آپ سے مقابلہ!
الامان الحفیظ!
آپ سے مقابلہ!
آپ ظہیراحمدظہیر بھائی کی تخریب کاری کو ہلکا لے رہی ہیں۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس میدان کے رونن ہیں۔
بہت شکریہ عبید بھائی!
جیسا کہ عبید بھائی نے اوپر نشاندہی کی۔ لفظ ناگہاں کا تعلق مصرع کے پہلے حصے سے ہے۔
سو یہ بھرتی کا لفظ نہیں ہے۔
بہت شکریہ ظہیر بھائی!
ہجر کے دنوں میں شاعر، شاعری کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔
ہاہاہاہا۔۔۔!
خبردار ، عبید بھائی ، جو آپ نے ایسا کیا ۔ سیدھے سیدھے یہیں ٹکے رہیے۔ پڑھنے کے لیے یہاں بھی بہت کچھ ہے ۔
ہائے ہماری عقل کو یہ کیا ہوگیا۔ اتنا زبردست خیال احمد بھائی نے پیش کیا اور ہم اسے "چ" کے فتحہ کے ساتھ پڑھتے رہے۔ عید قربان پر یہ آئیڈیا استعمال کرکے دیکھتے ہیں۔
یعنی توپ کے گولے اور میزائل مارنے والے ہماری ننھی سی بے ضرر غلیل پر معترض ہیں اور دہشت گرد ، آیا دہشت گرد آیا کا شور مچارہے ہیں ۔
جی جی ، بالکل۔ احمد بھائی نے اس غزل میں ہر موقع پر اور ہر واقعے پر کتاب پڑھنے کی ترکیب بیان کی ہے۔ غزل کیا ہے کسی لائبریری کا منشور ہے ۔ آپ ضرور عید قرباں پر بکری اور کتاب کو یکجا کرنے کی کوشش کریں ۔ فائدہ اس میں یہ ہے کہ پکڑے جانے کی صورت میں آپ یہ کہہ کر بچ سکتے ہیں کہ بھئی میں تو کتاب پڑھ رہا تھا ، بے خیالی میں ایسا ہوگیا ۔
بچارہ چ مضموم ہو نا ہو مظلوم بہت ہے - لوگ اسے ضمہ فتح کسرہ سب کے ہی ساتھ پڑھ لیتے ہیں بکریاں چَراتے بھی ہیں چُراتے بھی ہیں حتیٰ کہ چِِرا تک لیتے ہیں
آپ کے حق میں تو میں نے پہلے ہی گواہیوں کے انباار لگا رکھے ہیں