غزل ۔ زعمِ عہدِ سلف میں رکھا ہوا ۔ محمد احمدؔ

نیرنگ خیال — جون 24، 2019 1:50 شام
واہ احمد بھائی! کیا خوبصورت غزل ہے۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ۔۔۔ :redheart:
محمد تابش صدیقی — جون 24، 2019 1:50 شام
ایسا لگتا ہے کہ ایک دن سبھی محفلین شاعر بن جائیں گے سوائے ہمارے۔ :unsure:
ہمارے محمد احمد بھائی محفل پر آنے سے پہلے کے شاعر ہیں غالباً۔ :)
محفل پر آ کر چار لفظ سیکھ کر تو ہم جیسے متشاعر شاعر ہونے کا دعویٰ کر دیتے ہیں۔
احمد محمد — جون 24، 2019 2:00 شام
محمد تابش صدیقی بھائی (بصد معذرت) کے بطور شاعر نمودار ہونے کا غم ابھی تازہ تھا اور آج محمداحمد بھائی (بصد معذرت) آپ کا کلام دیکھا تو طبیعت میں ہیجان آگیا۔ :eek:
آپ محفلین کو شاید علم نہیں کہ آپکی وجہ سے کسی کی زندگی اجیرن بھی ہو سکتی ہے۔ :eek:
یقین جانیئے جب سے محفل پر آیا ہوں بھٹناگر شاداب صاحب کے علمِ عروض پر 25 لیکچر سن سن کر تقریباً ذہنی توازن کھو بیٹھا ہوں۔ :atwitsend:
محمد تابش صدیقی — جون 24، 2019 2:06 شام
محمد تابش صدیقی بھائی (بصد معذرت) کے بطور شاعر نمودار ہونے کا غم ابھی تازہ تھا اور آج محمداحمد بھائی (بصد معذرت) آپ کا کلام دیکھا تو طبیعت میں ہیجان آگیا۔ :eek:
آپ محفلین کو شاید علم نہیں کہ آپکی وجہ سے کسی کی زندگی اجیرن بھی ہو سکتی ہے۔ :eek:
یقین جانیئے جب سے محفل پر آیا ہوں بھٹناگر شاداب صاحب کے علمِ عروض پر 25 لیکچر سن سن کر تقریباً ذہنی توازن کھو بیٹھا ہوں۔ :atwitsend:
آپ راحیل فاروق بھائی کی یہ تحریر اور اس پر کیے جانے والے تبصرے پڑھیے۔
یا تو اوزان سمجھ آ جائیں گے
یا اوسان خطا ہو جائیں گے
احمد محمد — جون 24، 2019 2:11 شام
آپ راحیل فاروق بھائی کی یہ تحریر اور اس پر کیے جانے والے تبصرے پڑھیے۔
یا تو اوزان سمجھ آ جائیں گے
یا اوسان خطا ہو جائیں گے

ہاہاہا۔۔۔ :D
بہت شکریہ بھائی۔ کچھ دن اس پر بھی مغز ماری کرتا ہوں۔ :)
بہتر ہوتا اگر کوئی گیڈرسنگھی ہی مل جاتی۔ :D
(اب اور کوئی بات نہیں کروں گا اس موضوع پر۔ محمداحمد بھائی چھترول ہی نہ کردیں کہ ان کی لڑی کا بیڑہ غرق کردیا).:)
عرفان سعید — جون 24، 2019 2:14 شام
یقین جانیئے جب سے محفل پر آیا ہوں بھٹناگر شاداب صاحب کے علمِ عروض پر 25 لیکچر سن سن کر تقریباً ذہنی توازن کھو بیٹھا ہوں۔
ذہنی توازن واپس لانے کے لیے حسن نثار کے انٹرویو سنیں!
عرفان سعید — جون 24، 2019 2:16 شام
منزلیں مل گئیں تو ہوگا کیا ؟
ایسا کیا ہے ہدف میں رکھا ہوا
بہت اعلی!
کیا خوبصورت غزل کہی آپ نے!
محمداحمد — جون 25، 2019 7:28 صبح
محمد تابش صدیقی بھائی (بصد معذرت) کے بطور شاعر نمودار ہونے کا غم ابھی تازہ تھا اور آج محمداحمد بھائی (بصد معذرت) آپ کا کلام دیکھا تو طبیعت میں ہیجان آگیا۔ :eek:
آپ محفلین کو شاید علم نہیں کہ آپکی وجہ سے کسی کی زندگی اجیرن بھی ہو سکتی ہے۔ :eek:
یقین جانیئے جب سے محفل پر آیا ہوں بھٹناگر شاداب صاحب کے علمِ عروض پر 25 لیکچر سن سن کر تقریباً ذہنی توازن کھو بیٹھا ہوں۔ :atwitsend:

