غزل ۔ اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے ۔ محمد احمدؔ

عثمان قادر — نومبر 10، 2016 11:58 صبح
ایک دن خاموش ہو کر دیکھیے
لُطف گر اُٹھنے لگے تکرار سے
دیکھ لو یہ زرد آنکھیں، خشک ہونٹ
پوچھتے ہو حال کیا بیمار سے
بہت خوب
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 10، 2016 2:11 شام
ایک دن خاموش ہو کر دیکھیے
لُطف گر اُٹھنے لگے تکرار سے
آوازیں تھک جاتی ہیں، خاموشی ہمیشہ تازہ دم رہتی ہے۔
قدر کیجے فیض جس جس سے ملے
سایہ ٴ دیوار ہے، دیوار سے
تجھ میں احمدؔ عیب ہیں لاکھوں مگر
واسطہ ہے تیرا کِس ستّار سے
نہایت خوبصورت(y)(y)(y)
پوری غزل ہی شاندار ہے۔
عمر سیف — نومبر 10، 2016 3:09 شام
بہت خوب
کاشف اسرار احمد — نومبر 10، 2016 5:35 شام
ماشا اللہ۔
خوب کلام ہے احمد بھائی
محمداحمد — نومبر 12، 2016 12:42 شام
واہ واہ احمد بھائی حسنِ مطلع ، مطلع سے بھی خوب ہے

بہت شکریہ ابن رضا بھائی!
بے حد ممنون ہوں۔
محمداحمد — نومبر 12، 2016 12:43 شام
بہت بہت عمدہ احمد بھائی
لاجواب

کیا بات ہے!! بہت عمدہ!!
بہت سی داد احمد بھائی کے لیے

بہت شکریہ !
شاد آباد رہیے۔ :)
محمداحمد — نومبر 12، 2016 12:55 شام
آپ کی محبتوں پر ممنون و شکر گزار ہوں۔ میں شاعری کوئی سند کی حیثیت نہیں رکھتا کہ مجھے پسند آنے نہ آنے پہ پیسے وصول ہوں۔ یہاں استاذان فن موجود ہیں۔ جو سند ہیں۔

جیتے رہیے!
آپ کی جانب سے ملنے والی سند بھی بہت اہم ہے ہمارے لئے۔ :)
حسن محمود جماعتی — نومبر 12، 2016 3:08 شام
جیتے رہیے!
آپ کی جانب سے ملنے والی سند بھی بہت اہم ہے ہمارے لئے۔ :)
یہ آپ کی بندہ نوازی ہے حضور والا۔
محمداحمد — نومبر 14، 2016 2:03 شام
آوازیں تھک جاتی ہیں، خاموشی ہمیشہ تازہ دم رہتی ہے۔
نہایت خوبصورت(y)(y)(y)
پوری غزل ہی شاندار ہے۔
ماشا اللہ۔
خوب کلام ہے احمد بھائی

