غزل ۔ اور کیا زندگی رہ گئی ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — مئی 21، 2009 7:35 صبح
شکریہ احمد بھائی، آپکی غزلوں میں ایک نئی بات اور نیا رنگ جھلکتا ہے۔

بھائی ایم اے راجا، یہ سب آپ کی محبت ہے، محبت کی نظر سے دیکھا جائے تو ہر چیز ہی نرالی دکھائی دیتی ہے۔
خوش رہیے۔
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 3:08 شام
احمد بھائی۔ شاندار۔ بہت ساری داد اس خوبصورت غزل پر قبول فرمائیے :)
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
جاسمن — مارچ 7، 2016 5:47 صبح
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
بہت خوب! بہت خوب! بہت ہی خوب!
لاريب اخلاص — جون 23، 2020 2:54 صبح
بہت عمدہ!
مریم افتخار — جون 23، 2020 3:20 صبح
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
واہ!
محمد تابش صدیقی — جون 23، 2020 5:54 صبح
لاجواب احمد بھائی۔
اتنی اعلیٰ و ارفع غزل
کیسے اور کیوں چھپی رہ گئی
غزل
اور کیا زندگی رہ گئی
اک مسلسل کمی رہ گئی
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
پاس جنگل کوئی جل گیا
راکھ ہر سو جمی رہ گئی
زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
تم نہ آئے مری زندگی
راہ تکتی ہوئی رہ گئی
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
پھر فنا کا پیام آگیا
ایک اُمید تھی، رہ گئی
آپ احمدؔ کہاں رہ گئے
اور کہاں زندگی رہ گئی
محمد احمدؔ
محمد شکیل خورشید — جون 26، 2020 6:33 صبح
زبردست، ماشا اللہ، کیا خوب،
محمداحمد — جون 26، 2020 6:41 صبح
بہت بہت شکریہ تمام احباب کی حوصلہ افزائی کا۔
یہ تو محفلین کی محبت ہے کہ ایک غزل پر برسوں داد ملتی رہتی ہے ورنہ ہمیں تو یاد بھی نہیں رہتا کہ ہم شعر بھی کہا کرتے ہیں۔ :)
محمد عبدالرؤوف — مارچ 7، 2022 12:51 شام
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت خوب، ماشاءاللہ
ہر ایک شعر کمال ہے احمد بھائی۔ اس کا مقطع سال بھر پہلے کہیں پڑھا تھا۔ اب اچانک ذہن میں گونجنے لگا۔ سرچ کیا تو اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کا موقع ملا۔
ڈھیروں داد ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
محمد عبدالرؤوف — مارچ 7، 2022 12:52 شام
یہ ویسے گانے کے لیے کیا ہی خوب کلام ہے
ایس ایس ساگر — مارچ 7، 2022 4:35 شام
اور کیا زندگی رہ گئی
اک مسلسل کمی رہ گئی
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
پاس جنگل کوئی جل گیا
راکھ ہر سو جمی رہ گئی
زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
تم نہ آئے مری زندگی
راہ تکتی ہوئی رہ گئی
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
پھر فنا کا پیام آگیا
ایک اُمید تھی، رہ گئی
آپ احمدؔ کہاں رہ گئے
اور کہاں زندگی رہ گئی
واہ۔ ہر شعر لاجواب ہے۔ بہت خوب۔
داد قبول فرمائیے احمد بھائی۔
اللہ سلامت رکھے۔ آمین۔
محمداحمد — مارچ 8، 2022 12:59 شام
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت خوب، ماشاءاللہ
ہر ایک شعر کمال ہے احمد بھائی۔ اس کا مقطع سال بھر پہلے کہیں پڑھا تھا۔ اب اچانک ذہن میں گونجنے لگا۔ سرچ کیا تو اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کا موقع ملا۔
ڈھیروں داد ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

بہت بہت شکریہ عبدالرؤوف بھائی! حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
جزاک اللہ!
یہ ویسے گانے کے لیے کیا ہی خوب کلام ہے

کبھی گا کر سنائیں تو پتہ چلے۔ :)
محمداحمد — مارچ 8، 2022 1:00 شام
واہ۔ ہر شعر لاجواب ہے۔ بہت خوب۔
داد قبول فرمائیے احمد بھائی۔
اللہ سلامت رکھے۔ آمین۔

بہت بہت شکریہ ساگر بھیا!
شاد آباد رہیے۔
محمد عبدالرؤوف — مارچ 8، 2022 1:01 شام
کبھی گا کر سنائیں تو پتہ چلے۔ :)
یہ میرے بس کا کام نہیں احمد بھائی 😊
محفل کے کسی خوش گلو سے خدمات لینی پڑیں گی
محمد شکیل خورشید — مارچ 8، 2022 1:17 شام
بہت ہی اعلیٰ ماشا اللہ
محمداحمد — مارچ 10، 2022 6:36 صبح
بہت ہی اعلیٰ ماشا اللہ

بہت شکریہ محترم!
بے حد ممنون ہوں۔
نوید ناظم — مارچ 10، 2022 6:51 صبح
بہت عمدہ ہے ماشاءاللہ!!!
محمداحمد — اپریل 14، 2022 6:38 شام
بہت عمدہ ہے ماشاءاللہ!!!
بہت شکریہ نوید بھائی!
سیما علی — اپریل 15، 2022 12:25 صبح
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
بہت زبردست بہت زبردست
سلامت رہیے اور ڈھیروں داد قبول کیجیے
🥰🥰
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
بہترین 🌟🌟🌟🌟🌟
یاسر شاہ — اپریل 17، 2022 1:09 شام
واہ -بہت عمدہ و حسین غزل کہی ہے احمد بھائی -
زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی

"ادھ مری" کے مقابلے میں "ادھ موی " بہتر لگتا ہے -

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%B1%DB%81-%DA%AF%D8%A6%DB%8C-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.21861/page-2