محمداحمد — اگست 31، 2019 11:43 صبح
لاجواب! لمحات بسیار سوچ و بچار میں گزارنے کے بعد وزن سمجھ آہی گیا۔ پھر بحر معانی میں جو ڈوب کر ابھرا تو سطح فکر پر صرف ایک لفظ سورج کی طرح چمک رہا تھا۔
لاجواب!
بہت شکریہ عدیل صاحب!
حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں۔
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 14، 2019 10:18 شام
واہ واہ! بہت خوب احمد بھائی ! کیا بات ہے !
سُونی سُونی ہے سوزنِ مژگاں
ہے نگینہ صدف میں رکھا ہوا
اچھا شعر ہے ! اچھا تخیل ہے !! ویسے نگینہ کے بجائے موتی یا گہر کا محل ہے یہاں ۔
محمداحمد — ستمبر 28، 2019 12:52 شام
واہ واہ! بہت خوب احمد بھائی ! کیا بات ہے !
سُونی سُونی ہے سوزنِ مژگاں
ہے نگینہ صدف میں رکھا ہوا
اچھا شعر ہے ! اچھا تخیل ہے !!
بہت شکریہ ظہیر بھائی!
ویسے نگینہ کے بجائے موتی یا گہر کا محل ہے یہاں ۔
اب دیکھا تو احساس ہو ا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ ورنہ ہم نے اسے موتی کا مترادف سمجھ کر ہی لکھا۔
سحر کائنات — ستمبر 28، 2019 5:42 شام
بہت خوب
محمداحمد — اکتوبر 1، 2019 8:21 صبح