اگر اس بات سے آپ کی تسکینِ قلب ہوتی ہے تو ہم بتا دیتے ہیں کہ ہم نے محفل میں اپنی پہلی غزل فروری 2007 میں پیش کی تھی۔ اُس وقت شاید آپ اسکول میں پڑھتے ہوں۔ :)
بہرکیف شاعری اتنی مشکل نہیں ہے۔ بس اچھی شاعری پڑھتے رہیے، سُنتے رہیے ، آپ کی طبیعت از خود موزوں ہو جائے گی اور آپ کے فقرے مصروں میں ڈھلنے لگ جائیں گے۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عروض سیکھنا شاعری سیکھنا ہے۔
دراصل عروض شاعری نہیں ہیں بلکہ شاعری کے وزن اور معیار وغیرہ کو جانچنے کا طریقہ ہے۔ ہر چند کے عروض سیکھ سیکھ کر شاعری کے اوزان سمجھ آنے لگتے ہیں۔ لیکن اگر طبیعت میں موزونیت ہو تو یہ راستہ اتنا دشوار نہیں ہوتا جتنا کہ صرف عروض کے راستے سے آنے والوں کے لئے ہوتا ہے۔
پھر ایک بات یہ بھی ہے کہ اگر شاعری "آپ کا چائے کا کپ" نہیں بھی ہے تو نثر بھی لکھی جا سکتی۔ بلکہ دیکھا جائے تو آج کے دور میں اچھے نثر نگار بہت ہی کم ملتے ہیں۔ اور یہ میدان آپ کے لئے بلکہ ہم سب کے لئے کھلا ہے۔ :)
میری طرف سے تمام تر نیک تمنائیں آپ کے لئے۔ :)
جیتے رہیے۔ :in-love:
محمداحمد — جون 25، 2019 7:29 صبح
آپ راحیل فاروق بھائی کی یہ تحریر اور اس پر کیے جانے والے تبصرے پڑھیے۔
یا تو اوزان سمجھ آ جائیں گے
یا اوسان خطا ہو جائیں گے

یہ تحریر پڑھنے کی ہمت تو میں آج تک نہیں کر سکا۔ :)
محمداحمد — جون 25، 2019 7:31 صبح
بہت اعلی!
کیا خوبصورت غزل کہی آپ نے!

بہت شکریہ عرفان بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — جون 25، 2019 7:32 صبح
واہ احمد بھائی! کیا خوبصورت غزل ہے۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ۔۔۔ :redheart:

بہت شکریہ نین بھائی!
آپ کی طرف سے داد ملنے پر ہمارا دل بھی ایسے ہی دھڑکتا ہے بلکہ پھڑکتا ہے جیسا کہ آپ کی اسمائیلی میں نظر آ رہا ہے۔ :)
نیرنگ خیال — جون 25، 2019 8:45 صبح
بہرکیف شاعری اتنی مشکل نہیں ہے۔ بس اچھی شاعری پڑھتے رہیے، سُنتے رہیے ، آپ کی طبیعت از خود موزوں ہو جائے گی اور آپ کے فقرے مصروں میں ڈھلنے لگ جائیں گے۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عروض سیکھنا شاعری سیکھنا ہے۔
ہم پر تو یہ نسخہ بھی کارگر نہ ہوا۔۔۔۔:silent3::stop:
نیرنگ خیال — جون 25، 2019 8:45 صبح
بہت شکریہ نین بھائی!
آپ کی طرف سے داد ملنے پر ہمارا دل بھی ایسے ہی دھڑکتا ہے بلکہ پھڑکتا ہے جیسا کہ آپ کی اسمائیلی میں نظر آ رہا ہے۔ :)
محبت ہے آپ کی احمد بھائی۔۔۔۔ :devil::devil:
محمداحمد — جون 25، 2019 8:50 صبح
ہم پر تو یہ نسخہ بھی کارگر نہ ہوا۔۔۔۔:silent3::stop:

