غمِ حسین کا صدقہ اُتار کر آنا

محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 22، 2013 9:22 صبح
قوافی تو درست معلوم ہورہے ہیں ، البتہ دوسرے شعر کے دوسرے مصرع میں ”کو“ زائد اور مخل فصاحت ہے۔
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 22، 2013 9:24 صبح
حسین ، حُر کی طرح تجھ بخشوا لیں گے
یزیدیت کی اداؤں کو مار کر آنا
پہلے مصرع میں ”کو“ شاید لکھنے سے رہ گیا ہے۔
”یزیدیت“ کی تیسری یاء مشدد ہونی چاہیے۔
کاشفی — دسمبر 22، 2013 9:31 صبح
بہت عمدہ جناب!
خوش رہیئے سدا۔
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 9:35 صبح
قوافی تو درست معلوم ہورہے ہیں ، البتہ دوسرے مصرع میں ”کو“ زائد اور مخل فصاحت ہے۔
محترم محمد اسامہ سَرسَری صاحب۔۔۔آپ شاید اس مصرعے کی بات کر رہے ہیں کہ "کو" زائد ہے۔۔۔۔"تو واہموں کے سمندر کو پار کر آنا"
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 22، 2013 9:35 صبح
قوافی درست ہیں
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 22، 2013 9:36 صبح
حسین ، حُر کی طرح تجھ بخشوا لیں گے
یزیدیت کی اداؤں کو مار کر آنا
پہلے مصرع میں ”کو“ شاید لکھنے سے رہ گیا ہے۔
”یزیدیت“ کی تیسری یاء مشدد ہونی چاہیے۔
انیس نے اس ڈھنگ سے بھی استعمال کیا ہے یزیدیت کو، اور جہاں تک ہمیں یاد ہے جوش صاحب نے بھی!
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 22، 2013 9:39 صبح
محترم محمد اسامہ سَرسَری صاحب۔۔۔ آپ شاید اس مصرعے کی بات کر رہے ہیں کہ "کو" زائد ہے۔۔۔ ۔"تو واہموں کے سمندر کو پار کر آنا"
جی جی۔۔۔
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 9:43 صبح
یعنی آپ کے مطابق یہ حشو ہے۔۔۔سلیس "تو واہموں کا سمندر پار کر آنا" کیا اس سے مطلب پورا ہو گیا؟ محمد اسامہ سَرسَری صاحب؟
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 22، 2013 9:47 صبح
یعنی آپ کے مطابق یہ حشو ہے۔۔۔ سلیس "تو واہموں کا سمندر پار کر آنا" کیا اس سے مطلب پورا ہو گیا؟
وزن؟؟ :)
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 9:47 صبح
کاشفی صاحب اور جناب مہدی نقوی حجاز صاحب۔۔۔۔ بہت شکریہ حوصلہ افزائی کے لئے۔۔۔
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 9:48 صبح
جی مہدی صاحب،،، یہ کوئی متبادل مصرعہ نہیں ۔۔۔اُس کے پیچھے دیکھیں میں نے لکھا ہے "سلیس"
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 10:05 صبح
اور @محترم مہدی نقوی حجاز صاحب ، اس مصرعے میں "کو" ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔۔۔محمد اسامہ سَرسَری صاحب صاحب کہہ رہے ہیں، خیر
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 22، 2013 10:26 صبح
یعنی آپ کے مطابق یہ حشو ہے۔۔۔ سلیس "تو واہموں کا سمندر پار کر آنا" کیا اس سے مطلب پورا ہو گیا؟ محمد اسامہ سَرسَری صاحب؟
میرے ذہن جو بات ہے وہ یہ ہے کہ لفظ ”کو“ اس مفعول بہ کے بعد لکھا جاتا ہے جو ذوی العقول میں سے ہو۔
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 22، 2013 10:27 صبح
اور @محترم مہدی نقوی حجاز صاحب ، اس مصرعے میں "کو" ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔۔۔ محمد اسامہ سَرسَری صاحب صاحب کہہ رہے ہیں، خیر
اگر آپ کو ٹھیک لگ رہا ہے تو پھر مجھے بھی یہی ٹھیک لگ رہا ہے کیوں کہ آپ بھی میرے لیے سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ :)
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 3:20 شام
محترم محمد اسامہ سرسری صاحب....یہ آپ کا بڑا پن ہے ...ورنہ من آنم کہ من دانم
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 22، 2013 3:39 شام
:aadab:
اوشو — دسمبر 22، 2013 4:13 شام
غمِ حسین کا صدقہ اُتار کر آنا
اَنا کو فرش ِ عزا پر نثار کر آنا
ترے یقیں کا مصلی بچھے گا پانی پر
تو واہموں کے سمندر کو پار کر آنا
حسین ، حُر کی طرح تجھ کو بخشوا لیں گے
یزیدیت کی اداؤں کو مار کر آنا
تمہارے دامن ِ عصیاں میں پھول بھر دیں گے
چراغ اشک سے پلکیں سنوار کر آنا
تمہاری جیت کا اعلان ہو گا محشر میں
بس اپنے نفس کا ہر کھیل ہار کر آنا
ذوالفقار نقوی۔۔ جموں و کشمیر ۔۔بھارت​

جزاک اللہ
بہت عمدہ محترم
ذوالفقار نقوی — دسمبر 22، 2013 4:28 شام
جزاک اللہ
بہت عمدہ محترم

بہت شکریہ جناب
زہرہ رضوی — دسمبر 25، 2013 6:23 شام
بہت خُوب نقوی صاحب
ذوالفقار نقوی — دسمبر 26، 2013 2:08 صبح
بہت خُوب نقوی صاحب

بہت شکریہ زہرہ رضوی صاحبہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85%D9%90-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%B5%D8%AF%D9%82%DB%81-%D8%A7%D9%8F%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D8%A2%D9%86%D8%A7.69923/page-2