غم

راحیل فاروق — اکتوبر 10، 2016 5:18 شام
ملٹن کی جنتِ گم گشتہ پڑھنے کے بعد بڑا جی چاہتا تھا کہ اردو میں بھی نظمِ معریٰ کی صنف میں کوئی طویل اور عمدہ نظمِ ہونی چاہیے۔ طویل اور عمدہ کا خیال کچھ عرصہ بعد ترک کر دیا۔ لہٰذا نظم پیشِ خدمت ہے:
رات ویران ہے، بہت ویران
آسماں لاش ہے، جلی ہوئی لاش
جس کے سینے پہ چیونٹیوں کی طرح
ایک انبوہ ہے ستاروں کا
رزق چنتے ہیں اور کھاتے ہیں
خامشی سے گزرتے جاتے ہیں
ہائے یہ رات، ہائے ہائے یہ رات
کب بسر ہو گی؟ کیسے گزرے گی؟
کوئی دیکھے مری نظر سے اسے
کوئی چارہ مجھے بتائے مرا
کچھ علاج اس نظر کا؟ کوئی دوا؟
یا پھر آنکھیں ہی نوچ لے میری
ہے مسیحا کوئی؟ طبیب کوئی؟
کون میرے علاوہ دیکھے گا؟
جو مری آنکھ پر بھی ہے دشوار
غم کی عظمت کو کون پہچانے؟
چھوڑ کر زندگی کا کاروبار
کسے فرصت کہ آنکھ اٹھائے ذرا
شب کی ویرانیوں کا نوحہ لکھے؟
آسماں کا جنازہ پڑھ ڈالے؟
اور ستاروں کا راستہ روکے؟
کسے فرصت ہے مجھ سے بات کرے؟
میری آنکھوں میں جھانک کر دم بھر
مجھ سے پوچھے کہ میں نے کیا دیکھا؟
بھری دنیا میں کون دیدہ ور؟
کون رکھتا ہے میری جیسی نظر؟
کون پوچھے کہ میں نے کیا دیکھا؟
غم کی عظمت کو کون پہچانا؟
کسے فرصت کہ مجھ کو پہچانے؟
راحیلؔ فاروق
۲۶ اگست ۲۰۱۶ء
ماخذ: دل دریا
غدیر زھرا — اکتوبر 11، 2016 5:50 صبح
کوئی دیکھے مری نظر سے اسے
کوئی چارہ مجھے بتائے مرا
کچھ علاج اس نظر کا؟ کوئی دوا؟
یا پھر آنکھیں ہی نوچ لے میری
ہے مسیحا کوئی؟ طبیب کوئی؟
کون میرے علاوہ دیکھے گا؟
جو مری آنکھ پر بھی ہے دشوار
کیا کہنے...بہت خوبصورت نظم :)
بھلکڑ — اکتوبر 11، 2016 6:29 صبح
:) :) لاجواب ! :)
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2016 6:45 صبح
کسے فرصت کہ مجھ کو پہچانے؟
حق
لاریب مرزا — اکتوبر 11، 2016 6:57 صبح
Paradise lost تو شاہکار ہے ملٹن کا۔ آپ نے کیوں ارادہ ترک کر دیا طویل نظم لکھنے کا؟؟ :)
ہمیشہ کی طرح خوب لکھا!!
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2016 7:03 صبح
Paradise lost تو شاہکار ہے ملٹن ہے۔ آپ نے کیوں ارادہ ترک کر دیا طویل نظم لکھنے کا؟؟ :)
ہمیشہ کی طرح خوب لکھا!!
آج کل جلدی میں ہیں. :)
لاریب مرزا — اکتوبر 11، 2016 7:25 صبح
آج کل جلدی میں ہیں. :)
غالباً اسی لیے نظم شروع کرنے سے پہلے ہی ختم کر دی :)
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2016 7:42 صبح
دیکھ لیں راحیل بھائی، آپ کی محبت میں مضحکہ خیزیت کا زخم بھی کھایا ہم نے. :)
راحیل فاروق — اکتوبر 11، 2016 8:09 صبح
کیا کہنے...بہت خوبصورت نظم :)
متشکرم! :):):)
عنایت، لالہ! :):):)
جان لیں گے کیا، تابش بھائی؟ :eek::eek::eek:
Paradise lost تو شاہکار ہے ملٹن ہے۔ آپ نے کیوں ارادہ ترک کر دیا طویل نظم لکھنے کا؟؟ :)
یعنی آپ چاہتی ہیں کہ ہم اندھے ہو جائیں؟ ;););)
ہمیشہ کی طرح خوب لکھا!!