عبدالقیوم چوہدری
عمر سیف
کاشف اسرار احمد
بہت شکریہ آپ تمام دوستوں کا۔
خوش رہیے۔ :)
الف عین — نومبر 15، 2016 10:30 صبح
اچھی غزل ہے لیکن محمداحمد کی نہیں لگتی!!
عبد الرحمٰن — نومبر 15، 2016 11:18 صبح
بِک رہی ہے زندگی کے مول ، موت
جائیے! لے آئیے بازار سے
احساس مر چکے ہیں ظلم کی انتہا ہے اج کے دور میں
علی امان — نومبر 15، 2016 11:32 صبح
یہ غزل پڑھ کر ہمیں اچھا لگا
ورنہ تھے بیٹھے ہوئے بیزار سے
اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے
گِر پڑا ہوں جیسے میں کُہسار سے
واہ!
دیکھ لو یہ زرد آنکھیں، خشک ہونٹ
پوچھتے ہو حال کیا بیمار سے
واہ واہ!
قدر کیجے فیض جس جس سے ملے
سایہ ٴ دیوار ہے، دیوار سے
واہ واہ! زبردست!
واہ واہ احمد بھائی، لطف آ گیا۔
آپ کے عمومی مزاج سے کچھ مختلف غزل ہے۔ یا شاید میں نے ایسا محسوس کیا۔
مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔ بہرحال مزہ آیا،محمد احمد! داد قبول کیجے۔ اور 7 نمبر دیکھ لیجئے۔
علی امان — نومبر 15، 2016 11:39 صبح
یہی شعر پڑھ ایک خواہش ضرور پیدا ہوئی . کاش آپ کا تخلص احمد نہ ہوتا
تجھ میں احمدؔ عیب ہیں لاکھوں مگر
واسطہ ہے تیرا کِس ستّار سے
نہیں میرے دوست! کسی بھی اسم میں تقدیس یا توہین اس کے مسمیٰ کی طرف نسبت تک محدود ہوتی ہے۔ جب نسبت نہ ہو تو وہ خالی ہے۔ یہ لسانیات کا مسئلہ ہے۔ اس باب میں بہت سارے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
سید لبید غزنوی — نومبر 15، 2016 12:05 شام
پا جی کمال کر دتا۔۔۔۔
بہت ای اعلیٰ۔۔۔۔
لاجواب۔۔
رب سوہنا خوش رکھے تساں تائیں۔۔ہمیشہ ۔۔۔آمین
فاخر رضا — نومبر 15، 2016 12:05 شام
نہیں میرے دوست! کسی بھی اسم میں تقدیس یا توہین اس کے مسمیٰ کی طرف نسبت تک محدود ہوتی ہے۔ جب نسبت نہ ہو تو وہ خالی ہے۔ یہ لسانیات کا مسئلہ ہے۔ اس باب میں بہت سارے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
بھائی یہ غلط فہمی کا مسئلہ نہیں ہے. کچھ اور معاملہ ہے جس کی طرف میرا اشارہ تھا. مجھے پورا یقین ہے کہ شاعر کی مراد اپنی طرف ہے. مگر پھر بھی ایک کاش تو بنتا ہے
محمداحمد — نومبر 17، 2016 11:57 صبح
اچھی غزل ہے لیکن محمداحمد کی نہیں لگتی!!

:)
پچھلے دنوں کچھ تجربات کیے سو ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ہماری سوئی کھسک گئی ہو۔ :)
محمداحمد — نومبر 17، 2016 11:59 صبح
یہ غزل پڑھ کر ہمیں اچھا لگا
ورنہ تھے بیٹھے ہوئے بیزار سے
واہ!
واہ واہ!
واہ واہ! زبردست!
مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔ بہرحال مزہ آیا،محمد احمد! داد قبول کیجے۔ اور 7 نمبر دیکھ لیجئے۔

بہت شکریہ علی صاحب!
آپ کی منظوم اور منثور داد پا کر خوشی ہوئی۔
بے حد ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — نومبر 17، 2016 12:05 شام
پا جی کمال کر دتا۔۔۔۔
بہت ای اعلیٰ۔۔۔۔
لاجواب۔۔
رب سوہنا خوش رکھے تساں تائیں۔۔ہمیشہ ۔۔۔آمین

بہت شکریہ غزنوی صاحب!
حوصلہ افزائی اور دعا کے لئے ممنون ہوں۔
اللہ آپ کو بھی شاد آباد رکھے۔ آمین
ظہیراحمدظہیر — نومبر 17، 2016 3:37 شام
بہت خوب! کیا رنگ برنگی غزل ہے!
محمداحمد — نومبر 18، 2016 7:11 صبح
بہت خوب! کیا رنگ برنگی غزل ہے!

رنگ برنگی خوب کہا آپ نے۔ :)
بہت بہت شکریہ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%A7%D8%B4%DA%A9-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%88%DA%BE%D9%84%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B1%DB%92-%D8%B1%D9%8F%D8%AE%D8%B3%D8%A7%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.92930/page-2