غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — فروری 9، 2021 11:10 صبح
بہت شکریہ فاخر بھائی!
کیا کسی نے اس سے پہلے بھی کتاب پڑھوں کا قافیہ رکھا ہے
یہ تو نہیں معلوم ! لیکن میری نظر سے نہیں گزرا ۔
محمداحمد — فروری 9، 2021 11:11 صبح
کوئی چیرہ لگانے، پھایا رکھنے کی بات کیجیے بھائی
ہمیں تو ردیف قافیے کا مطلب بھی آپ نے سمجھایا ہے

اب تو سمجھ گئے ہیں نا آپ! :)
بسمہ اللہ کیجے۔ :)
جاسمن — مئی 15، 2023 1:16 شام
اس قدر حسین۔۔۔ خوبصورت ۔۔۔۔ کمال۔۔۔ پیاری۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ غزل۔
زبردست پہ لاتعداد زبریں۔
بس آپ میرا "سارا کلام" لے لیں اور یہ غزل دے دیں۔ :D
یہ مجھے پہلے کیوں نہیں نظر آئی!!!:):):)
جاسمن — مئی 15، 2023 1:16 شام
سارے اشعار ہی بہت پیارے ہیں۔
نیرنگ خیال — مئی 15، 2023 1:26 شام
ویسے تو یہ جو بار بار کتاب پڑھوں پڑھو ں کا شور ہے۔۔۔ مجھے نہیں لگتا یہ کوئی کتاب پڑھیں گے۔۔۔۔
اچھا معذرت معذرت۔۔۔ وہ کل ہی میں نے آداب مجلس میں داد دینے کا طریقہ پڑھا تھا۔۔۔ وہ بھول گیا۔۔ اب کون ادھر جا کر دوبارہ دیکھے۔۔۔ ایسی ہی ٹوٹی پھوٹی داد سے کام چلالیں احمد بھائی۔۔۔۔
بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔۔۔ احمد بھائی کمال کر دیا آپ نے۔۔۔ اعلی
نیرنگ خیال — مئی 15، 2023 1:27 شام
اس قدر حسین۔۔۔ خوبصورت ۔۔۔۔ کمال۔۔۔ پیاری۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ غزل۔
زبردست پہ لاتعداد زبریں۔
بس آپ میرا "سارا کلام" لے لیں اور یہ غزل دے دیں۔ :D
یہ مجھے پہلے کیوں نہیں نظر آئی!!!:):):)
دو سو سال بعد لوگ کہیں گے کہ احمد کی اک غزل پر جاسمن نے کہا تھا کہ سارا کلام لے لیں۔ اور یہ غزل دے دیں۔۔۔۔ نیرنگ نے بہت ڈھونڈا۔۔۔ لیکن اس کو کلام کے نام پر آج شائع کرتی ۔۔۔ کل لکھوں گی ۔۔۔ بس اسی ہفتے ختم کرتی ہوں۔۔۔ کے علاوہ کوئی قابل ذکر چیز نہیں ملی۔
جاسمن — مئی 15، 2023 1:28 شام
دو سو سال بعد لوگ کہیں گے کہ احمد کی اک غزل پر جاسمن نے کہا تھا کہ سارا کلام لے لیں۔ اور یہ غزل دے دیں۔۔۔۔ نیرنگ نے بہت ڈھونڈا۔۔۔ لیکن اس کو کلام کے نام پر آج شائع کرتی ۔۔۔ کل لکھوں گی ۔۔۔ بس اسی ہفتے ختم کرتی ہوں۔۔۔ کے علاوہ کوئی قابل ذکر چیز نہیں ملی۔
مجھے پتہ تھا کہ میرا راز اگر کوئی فاش کرنے پہ آیا تو وہ کون ہو گا۔:):):)
نیرنگ خیال — مئی 15، 2023 1:29 شام
مجھے پتہ تھا کہ میرا راز اگر کوئی فاش کرنے پہ آیا تو وہ کون ہو گا۔:):):)
ارے ابھی کہاں فاش ہوا۔۔۔ ابھی پڑے دو سو برس۔۔۔
محمداحمد — مئی 16، 2023 7:39 صبح
اس قدر حسین۔۔۔ خوبصورت ۔۔۔۔ کمال۔۔۔ پیاری۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ غزل۔
زبردست پہ لاتعداد زبریں۔
بس آپ میرا "سارا کلام" لے لیں اور یہ غزل دے دیں۔ :D
یہ مجھے پہلے کیوں نہیں نظر آئی!!!:):):)