شکریہ! :sneaky::sneaky::sneaky:
آج کل جلدی میں ہیں. :)
آج کل پرسوں ترسوں۔۔۔۔الخ! :LOL::LOL::LOL:
غالباً اسی لیے نظم شروع کرنے سے پہلے ہی ختم کر دی :)
انفرادیت! :cool::cool::cool:
دیکھ لیں راحیل بھائی، آپ کی محبت میں مضحکہ خیزیت کا زخم بھی کھایا ہم نے. :)
ہماری محبت "سے" تو نہیں کھایا نا؟
ویسے ہمیں ہمدردی ہے۔ :love-over::love-over::love-over:
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2016 8:42 صبح
ہماری محبت "سے" تو نہیں کھایا نا؟
ویسے ہمیں ہمدردی ہے۔ :love-over:
غم تمغے کا نہیں، اس بات کا ہے کہ اَبُو مدین بھائی نے اپنا پہلا پتھر ہمیں مارا. :(
لاریب مرزا — اکتوبر 11، 2016 8:53 صبح
غم تمغے کا نہیں، اس بات کا ہے کہ اَبُو مدین بھائی نے اپنا پہلا پتھر ہمیں مارا. :(
ویسے آپ کی بات مضحکہ خیز تو ہر گز نہیں تھی، یا تو انہوں نے غلطی سے دے دی یہ ریٹنگ یا ان کی مضحکہ خیزیت کا معیار ہی ایسا ہو گا :)
ہماری بھی خیر نہیں اب :p
اَبُو مدین — اکتوبر 11، 2016 9:15 صبح
غم تمغے کا نہیں، اس بات کا ہے کہ اَبُو مدین بھائی نے اپنا پہلا پتھر ہمیں مارا. :(
تابش بھائی میں تہ دل سے معذرت خواہ ہوں. مجھے معلوم نہیں کہ یہ خود بخود کیسے ہو گیا. آج موبائل سے محفل پہ آن لان ہوں اور نیٹ بھی صحیح نہیں آ رہا اس لیے دشواری ہو رہی ہے. یہ یقینا غلطی سے ہو گیا ہے. آپ کا توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ. دلی معذرت قبول کیجیے.
اَبُو مدین — اکتوبر 11، 2016 9:19 صبح
ویسے آپ کی بات مضحکہ خیز تو ہر گز نہیں تھی، یا تو انہوں نے غلطی سے دے دی یہ ریٹنگ یا ان کی مضحکہ خیزیت کا معیار ہی ایسا ہو گا :)
ہماری بھی خیر نہیں اب :p
انسان خطا کا پتلا ہے بہن جی. اس لیے ہمیشہ اچھا گمان ہی رکھنا چاہیے.
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2016 9:26 صبح
تابش بھائی میں تہ دل سے معذرت خواہ ہوں. مجھے معلوم نہیں کہ یہ خود بخود کیسے ہو گیا. آج موبائل سے محفل پہ آن لان ہوں اور نیٹ بھی صحیح نہیں آ رہا اس لیے دشواری ہو رہی ہے. یہ یقینا غلطی سے ہو گیا ہے. آپ کا توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ. دلی معذرت قبول کیجیے.
ابو مدین بھائی، معذرت کی بات نہیں، بس تھوڑا شغل کا موقع ڈھونڈتا رہتا ہوں۔ :) اندازہ یہی تھا۔ :)
راحیل فاروق — اکتوبر 11، 2016 9:28 صبح
آج موبائل سے محفل پہ آن لان ہوں اور نیٹ بھی صحیح نہیں آ رہا
اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں----
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے!​
لاریب مرزا — اکتوبر 11، 2016 9:33 صبح
انسان خطا کا پتلا ہے بہن جی. اس لیے ہمیشہ اچھا گمان ہی رکھنا چاہیے.
ہم آپ کی بات سے متفق ہیں بھائی جی، اسی لیے پہلے اچھا گمان سامنے لائے تھے.. :)
یا تو انہوں نے غلطی سے دے دی یہ ریٹنگ
اَبُو مدین — اکتوبر 11، 2016 9:46 صبح
اب بندہ "جی" کو کیا گمان کرے. :)
لاریب مرزا — اکتوبر 11، 2016 10:00 صبح
اب بندہ "جی" کو کیا گمان کرے. :)
ہمیشہ اچھا گمان ہی رکھنا چاہیے.
اَبُو مدین — اکتوبر 11، 2016 10:31 صبح
"بھائی جی" کہیں "بہن جی" کا غصہ نہ ہو اس لیے پوچھنا درکار تھا۔ :)
اے خان — اکتوبر 11، 2016 10:56 صبح
ہمیشہ کی طرح لا جواب
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85.92395/