فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح — ستمبر 17، 2015 9:32 شام
جَو + وا + لَہ=====جَوَّالَہ
شکریہ شاکر بھائی، آپ تشریف لائے۔
نور اللغات، فرہنگ آصفیہ اور فیروز اللغات میں (جوا+لا) ہی ہے جیسا کہ میں نے باندھا۔
اردو انسائیکلو پیڈیا میں بھی اس کا تلفظ (جوا+لا) ہی درج ہے۔
فاتح — ستمبر 17، 2015 9:38 شام
بہت خوب۔ کسی دن آپ کی ساری شاعری پڑھتی ہوں۔ اتنی خوبصورت شاعری سے میرا محروم رہ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خود اپنے آپ سے ہمدردی محسوس ہو رہی ہے۔
بہت شکریہ۔ آپ کی جانب سے اس خوبصورت پذیرائی پر ممنون ہوں
شاکرالقادری — ستمبر 17، 2015 10:11 شام
شکریہ شاکر بھائی، آپ تشریف لائے۔
نور اللغات، فرہنگ آصفیہ اور فیروز اللغات میں (جوا+لا) ہی ہے جیسا کہ میں نے باندھا۔
اردو انسائیکلو پیڈیا میں بھی اس کا تلفظ (جوا+لا) ہی درج ہے۔
فاتح آپ نے” شعلہ جوالا“ استعمال کیا ہے۔ صرف ”جوالا“ یا ”جوالا مکھی“ نہیں
جب ” شعلہ جوالا“ استعمال ہوتا ہے تو یہ ”جوالا“ (جو+وا+لہ) جوَّالہ ہی ہوتا ہے جس کے معنی ہیں ۔۔ گردا گرد پھرنے والا شعلہ ۔۔
یہ معنی میں نے نوراللغات سے ہی لیے ہیں (شعلۂ جوّالہ)
اردو انسائیکلو پیڈیا پر شعلہ کے ساتھ جوالا کا مرکب دیکھیئے
اوشو — ستمبر 17، 2015 10:12 شام
"گالی"، "سالی" اور "دیوالی"، "بالی" سے قطبین تلک
حیرت ہے کس طور سمایا اتنا سب کچھ جھولی میں
:eek:
گویا جھولی نہ ہوئی عمروعیار کی زنبیل ہو گئی :p
کیا کیا منفرد مضامیں باندھے ہیں حضرتِ فاتح !!!
مقطع خوب ہے۔
سلامت رہیں:)
شاکرالقادری — ستمبر 17، 2015 10:17 شام
"گالی"، "سالی" اور "دیوالی"، "بالی" سے قطبین تلک
حیرت ہے کس طور سمایا اتنا سب کچھ جھولی میں
:eek:
گویا جھولی نہ ہوئی عمروعیار کی زنبیل ہو گئی :p
کیا کیا منفرد مضامیں باندھے ہیں حضرتِ فاتح !!!
مقطع خوب ہے۔
سلامت رہیں:)
سالی کو جھولی میں لوگے تو گالی ہی آئے گی
:rollingonthefloor:
فاتح — ستمبر 18، 2015 5:54 صبح
فاتح آپ نے” شعلہ جوالا“ استعمال کیا ہے۔ صرف ”جوالا“ یا ”جوالا مکھی“ نہیں
جب ” شعلہ جوالا“ استعمال ہوتا ہے تو یہ ”جوالا“ (جو+وا+لہ) جوَّالہ ہی ہوتا ہے جس کے معنی ہیں ۔۔ گردا گرد پھرنے والا شعلہ ۔۔
یہ معنی میں نے نوراللغات سے ہی لیے ہیں (شعلۂ جوّالہ)
اردو انسائیکلو پیڈیا پر شعلہ کے ساتھ جوالا کا مرکب دیکھیئے
میں نے شعلۂ جوّالا (شُع + لَ ئے + جَو + وا +لا ) نہیں باندھا۔ بلکہ شعلہ کے ساتھ جوالا کا مرکب بنایا ہے۔
آپ کی نشان دہی سے واقعی یہ احساس ہوا کہ پڑھنے والے کا ذہن شعلۂ جوّالا کی ترکیب کی جانب جانا فطری ہے۔ دلی شکریہ
آسان حل تو اسے شعلہ بھبھوکا سے تبدیل کر لینا ہے لیکن غور کرتا ہوں کہ اس شعلہ جوالا کی ترکیب کو برقرار رکا جائے یا تبدیل کر لیا جائے۔
فاتح — ستمبر 18، 2015 11:12 صبح
"گالی"، "سالی" اور "دیوالی"، "بالی" سے قطبین تلک
حیرت ہے کس طور سمایا اتنا سب کچھ جھولی میں
:eek:
گویا جھولی نہ ہوئی عمروعیار کی زنبیل ہو گئی :p
کیا کیا منفرد مضامیں باندھے ہیں حضرتِ فاتح !!!