واہ!
اس خوبصورت داد پر تو میرے منہ سے بھی کلمہء تحسین ہی برامد ہو گیا۔ :)
اگر نین بھائی نے انٹری نہیں ماری ہوتی تو میں اب تک آپ کے پاس "سارا کلام" لینے پہنچ گیا ہوتا۔ :) :) :)
تفنن بر طرف آپ کی داد سے سیروں خون بڑھ گیا۔ :) :)
یہ غزل میری طرف سے آپ کے نام۔ :flower:
محمداحمد — مئی 16، 2023 7:41 صبح
دو سو سال بعد لوگ کہیں گے کہ احمد کی اک غزل پر جاسمن نے کہا تھا کہ سارا کلام لے لیں۔ اور یہ غزل دے دیں۔۔۔۔ نیرنگ نے بہت ڈھونڈا۔۔۔ لیکن اس کو کلام کے نام پر آج شائع کرتی ۔۔۔ کل لکھوں گی ۔۔۔ بس اسی ہفتے ختم کرتی ہوں۔۔۔ کے علاوہ کوئی قابل ذکر چیز نہیں ملی۔

:) :) :)
دو سو سال تو بہت زیادہ ہیں۔ :)
دو سال کر لیں۔ :)
جاسمن — مئی 16، 2023 7:46 صبح
واہ!
اس خوبصورت داد پر تو میرے منہ سے بھی کلمہء تحسین ہی برامد ہو گیا۔ :)
اگر نین بھائی نے انٹری نہیں ماری ہوتی تو میں اب تک آپ کے پاس "سارا کلام" لینے پہنچ گیا ہوتا۔ :) :) :)
تفنن بر طرف آپ کی داد سے سیروں خون بڑھ گیا۔ :) :)
یہ غزل میری طرف سے آپ کے نام۔ :flower:
اور میرا "سارا کلام" آپ کے نام۔ :):):)
محمداحمد — مئی 16، 2023 7:49 صبح
ویسے تو یہ جو بار بار کتاب پڑھوں پڑھو ں کا شور ہے۔۔۔ مجھے نہیں لگتا یہ کوئی کتاب پڑھیں گے۔۔۔۔
شش۔۔! :donttellanyone:
اچھا معذرت معذرت۔۔۔ وہ کل ہی میں نے آداب مجلس میں داد دینے کا طریقہ پڑھا تھا۔۔۔ وہ بھول گیا۔۔ اب کون ادھر جا کر دوبارہ دیکھے۔۔۔
ارے ارے! معذرت کی کیا ضرورت؟ آپ مجھے کہتے میں اُس مضمون کا ربط مُہیا کر دیتا۔ یا محض آپ کی آسانی کی خاطر آپ کی طرف سے اپنے نام داد و تحسین سے بھرپور ایک طویل خط لکھ بھیجتا۔ :) :)
ایسی ہی ٹوٹی پھوٹی داد سے کام چلالیں احمد بھائی۔۔۔۔
:thinking:
بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔۔۔ احمد بھائی کمال کر دیا آپ نے۔۔۔ اعلی

نین بھائی یہ داد سچی میں دی ہے ؟ یا یہ بھی باقی مراسلے کا حصہ ہے؟ :) :)
تفنن بر طرف، بے حد شکریہ اور نوازش :)
محمداحمد — مئی 16، 2023 7:51 صبح
مجھے پتہ تھا کہ میرا راز اگر کوئی فاش کرنے پہ آیا تو وہ کون ہو گا۔:):):)

