غزل: گر مقدر میں گرانی اور ہے

عرفان علوی — دسمبر 19، 2020 4:34 صبح
عزیزانِ من، آداب!
ایک پرانی غزل آپ سب کے ذوقِ بسیار خوب کی نذر۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ زمین کس کی ہے :)
امید ہے احباب اپنی ثمین آراء سے ضرور نوازیں گے۔
دعاگو،
راحلؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گر مقدر میں گرانی اور ہے
’’اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے‘‘
دیکھنا! شاید دعا سن لی گئی؟
آج رنگِ آسمانی اور ہے!
ڈھونڈتے ہو کیوں وہاں رسمِ وفا
کوچۂ جاناں کا پانی اور ہے!
پھر رہِ یزداں میں جاں دے دیں گے ہم
’’کوئی دن گر زندگانی اور ہے‘‘
کوئی تو ہوگی غرض، جو آپ کی
آج ہم پر مہربانی اور ہے!
ٹوٹنا طے ہے انا کے بند کا
آج یادوں کی روانی اور ہے
لوگ کچھ خوش باش بھی ہیں شہر میں
میرا کیا! میری کہانی اور ہے
اے مسیحا! ٹھیر جا کچھ اور پل
بس اب اک زخمِ نہانی اور ہے
جانتے تو ہو تم احسنؔ کو، مگر
یارو! راحلؔ کی کہانی اور ہے!

راحل صاحب ، آداب عرض ہے!
گو نئے اشعار بھی کچھ کم نہیں
پرغزل تیری پرانی، اور ہے!
بھائی، آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں کہ غزل پرانی ہے، ورنہ اِس میں چمک دمک تو تر و تازہ غزل کی ہے .:) عمدہ اشعار ہیں . داد حاضر ہے!
نیازمند،
عرفان عؔابد
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 19، 2020 5:19 صبح
راحل صاحب ، آداب عرض ہے!
گو نئے اشعار بھی کچھ کم نہیں
پرغزل تیری پرانی، اور ہے!
بھائی، آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں کہ غزل پرانی ہے، ورنہ اِس میں چمک دمک تو تر و تازہ غزل کی ہے .:) عمدہ اشعار ہیں . داد حاضر ہے!
نیازمند،
عرفان عؔابد
جزاک اللہ عرفان بھائی ... داد و پذیرائی، خاص کر منظوم داد کے لیے نہایت شکر گزار ہوں.
ویسے "رنگِ آسمانی" شاید اس پر دال ہو کہ غزل پرانی ہی ہے :)
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 25، 2020 9:13 شام
گر مقدر میں گرانی اور ہے
’’اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے‘‘
دیکھنا! شاید دعا سن لی گئی؟
آج رنگِ آسمانی اور ہے!
ڈھونڈتے ہو کیوں وہاں رسمِ وفا
کوچۂ جاناں کا پانی اور ہے!
پھر رہِ یزداں میں جاں دے دیں گے ہم
’’کوئی دن گر زندگانی اور ہے‘‘
کوئی تو ہوگی غرض، جو آپ کی
آج ہم پر مہربانی اور ہے!
ٹوٹنا طے ہے انا کے بند کا
آج یادوں کی روانی اور ہے
لوگ کچھ خوش باش بھی ہیں شہر میں
میرا کیا! میری کہانی اور ہے
اے مسیحا! ٹھیر جا کچھ اور پل
بس اب اک زخمِ نہانی اور ہے
جانتے تو ہو تم احسنؔ کو، مگر
یارو! راحلؔ کی کہانی اور ہے!
خوبصورت خوبصورت۔ بہت پیاری غزل۔ داد قبول فرمائیے راحل بھائی۔ بہت خوب!
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 25، 2020 9:25 شام
خوبصورت خوبصورت۔ بہت پیاری غزل۔ داد قبول فرمائیے راحل بھائی۔ بہت خوب!
بہت شکریہ خلیل بھائی ... اس بھرپور ذرہ نوازی کے لیے تہہ دل سے ممنون و متشکر ہوں.
دعاگو،
راحل.
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 2، 2021 3:30 شام
بہت شکریہ خلیل بھائی ... اس بھرپور ذرہ نوازی کے لیے تہہ دل سے ممنون و متشکر ہوں.
دعاگو،
راحل.
آداب!
مومن فرحین — جنوری 27، 2021 10:55 شام
بہت ہی پیاری غزل ہے ۔۔۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 28، 2021 7:39 صبح
بہت ہی پیاری غزل ہے ۔۔۔
بہت شکریہ مومن بٹیا ۔۔۔ جزاک اللہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 28، 2021 9:35 صبح
بہت شکریہ مومن بٹیا ۔۔۔ جزاک اللہ
ہائیں!!! اس میں عدم اتفاق والی کون سی بات ہے بھئی؟
مومن فرحین — جنوری 28، 2021 9:39 صبح
شکریہ تو ہمیں ادا کرنا چاہیے جو آپ کا کلام پڑھنے کا موقع ملا آپ نہ ادا کیجئے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%AF%D8%B1-%D9%85%D9%82%D8%AF%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DB%81%DB%92.114336/page-2