غزل ۔ جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں ۔ محمد احمد

فیضان قیصر — نومبر 7، 2016 2:03 شام
بہت خوب تمام اشعار لا جواب ہیں
محمداحمد — نومبر 7، 2016 2:22 شام

:in-love::in-love::in-love:
محمداحمد — نومبر 7، 2016 2:22 شام

بہت شکریہ نوید ناظم صاحب!
خوش رہیے۔ :)
عمر سیف — نومبر 7، 2016 2:58 شام
احمد بھائی بہت خوب
ہم نے تمھارا غمدل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں
ادب دوست — نومبر 7، 2016 3:32 شام
واہ واہ واہ ۔۔۔ کیا کہنے احمد بھائی، بہت خوب
فاخر رضا — نومبر 7، 2016 5:19 شام
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں
بہت اچھا لگا
رومانہ چوہدری — نومبر 8، 2016 3:20 صبح
واہ صاحب:) خوب ہے
کاشف اسرار احمد — نومبر 8، 2016 4:24 صبح
واہ
ماشا اللہ خوب غزل ہے !
ڈاکٹرعامر شہزاد — نومبر 8، 2016 6:50 صبح
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں
کمال اور لاجواب
محمداحمد — نومبر 8، 2016 9:21 صبح
خوب غزل ہے احمد صاحب، لاجواب۔

بہت شکریہ وارث بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — نومبر 8، 2016 9:21 صبح
ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں
خوبصورت اشعار کی حامل
خوبصورت غزل ...

شکریہ حسیب بھائی!
شاد آباد رہیے۔ :)
محمداحمد — نومبر 8، 2016 9:22 صبح
عموماً آپ کی شاعری میں اتنی رومانویت نہیں ہوتی اس بار تو پوری غزل " محبت " ہے ۔
عمدہ کلام

بہت شکریہ :)
محمداحمد — نومبر 8، 2016 9:26 صبح
احمد بھائی۔ اچھی غزل ہے۔

شکریہ حسن محمود بھائی!
لیکن جو چند غزلیں آپکی پہلے پڑھیں ہیں ان جیسا مزہ نہیں آیا۔ شاید میں بے ذوقا ہوگیا ہوں۔
دراصل اس بحر کا تقاضہ تھا کہ ہلکے پھلے مضامین پر ہی اکتفا کیا جائے۔ :)
ویسے جب آپ ہماری نئی غزل کے دھاگے میں ہماری پرانی غزلوں کی تعریف کرتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ :) :) :)
محمداحمد — نومبر 8، 2016 9:27 صبح
واہ!! بہت خوب احمد بھائی!!

لاریب شکریہ!
خوش رہیے۔۔۔! :)
حسن محمود جماعتی — نومبر 8، 2016 10:04 صبح
جیسے آپ کہیں گے نہیں تو وہ نہیں رہیں گی؟
محمداحمد — نومبر 8، 2016 10:14 صبح
جیسے آپ کہیں گے نہیں تو وہ نہیں رہیں گی؟

ہاہاہاہا۔۔۔!
رہیں گی تو ویسے بھی۔ :)
ہاں اتفاقاً اگر وہ بھول جائیں تو ہماری یاد دہانی کام آئے گی۔ :)
حسن محمود جماعتی — نومبر 8، 2016 10:18 صبح
ہاں اتفاقاً اگر وہ بھول جائیں تو ہماری یاد دہانی کام آئے گی۔
اور اس وقت اگر وہ نہ رہنا چاہتی ہوں تو؟؟
محمداحمد — نومبر 8، 2016 10:33 صبح
اور اس وقت اگر وہ نہ رہنا چاہتی ہوں تو؟؟

تو پھر تو اور بھی ضروری ہے۔ :)
ویسے کیا ہم آپ کو یاد دلائیں کہ "خوش رہو" یا "خوش رہیے" دراصل دعائیہ کلمات ہیں۔۔۔۔! :)
حسن محمود جماعتی — نومبر 8، 2016 11:03 صبح
تو پھر تو اور بھی ضروری ہے۔ :)
ویسے کیا ہم آپ کو یاد دلائیں کہ "خوش رہو" یا "خوش رہیے" دراصل دعائیہ کلمات ہیں۔۔۔۔! :)
یہ ٹھیک ہے۔ مطلب ہر حال میں آپ اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔:p
یہ دعا بالکل ایسے ہے۔ چلیے بیٹا برتن دھوئیے (خوش رہیے)
محمداحمد — نومبر 8، 2016 11:58 صبح
یہ ٹھیک ہے۔ مطلب ہر حال میں آپ اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔:p

بالکل! عارضی خوشی کی دعا بھی کوئی دعا ہوئی۔ :)
یہ دعا بالکل ایسے ہے۔ چلیے بیٹا برتن دھوئیے (خوش رہیے)

برتن دھونے کی جگہ آئسکریم کھانے کی مثال دیں گے تو یہ دعا اچھی لگے گی۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA%D8%8C-%DB%81%D9%88%DA%AF%D8%A7-%DB%8C%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.92902/page-2