محمداحمد — جنوری 8، 2021 6:54 صبح
غزل
موسموں کا مزاج اچھا ہے
کل سے بہتر ہے آج، اچھا ہے
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
روٹھ کر بھی وہ مسکراتے ہیں
یہ چلن، یہ رواج اچھا ہے
رستگاری غموں سے ہوتی ہے
بیٹھے سے کام کاج اچھا ہے
وہ تفنن جو دل پہ بار نہ ہو
اے مرے خوش مزاج !اچھا ہے
احمدؔ اچھی ہے تیری گمنامی
تیرے سر پر یہ تاج اچھا ہے
محمد احمدؔ
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 8، 2021 6:56 صبح
غزل
موسموں کا مزاج اچھا ہے
کل سے بہتر ہے آج، اچھا ہے
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
روٹھ کر بھی وہ مسکراتے ہیں
یہ چلن، یہ رواج اچھا ہے
رستگاری غموں سے ہوتی ہے
بیٹھے سے کام کاج اچھا ہے
وہ تفنن جو دل پہ بار نہ ہو
اے مرے خوش مزاج !اچھا ہے
احمدؔ اچھی ہے تیری گمنامی
تیرے سر پر یہ تاج اچھا ہے
محمد احمدؔ
واہ۔ واہ۔
کیا خوبصورت مختصر بحر ہے، کیا خوبصورت غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 8، 2021 6:59 صبح
غزل
موسموں کا مزاج اچھا ہے
کل سے بہتر ہے آج، اچھا ہے
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
روٹھ کر بھی وہ مسکراتے ہیں
یہ چلن، یہ رواج اچھا ہے
رستگاری غموں سے ہوتی ہے
بیٹھے سے کام کاج اچھا ہے
وہ تفنن جو دل پہ بار نہ ہو
اے مرے خوش مزاج !اچھا ہے
احمدؔ اچھی ہے تیری گمنامی
تیرے سر پر یہ تاج اچھا ہے
محمد احمدؔ
بہت خوب
لاجواب
محمد وارث — جنوری 8، 2021 7:55 صبح
اچھی غزل ہے احمد صاحب۔
محمداحمد — جنوری 8، 2021 11:51 صبح
واہ۔ واہ۔
کیا خوبصورت مختصر بحر ہے، کیا خوبصورت غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے۔
بہت شکریہ خلیل الرحمٰن بھائی!
محمداحمد — جنوری 8، 2021 11:51 صبح
شکریہ تابش بھائی!
خوش رہیے۔
محمداحمد — جنوری 8، 2021 11:52 صبح
ایس ایس ساگر — جنوری 8، 2021 12:09 شام
واہ۔ بہت عمدہ غزل ہے
محمداحمد بھائی۔
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
آمین۔
لاریب مرزا — جنوری 8، 2021 12:47 شام
واہ، بہت خوب غزل ہے!! بہت سی داد قبول فرمائیے.
اکمل زیدی — جنوری 8، 2021 12:51 شام
عمدہ ۔۔۔۔۔
خاص کر۔۔۔۔مختصر شعر میں مکمل بات۔۔۔۔
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
ظہیراحمدظہیر — جنوری 8، 2021 4:00 شام
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
کیا بات ہے ، کیا بات ہے! بہت اعلیٰ احمد بھائی ۔
سہلِ ممتنع ہے!
جاسمن — جنوری 8، 2021 4:19 شام
خوبصورت غزل۔
بہت پیاری بحر ہے۔
بہت ہی پیارے اشعار۔ سب اشعار ہی اچھے ہیں۔ سجھنے کے لیے محنت نہیں کرنا پڑتی۔

محمداحمد — جنوری 9، 2021 12:07 شام
واہ۔ بہت عمدہ غزل ہے
محمداحمد بھائی۔
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
آمین۔
بہت شکریہ ساگر بھیا!
خوش رہیے!
محمداحمد — جنوری 9، 2021 12:08 شام
واہ، بہت خوب غزل ہے!! بہت سی داد قبول فرمائیے.
بہت شکریہ !
جیتی رہیے!
محمداحمد — جنوری 9، 2021 12:08 شام
عمدہ ۔۔۔۔۔
خاص کر۔۔۔۔مختصر شعر میں مکمل بات۔۔۔۔
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
اکمل بھائی! بہت محبت ہے آپ کی!
خوش رہیے!
محمداحمد — جنوری 9، 2021 12:08 شام
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
کیا بات ہے ، کیا بات ہے! بہت اعلیٰ احمد بھائی ۔
سہلِ ممتنع ہے!
بہت بہت شکریہ ظہیربھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 9، 2021 9:20 شام
رستگاری غموں سے ہوتی ہے
بیٹھے سے کام کاج اچھا ہے
واہ، کیا اچھا کہا احمد بھائی، بہت خوب
عمدہ غزل ہے، بہت سی داد
محمداحمد — جنوری 11، 2021 11:52 صبح
خوبصورت غزل۔
بہت پیاری بحر ہے۔
بہت ہی پیارے اشعار۔ سب اشعار ہی اچھے ہیں۔ سجھنے کے لیے محنت نہیں کرنا پڑتی۔
بہت شکریہ !
یہ تو ہے۔ آسان غزل!

محمداحمد — جنوری 11، 2021 11:53 صبح
واہ، کیا اچھا کہا احمد بھائی، بہت خوب
عمدہ غزل ہے، بہت سی داد
بہت شکریہ راحل بھیا!
خوش رہیے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 21، 2022 7:17 صبح
بہترین زبردست