نین بھائی نے آپ کا ہی نہیں ہمارا بھی راز فاش کر دیا ہے۔ :thumbsdown:
ویسے تو یہ جو بار بار کتاب پڑھوں پڑھو ں کا شور ہے۔۔۔ مجھے نہیں لگتا یہ کوئی کتاب پڑھیں گے۔۔۔۔

:notlistening:
عبید انصاری — مئی 16، 2023 8:40 صبح
لاجواب!
مزہ آگیا۔ اب دل چاہ رہاہے کہ محفل چھوڑوں اور کتاب پڑھوں۔
ارشد رشید — مئی 16، 2023 3:31 شام

جناب یہ سمجھ نہیں آیا کہ ناگہاں یعنی اچانک یا بے خبری میں کتاب کیسے پڑھی جاتی ہے - یہ لفط محض بھرتی کا لگ رہا ہے - اور یہ کہ تیاگ اور "اور" بمعنی سمت خالص ہندی کے الفاظ ہیں اردو میں تو استعمال نہیں ہوتے انکا استعمال کلام کو غیر ٖفصیح کر رہا ہے -
ظہیراحمدظہیر — مئی 16، 2023 5:38 شام
واہ! کیا بات ہے ، احمد بھائی ! کیا کتاب پڑھی ہے ہر شعر میں!
لگتا ہے کہ محفل سے میری غیر حاضری کے دنوں میں آپ نے خوب کتاب پڑھی ہے ۔ ورنہ میرا فلسفہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں کتاب پڑھنے سے زیادہ کتاب پھاڑنے میں یقین رکھتا ہوں ۔:D
یعنی میری غزل ہوتی تو کچھ اس طرح شروع ہوتی:
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پھاڑوں
تیاگ دوں سبھی لفظ و بیاں ، کتاب پھاڑوں
:grin:
عبید انصاری — مئی 17، 2023 1:55 صبح
جناب یہ سمجھ نہیں آیا کہ ناگہاں یعنی اچانک یا بے خبری میں کتاب کیسے پڑھی جاتی ہے - یہ لفط محض بھرتی کا لگ رہا ہے - اور یہ کہ تیاگ اور "اور" بمعنی سمت خالص ہندی کے الفاظ ہیں اردو میں تو استعمال نہیں ہوتے انکا استعمال کلام کو غیر ٖفصیح کر رہا ہے -
غالباً ناگہاں کا تعلق گزشتہ جملے کے ساتھ ہے۔
نیرنگ خیال — مئی 17، 2023 11:00 صبح
:) :) :)
دو سو سال تو بہت زیادہ ہیں۔ :)
دو سال کر لیں۔ :)
آپ جاسمن صاحبہ کو نہیں جانتے۔۔۔ کوئی پتا نہیں تیسرے برس وہ کچھ لکھ ڈالیں۔۔۔ پھر کیا کریں گے آپ
نیرنگ خیال — مئی 17، 2023 11:01 صبح
نین بھائی یہ داد سچی میں دی ہے ؟ یا یہ بھی باقی مراسلے کا حصہ ہے؟
داد سچی ہے اور سُچی بھی
نیرنگ خیال — مئی 17، 2023 11:02 صبح
واہ! کیا بات ہے ، احمد بھائی ! کیا کتاب پڑھی ہے ہر شعر میں!
لگتا ہے کہ محفل سے میری غیر حاضری کے دنوں میں آپ نے خوب کتاب پڑھی ہے ۔ ورنہ میرا فلسفہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں کتاب پڑھنے سے زیادہ کتاب پھاڑنے میں یقین رکھتا ہوں ۔:D
یعنی میری غزل ہوتی تو کچھ اس طرح شروع ہوتی:
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پھاڑوں
تیاگ دوں سبھی لفظ و بیاں ، کتاب پھاڑوں
:grin:
کیا تخریبی طبیعت پائی ہے۔۔۔ کیا مجھ سے مقابلہ کرنا مقصود ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D9%8F%D9%B9%DA%BE%D8%A7-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D8%B3%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%90-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA%D8%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%D9%BE%DA%91%DA%BE%D9%88%DA%BA-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.114978/page-2