کیا۔ شکریہ استادِ محترم۔ :)
فرحت کیانی — جون 30، 2016 8:31 صبح
واہ. بہت خوب
ویسے کاہلی کی روایت قائم رکھتے ہوئے ہر دفعہ 'ہم کاہل ہیں' مکمل لکھنا ضروری نہیں تھا. اس حساب سے ابھی آپ تنظیم کاہلان کے سب سے کم کاہل رکن ثابت ہوئے.
زیک — جون 30، 2016 1:12 شام
واہ. بہت خوب
ویسے کاہلی کی روایت قائم رکھتے ہوئے ہر دفعہ 'ہم کاہل ہیں' مکمل لکھنا ضروری نہیں تھا. اس حساب سے ابھی آپ تنظیم کاہلان کے سب سے کم کاہل رکن ثابت ہوئے.
ممکن ہے کاپی پیسٹ کیا ہو
محمد تابش صدیقی — جون 30، 2016 1:22 شام
واہ. بہت خوب
ویسے کاہلی کی روایت قائم رکھتے ہوئے ہر دفعہ 'ہم کاہل ہیں' مکمل لکھنا ضروری نہیں تھا. اس حساب سے ابھی آپ تنظیم کاہلان کے سب سے کم کاہل رکن ثابت ہوئے.
جی،ابھی نو آموز ہوں. انگلیوں کو حرکت دے لیتا ہوں.
اور تہِ دل سے مشکور ہوں کہ تمام تر سستی و کاہلی کے باوجود لڑی کھول کر حوصلہ افزائی فرمائی. :)
ممکن ہے کاپی پیسٹ کیا ہو
ویسے اس لڑی میں کاپی پیسٹ ہی کیا ہے. :)
محمد امین — جون 30، 2016 5:33 شام
۔
کاہلی۔نو تبصرہ
کاشف اسرار احمد — جولائی 2، 2016 9:34 شام
کیا خوب کاہلی۔۔۔۔۔ آااا۔۔۔۔۔ وہ کیا کہہ رہا تھا ۔۔۔ہاں ۔۔۔۔۔۔ نیند آ رہی ہے۔۔۔۔۔ پھر کبھی صحیح۔۔۔
:sleep:
محمد تابش صدیقی — جولائی 2، 2016 10:33 شام
... (y)
کیا خوب کاہلی۔۔۔۔۔ آااا۔۔۔۔۔ وہ کیا کہہ رہا تھا ۔۔۔ہاں ۔۔۔۔۔۔ نیند آ رہی ہے۔۔۔۔۔ پھر کبھی صحیح۔۔۔
:sleep:
آااااااادااااااب :sleep:
صفی حیدر — جولائی 3، 2016 12:04 صبح
بہت خوب تابش بھائی ۔۔۔۔۔ آپ نے ہماری سوانح عمری لکھ دی ہے گویا ۔۔۔۔۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 3، 2016 10:26 صبح
بہت خوب تابش بھائی ۔۔۔۔۔ آپ نے ہماری سوانح عمری لکھ دی ہے گویا ۔۔۔۔۔
بہت شکریہ صفی بھائی۔
یہ قومی بیماری ہے۔ :)
محمد وارث — جولائی 3، 2016 4:45 شام
خوب جودتِ طبع ہے صدیقی صاحب۔
لیکن آپ نے غزل تحریر کر لی مطلب کاہل نہ رہے :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%AA%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%85-%D8%A7%D8%AA%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7%DB%81%D9%84-%DB%81%DB%8C%DA%BA.90714/