مقطع خوب ہے۔
سلامت رہیں:)
ہاہاہا یہی تو کمال ہے کہ سب کچھ بھر دیا جھولی میں :)
پذیرائی پر ممنون ہوں
عائشہ عزیز — ستمبر 18، 2015 11:47 صبح
فاتح بھائی اب کوئی نئی شاعری بھی لکھ دیں لگتا ہے آپ شاعری بھول ہی گئے ہیں
arifkarim — ستمبر 18، 2015 11:50 صبح
فاتح بھائی اب کوئی نئی شاعری بھی لکھ دیں لگتا ہے آپ شاعری بھول ہی گئے ہیں
شعر حالات اور ماحول دیکھ کر تخلیق ہوتا ہے۔ ڈنڈے کے زور پر شعر کہنا ناممکنات میں سے ہے :)
عائشہ عزیز — ستمبر 18، 2015 11:56 صبح
شعر حالات اور ماحول دیکھ کر تخلیق ہوتا ہے۔ ڈنڈے کے زور پر شعر کہنا ناممکنات میں سے ہے :)
اوہ اچھا یہ تو مجھے پتا ہی نہیں تھا بھیا :biggrin:
ویسے ایک سیکرٹ آپ کو بھی نہیں پتا۔۔۔ ڈکشنری سامنے رکھ کر بھی شعر تخلیق ہو جاتے ہیں۔
arifkarim — ستمبر 18، 2015 11:57 صبح
ڈکشنری سامنے رکھ کر بھی شعر تخلیق ہو جاتے ہیں۔
اگر اتنی عقل ہوتی تو آج ہم کرننگ پر کام کرنے کی بجائے شاعری کر رہے ہوتے :)
عائشہ عزیز — ستمبر 18، 2015 11:59 صبح
اگر اتنی عقل ہوتی تو آج ہم کرننگ پر کام کرنے کی بجائے شاعری کر رہے ہوتے :)
چلیں کوئی بات نہیں بھیا اب کرننگ پر بھی کسی کو کام کرنا ہی تھا ناں :laughing:
arifkarim — ستمبر 18، 2015 12:00 شام
چلیں کوئی بات نہیں بھیا اب کرننگ پر بھی کسی کو کام کرنا ہی تھا ناں :laughing:
یہی تو سارا رولا ہے۔ جسے شاعری سمجھ آتی ہے اسے کرننگ نہیں اور جسے کرننگ سمجھ آجائے اسے شاعری سمجھنے کی کیا ضرورت ہے؟ :)
عائشہ عزیز — ستمبر 18، 2015 12:04 شام
یہی تو سارا رولا ہے۔ جسے شاعری سمجھ آتی ہے اسے کرننگ نہیں اور جسے کرننگ سمجھ آجائے اسے شاعری سمجھنے کی کیا ضرورت ہے؟ :)
اور مجھے دونوں ہی نہیں آتیں اس لیے "مجھے کیا پتا؟" :laughing:
شاکرالقادری — ستمبر 18، 2015 4:22 شام
یہی تو سارا رولا ہے۔ جسے شاعری سمجھ آتی ہے اسے کرننگ نہیں اور جسے کرننگ سمجھ آجائے اسے شاعری سمجھنے کی کیا ضرورت ہے؟ :)
شاعری بھی کرننگ ہی ہے ۔۔ مصرع میں الفاُ کا دروبست کرننگ ہی ہوتا ہے ۔۔۔ جب کوئی شاعر اچھا مصرع کہتا ہے تو مصرع کی ایک لائن میں موجود تمام الفاظ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں ۔۔۔۔ اور اگر برا مصرع ہو تو الفاظ ایک دوسرے کو کہنیاں مار رہے ہوتے ہیں :) کیا یہی کرننگ نہیں ہے
نوشاب — ستمبر 18، 2015 5:46 شام
یہی تو سارا رولا ہے۔ جسے شاعری سمجھ آتی ہے اسے کرننگ نہیں اور جسے کرننگ سمجھ آجائے اسے شاعری سمجھنے کی کیا ضرورت ہے؟ :)
کیا کرننگ واقعی میں بہت لمبا چوڑا کام ہے ؟؟؟
arifkarim — ستمبر 18، 2015 5:50 شام
کیا کرننگ واقعی میں بہت لمبا چوڑا کام ہے ؟؟؟
سید ذیشان اس پر میں جواب دوں یا آپ زبان کھولیں گے؟ :)
جاسمن — اپریل 8، 2016 3:54 شام
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں​

ڈال دیا تھا میں نے بھی اک خواب سوالی جھولی میں
اپنے ہاتھوں میں پھیلی رہ جانے والی جھولی میں​
واہ واہ!
یہ شاید اپ کی وہ پہلی غزل تھی جو میں نے پڑھی اور مزید کلام پڑھنے کی خواہش ہوئی۔
آج پھر پڑھی،پھر سے وہی لطف۔
بہت خوب!
ڈال دیا تھا میں نے بھی اک خواب سوالی جھولی میں۔۔۔واہ
فاروق سرور خان — اپریل 8، 2016 8:57 شام
فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں

زبر دست ! فاتح عالم ۔۔۔
محمد امین صدیق — اپریل 8، 2016 10:55 شام
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسےایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں​
واہ واہ ،فاتح بھائی ۔:great:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D9%90-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85-%D9%BE%DA%91%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%B3-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%AC%DA%BE%D9%88%D9%84%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%94.56246/page-11