بہت شکریہ محترم اعجاز عبید صاحب! حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 17، 2016 4:30 شام
واہ واہ وا!! کیا بات ہے احمد بھائی ! بہت خوب!
آج کل تو لگتا ہے غزلیں ہاتھ باندھے قطار اندر قطار چلی آرہی ہیں ! اللہ قلم کی جولانیاں سلامت رکھے !
احمدؔ یہ دل مِرا ،کیوں ہے بجھا بجھا
دل سے خفا نہ ہو، دل کا مکیں کہیں
بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے ! واہ!
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں احمد بھائی پہلی نظر میں یہاں دل کے بجائے بِل پڑھ گیا تھا ۔ غور سے دیکھا تو دل نظر آیا ۔
محمداحمد — نومبر 18، 2016 7:10 صبح
ماشاءاللہ! ظہیر بھائی ! بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں سرگرم دیکھ کر۔ اللہ یہ رونقیں آباد رکھے۔
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں احمد بھائی پہلی نظر میں یہاں دل کے بجائے بِل پڑھ گیا تھا ۔ غور سے دیکھا تو دل نظر آیا ۔