خدا کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے۔ :)
شاعر سہل پسند ہوتے ہیں۔ گنتی کے مصرعے لکھ کر داد طلب کرنے لگتے ہیں اور نثر نگار بے چارہ گھنٹوں لکھتا رہتا ہے تب جا کر کوئی شہ پارہ مکمل ہوتا ہے۔
تو یہ خدا کی مصلحت ہی ہوئی کہ آپ کو شاعری لکھنے کی طرف مائل نہیں ہونے دیا اور اس طرح ہم ایک لاجواب نثر نگار سے محروم ہونے سے بچ گئے۔ :)
محمداحمد — جون 25، 2019 8:51 صبح
محبت ہے آپ کی احمد بھائی۔۔۔۔ :devil::devil:

ہماری محبت کے آگے یہ شیطانی قہقہ۔ چہ معنی دارد :eek::D
نیرنگ خیال — جون 25، 2019 8:54 صبح
خدا کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے۔ :)
جو خوب دیکھا تو یار آخر، خدا کی باتیں خدا ہی جانے
شاعر سہل پسند ہوتے ہیں۔ گنتی کے مصرعے لکھ کر داد طلب کرنے لگتے ہیں اور نثر نگار بے چارہ گھنٹوں لکھتا رہتا ہے تب جا کر کوئی شہ پارہ مکمل ہوتا ہے۔
واہ۔۔۔ میری اور احمد بھائی کی گفتگو ہو اور آلکسی کے فوائد کا ذکر نہ ہو۔۔۔ آلکسی فوق الکرسی ہوتی ہے۔۔۔۔ دفتر میں بستر نہیں ہوتا۔۔۔
تو یہ خدا کی مصلحت ہی ہوئی کہ آپ کو شاعری لکھنے کی طرف مائل نہیں ہونے دیا اور اس طرح ہم ایک لاجواب نثر نگار سے محروم ہونے سے بچ گئے۔ :)
آپ کا حسن ظن اور سراسر محبت ہے۔ اللہ پاک مجھے اس قابل بنا دے۔ آمین
نیرنگ خیال — جون 25، 2019 9:00 صبح
ہماری محبت کے آگے یہ شیطانی قہقہ۔ چہ معنی دارد :eek::D
یہ تو ہماری اصلی ہنسی تھی۔۔۔ :whistle::unsure:
عدیل عبد الباسط — جون 26، 2019 2:31 شام
لاجواب! لمحات بسیار سوچ و بچار میں گزارنے کے بعد وزن سمجھ آہی گیا۔ پھر بحر معانی میں جو ڈوب کر ابھرا تو سطح فکر پر صرف ایک لفظ سورج کی طرح چمک رہا تھا۔
لاجواب!
عدیل عبد الباسط — جون 26، 2019 2:35 شام
تاہم سلف کے لام کی حرکت و سکون میں طالبعلمانہ شبہ ہے۔ کوئی دوست دور کر سکیں تو نوازش ہوگی۔
محمد تابش صدیقی — جون 26، 2019 2:49 شام
تاہم سلف کے لام کی حرکت و سکون میں طالبعلمانہ شبہ ہے۔ کوئی دوست دور کر سکیں تو نوازش ہوگی۔
لام پر حرکت ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%B2%D8%B9%D9%85%D9%90-%D8%B9%DB%81%D8%AF%D9%90-%D8%B3%D9%84%D9%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.107309/page-2