غمِ حسین کا صدقہ اُتار کر آنا

ذوالفقار نقوی — دسمبر 7، 2013 7:35 صبح
غمِ حسین کا صدقہ اُتار کر آنا
اَنا کو فرش ِ عزا پر نثار کر آنا
ترے یقیں کا مصلی بچھے گا پانی پر
تو واہموں کے سمندر کو پار کر آنا
حسین ، حُر کی طرح تجھ کو بخشوا لیں گے
یزیدیت کی اداؤں کو مار کر آنا
تمہارے دامن ِ عصیاں میں پھول بھر دیں گے
چراغ اشک سے پلکیں سنوار کر آنا
تمہاری جیت کا اعلان ہو گا محشر میں
بس اپنے نفس کا ہر کھیل ہار کر آنا
ذوالفقار نقوی۔۔ جموں و کشمیر ۔۔بھارت​
سید ذیشان — دسمبر 7، 2013 7:43 صبح
بہت خوب نقوی صاحب۔ داد قبول کیجئے :)
ذوالفقار نقوی — دسمبر 7، 2013 7:45 صبح
سید ذیشان بھائی۔۔۔۔حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
سید شہزاد ناصر — دسمبر 7، 2013 7:51 صبح
جزاک اللہ :)
بہت خوب جناب
داد حاضر ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
ذوالفقار نقوی — دسمبر 7، 2013 7:58 صبح
آمین۔۔بہت شکریہ شہزاد صاحب
ابن رضا — دسمبر 7، 2013 7:59 صبح
عمدہ کلام پر داد کے پھول حاضرِ خدمت ہیں۔:rose::rose::rose::rose:
ذوالفقار نقوی — دسمبر 7، 2013 8:03 صبح
بہت شکریہ رضا صاحب
تلمیذ — دسمبر 7، 2013 10:13 صبح
تمہاری جیت کا اعلان ہو گا محشر میں
بس اپنے نفس کا ہر کھیل ہار کر آنا
بہت عمدہ کلام، جناب نقوی صاحب۔ جزاک اللہ!
ذوالفقار نقوی — دسمبر 7، 2013 10:19 صبح
بہت نوازش محترم تلمیذ صاحب.....آپ حضرات کی محبت ہے....اللہ سلامت رکھے ...
نایاب — دسمبر 7، 2013 3:59 شام
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل سچ
ترے یقیں کا مصلی بچھے گا پانی پر
تو واہموں کے سمندر کو پار کر آنا
بہت دعائیں اتنا پرنور کلام شریک محفل کرنے پر
ذوالفقار نقوی — دسمبر 7، 2013 4:03 شام
بہت نوازش نایاب صاحب
محمد علم اللہ — دسمبر 7، 2013 4:09 شام
تمہارے دامن ِ عصیاں میں پھول بھر دیں گے
چراغ اشک سے پلکیں سنوار کر آنا
ایک سے بڑھ کر ایک کلام
ذوالفقار نقوی — دسمبر 7، 2013 4:33 شام
بہت نوازش محترم اصلاحی صاحب
عبد الرحمن — دسمبر 7، 2013 5:38 شام
سبحان اللہ!
احقر کی طرف سے ایک محبت بھرا ہدیہ قبول فرمائیں؎
ہونٹ کھلتے ہی پھول کھلتے ہیں
کتنی عاشق ہے آپ کی خوش بو
حسینی — دسمبر 7، 2013 6:23 شام
نقوی بھائی عشق ایمان سے لبریز عقیدت بھرا کلام۔۔۔ شئیر کرنے کا شکریہ۔
مزید کا انتظار رہے گا۔۔
ذوالفقار نقوی — دسمبر 8، 2013 12:10 شام
آپ تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ مولا سلامت رکھیں
صائمہ شاہ — دسمبر 9، 2013 6:53 شام
بہت عمدہ
ذوالفقار نقوی — دسمبر 10، 2013 2:13 صبح

صائمہ شاہ صاحبہ......بہت شکریہ
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 9:07 صبح
غمِ حسین کا صدقہ اُتار کر آنا
اَنا کو فرش ِ عزا پر نثار کر آنا
ترے یقیں کا مصلی بچھے گا پانی پر
تو واہموں کے سمندر کو پار کر آنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احباب ، اوپر دیے گئے دونوں اشعار میں استعمال کئے گئے قوافی پر ایک دو دوستوں نے اعتراض کیا ہے کہ یہ نا مناسب ہیں۔۔۔ معترض کا کہنا ہے کہ "نثارنا" اور "پارنا" کیونکہ مصادر نہیں ہیں اس لئے یہاں انہیں اس طرح استعمال نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔
آپ کیا کہتے ہیں،،، محمد اسامہ سَرسَری صاحب ،،محترم الف عین صاحب
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 9:17 صبح
محترم فاتح صاحب نے اپنی رائے سےفیس بک پر نوازا ہے
یہاں دیکھیں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85%D9%90-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%B5%D8%AF%D9%82%DB%81-%D8%A7%D9%8F%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D8%A2%D9%86%D8%A7.69923/