غزل ۔ اک عجب ہی سلسلہ تھا،میں نہ تھا ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — مئی 6، 2015 1:02 شام
خوب غزل ہے احمد صاحب، لاجواب

بہت شکریہ محترم وارث بھائی۔۔۔!
بے حد ممنون ہوں۔ :)
ابن رضا — مئی 6، 2015 1:05 شام
خوب تر ہے یہ غزل بھی آپ کی
داد، کا اک سلسلہ تھا ،میں نہ تھا :)
بہت خوب سلامت باشید۔
محمداحمد — مئی 7، 2015 11:14 صبح
بہت عمدہ
داد قبول کیجئے
میں نہ تھا

واہ۔۔۔۔!
آپ اور شاعری کے دھاگے میں۔ :)
بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — مئی 7، 2015 11:16 صبح
خوب بهائی !!
استادانہ غزل ہے

بہت شکریہ شبیر بھائی!
زرہ نوازی کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — مئی 7، 2015 11:16 صبح
شاندارررر!
لاجواب غزل ہے احمد بھائی!
ماشاء اللہ!
(سرگوشی)
:D

:)
یہ سرگوشی ابھی تک باقی ہے۔ :)
محمداحمد — مئی 7، 2015 11:17 صبح
واہ محمد احمد بھائی ۔ کیا خوب غزل ہے ۔بہت ساری داد قبول کیجیے۔

بہت بہت شکریہ محمد حفیظ الرحمٰن بھائی !
خوش رہیے۔ :)
عندلیب — مئی 7، 2015 11:22 صبح
وہ جو اک گم کردہ رہ تھا دشت میں
وہ تو میرا رہنما تھا، میں نہ تھا
واہ بہت خوب احمد بھائی !:)
x boy — مئی 7، 2015 1:56 شام
واہ۔۔۔۔!
آپ اور شاعری کے دھاگے میں۔ :)
بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔ :)

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
پرانے زمانے کا ایک گانا تھا جس کو شاہد ناہید نامی سنگر نے گایا تھا
بہت شکریہ شاعری کا شوق اس وقت اٹھتا ہے جن سے ہماری جان پہچان ہے
وہ لکھے یا کہے، ورنہ ہم ویسے ہی سہی۔
نیرنگ خیال — مئی 8، 2015 7:11 صبح
پھر کُھلا میں دونوں کے مابین ہوں
اِک ذرا سا فاصلہ تھا ، میں نہ تھا

وہ جو اک گم کردہ رہ تھا دشت میں
وہ تو میرا رہنما تھا، میں نہ تھا

یہ کہانی تھی، مگر میری نہ تھی
وہ جو مردِ ماجرا تھا، میں نہ تھا

خُود سے مل کر بُجھ گیا تھا میں تو کل
دیپ جو شب بھر جلا تھا، میں نہ تھا

واہ احمد بھائی۔۔۔۔ بہت ہی لاجواب غزل ہے۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ خوبصورت
مقدس — مئی 8، 2015 2:07 شام
آپ کو بھی اُسی دن ٹپکنا تھا جب ہم نے اپنی غزل لگائی۔ :)
شاعر مرا نہیں تھا ہائبرنیٹ ہو گیا تھا۔ :)
ناں تو آپ شاعری اسٹارٹ کریں پهر سے اور میں غائب رہوں :rollingonthefloor:
قرۃالعین اعوان — مئی 8، 2015 11:09 شام
بہت خوب
محمداحمد — مئی 9، 2015 11:47 صبح
خوب تر ہے یہ غزل بھی آپ کی
داد، کا اک سلسلہ تھا ،میں نہ تھا :)
بہت خوب سلامت باشید۔

ابن رضا بھائی!
بہت شکریہ اس منظوم داد کا۔ :)
محمداحمد — مئی 9، 2015 11:49 صبح
وہ جو اک گم کردہ رہ تھا دشت میں
وہ تو میرا رہنما تھا، میں نہ تھا
واہ بہت خوب احمد بھائی !:)

بہت شکریہ !
آداب عرض ہے۔ :hatoff:
محمداحمد — مئی 9، 2015 11:50 صبح
واہ احمد بھائی۔۔۔۔ بہت ہی لاجواب غزل ہے۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ خوبصورت

بہت شکریہ برادرِ محترم !
آپ کی داد کے بغیر ہماری غزل کی لڑی ادھوری ہی لگتی ہے۔ :)
شاد آباد رہیے۔ :)
محمداحمد — مئی 9، 2015 11:50 صبح

بہت شکریہ !
آپ بھی آئی ہوئی ہیں محفل میں۔ :)
قرۃالعین اعوان — مئی 9، 2015 3:20 شام
بہت شکریہ !
آپ بھی آئی ہوئی ہیں محفل میں۔ :)

میں تو گاہے گاہے آتی رہتی ہوں بھیا :)
Mystic Enigma — مئی 9، 2015 4:15 شام
خُود سے مل کر بُجھ گیا تھا میں تو کل
دیپ جو شب بھر جلا تھا، میں نہ تھا
واہ
محمداحمد — مئی 10، 2015 6:17 صبح
ناں تو آپ شاعری اسٹارٹ کریں پهر سے اور میں غائب رہوں :rollingonthefloor:

ہم نے تو بڑی مشکل سے موقع دیکھ کر غزل لگائی تھی کہ مقدس کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں ہے۔ :)
محمداحمد — مئی 10، 2015 6:19 صبح
میں تو گاہے گاہے آتی رہتی ہوں بھیا :)

معلوماتی۔ :)
یعنی ہمیں ہی پتہ نہیں چلتا۔۔۔! :)
محمداحمد — مئی 10، 2015 6:19 صبح

شکریہ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%A7%DA%A9-%D8%B9%D8%AC%D8%A8-%DB%81%DB%8C-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%8C%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DB%81-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.81757/page-2