محمداحمد — اکتوبر 23، 2014 7:44 صبح
غزل
نہ جب دکھلائے کچھ بھی آنکھ پیارے
تَو پھرتُو اپنے اندر جھانک پیارے
طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے
اگر مَہتاب دل کا بجھ گیا ہے
سرِ مژگاں ستارے ٹانک پیارے
ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے
محمد احمدؔ
نیرنگ خیال — اکتوبر 23، 2014 8:37 صبح
پہلے شعر سے احمد جاوید صاحب کا شعر یاد آگیا۔۔۔
دہر میں کچھ نہ دیکھنے کے لئے
جھانک لیتا ہوں دل میں روزانہ
واہ احمد بھائی ۔۔۔ بہت خوبصورت اشعار ہیں۔ لاجواب۔۔۔
طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے
واہ۔۔۔۔ بہترین۔۔۔
ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لکڑی سے سب کو ہانک پیارے
لاجواب۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
محمداحمد — اکتوبر 23، 2014 8:51 صبح
پہلے شعر سے احمد جاوید صاحب کا شعر یاد آگیا۔۔۔
دہر میں کچھ نہ دیکھنے کے لئے
جھانک لیتا ہوں دل میں روزانہ
واہ ! بہت خوب ہے۔
واہ احمد بھائی ۔۔۔ بہت خوبصورت اشعار ہیں۔ لاجواب۔۔۔
طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے
واہ۔۔۔۔ بہترین۔۔۔
ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لکڑی سے سب کو ہانک پیارے
لاجواب۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ بھائی ۔۔۔!
خوش رہیے۔

عظیم — اکتوبر 23، 2014 11:53 صبح
نہیں دِکھلائے جب کُچھ آنکھ پیارے
تو پھر اپنے ہی اندر جھانک پیارے
ہے اُلفت سے دِگر اظہارِ اُلفت
نہ اِک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے
بہت خوب احمد بھائی ۔
محمداحمد — اکتوبر 23، 2014 2:31 شام
نہیں دِکھلائے جب کُچھ آنکھ پیارے
تو پھر اپنے ہی اندر جھانک پیارے
ہے اُلفت سے دِگر اظہارِ اُلفت
نہ اِک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے
بہت خوب احمد بھائی ۔
شکریہ عظیم بھائی ۔۔۔!
خوش رہیے۔

فرحت کیانی — اکتوبر 23، 2014 2:50 شام
واہ. واہ. حسب توقع و روایت عمدہ کلام. ماشاءاللہ. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ.
ثامر شعور — اکتوبر 24، 2014 2:50 صبح
بہت خوب احمد بھائی!
ابن رضا — اکتوبر 24، 2014 1:12 شام
بہت عمدہ جناب!
محمداحمد — اکتوبر 24، 2014 1:23 شام
ہے اُلفت سے دِگر اظہارِ اُلفت
نہ اِک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے
بہت خوب احمد بھائی ۔
عظیم بھائی آپ کی تجویز صائب ہے، سو "لکڑی" کو "لاٹھی" کر دیا ہے۔
شکریہ۔

محمداحمد — اکتوبر 24، 2014 1:25 شام
واہ. واہ. حسب توقع و روایت عمدہ کلام. ماشاءاللہ. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ.
بہت شکریہ

خوش رہیے۔
نیرنگ خیال — اکتوبر 24، 2014 1:28 شام
عظیم بھائی آپ کی تجویز صائب ہے، سو "لکڑی" کو "لاٹھی" کر دیا ہے۔
شکریہ۔
لاٹھی لے ہی آئے آپ۔۔۔۔ صحیح ہے جی۔۔۔ بنا لاٹھی سنتا ہی کون ہے۔۔۔
محمداحمد — اکتوبر 24، 2014 1:32 شام
لاٹھی لے ہی آئے آپ۔۔۔۔ صحیح ہے جی۔۔۔ بنا لاٹھی سنتا ہی کون ہے۔۔۔
لاٹھی بھینس کی ملکیت کا سبب بھی بن سکتی ہے اور بڑھاپے کا سہارا بھی۔
ہے لاٹھی سے دگر تحویلِ لاٹھی

محمداحمد — اکتوبر 24، 2014 1:34 شام
شکریہ ثامر بھائی ۔۔۔!

محمداحمد — اکتوبر 24، 2014 1:34 شام
شکریہ ابنِ رضا بھائی!

آپ کہاں ہیں آج کل؟ کوئی عمومی نہیں تو سیاسی غزل ہی ہو جائے؟

عظیم — اکتوبر 24، 2014 1:35 شام
عظیم بھائی آپ کی تجویز صائب ہے، سو "لکڑی" کو "لاٹھی" کر دیا ہے۔
شکریہ۔
شکریہ تو آپ کا احمد بهائی میری لاٹهی قبول کی -
ابن رضا — اکتوبر 24، 2014 1:42 شام
شکریہ ابنِ رضا بھائی!

آپ کہاں ہیں آج کل؟ کوئی عمومی نہیں تو سیاسی غزل ہی ہو جائے؟
قبلہ ہم تو آپ کے آس پاس ہی ہیں ۔ گذشتہ کچھ غزلیں شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری ہیں۔ ایک تازہ منقبت کے چند اشعار حاضرِ خدمت ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/حسیؓن-عالی-شان-ہیں،-حسیؓن-پاسبان-ہیں.78350/#post-1622693
نیرنگ خیال — اکتوبر 24، 2014 1:46 شام
لاٹھی بھینس کی ملکیت کا سبب بھی بن سکتی ہے اور بڑھاپے کا سہارا بھی۔

ہے لاٹھی سے دگر تحویلِ لاٹھی

اور سانپ مارنے کے کام بھی آسکتی ہے۔۔۔ مزید مزید مزید۔۔۔

محمداحمد — اکتوبر 24، 2014 1:53 شام
قبلہ ہم تو آپ کے آس پاس ہی ہیں ۔ گذشتہ کچھ غزلیں شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری ہیں۔ ایک تازہ منقبت کے چند اشعار حاضرِ خدمت ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/حسیؓن-عالی-شان-ہیں،-حسیؓن-پاسبان-ہیں.78350/#post-1622693
ارے ٹھیک کہتے ہیں آپ۔
ہم کون سے محفل پر وقت دے پا رہے ہیں جو آپ سے شکوہ کریں۔ ابھی دیکھتے ہیں سب چیزیں۔

محمداحمد — اکتوبر 24، 2014 1:54 شام
اور سانپ مارنے کے کام بھی آسکتی ہے۔۔۔ مزید مزید مزید۔۔۔
سانپ اور لاٹھی کا کچھ نہ کچھ تو رشتہ ہے
الف عین — اکتوبر 25، 2014 10:46 صبح
خوب ہے غزل، آنکھ کے ساتھ صوتی قوافئ کی اچھی مثال ہے۔
مجھے تو لاٹھی ہی دکھائی دی، یغامات پڑھے تو پتہ چلا کہ یہ لاٹھی تو
عظیم کی پکڑائی ہوئی تھی!!