فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح — نومبر 11، 2012 8:55 شام
ویسے فاتح بھائی یہ آخری شعر کا مصرع اول میں گڑبڑ ہے۔ شاید ٹائپو ہے۔ دیکھ لیجے گا۔
کمال ہے مجھ سمیت پہلے کسی نے غور نہیں کیا۔ :roll:
آخری "فع" کو "فاع" کر کے دیکھیں۔۔۔
اور آخری "کیسے" کی ے حذف کر کے "کیس" پڑھیں۔۔۔
اب بھی مسئلہ ہے؟
مزمل شیخ بسمل — نومبر 11، 2012 9:06 شام
آخری "فع" کو "فاع" کر کے دیکھیں۔۔۔
اور آخری "کیسے" کی ے حذف کر کے "کیس" پڑھیں۔۔۔
اب بھی مسئلہ ہے؟

درست ہے یوں فاتح بھائی۔
پردیسی — نومبر 11، 2012 9:43 شام
فاتح برادر ۔۔ بہت خوب ۔۔۔ منفرد سوچ ، خوبصورت پیراہن
فاتح — نومبر 11، 2012 10:02 شام
فاتح برادر ۔۔ بہت خوب ۔۔۔ منفرد سوچ ، خوبصورت پیراہن
بہت شکریہ برادر۔۔۔ ممنون ہوں
ناعمہ عزیز — نومبر 12، 2012 4:39 صبح
اے لو جی ۔ اب ٹھیک ہوں گیا نا فاتح لالہ نے ٹھا کر کے غیر متفق کر دیا :p
ناعمہ عزیز — نومبر 12، 2012 4:40 صبح
جلدی لگاؤ شکایت۔۔۔ ابھی تک تو مجھے معلوم نہیں ہوا کہ عاطف بٹ نے ایسا کچھ کہا ہے لیکن تمھاری جانب سے شکایت پر کسی تحقیق کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔۔۔ ۔ بس پھر۔۔۔ ہم تم ہوں گے عاطف ہو گا
کیوں عاطف بٹ لالہ ؟؟؟ کیا خیال ہے ہو جائے پھر فاتح لالہ کے ہاتھوں آپ کی پٹائی ؟؟؟؟:smug:
ناعمہ عزیز — نومبر 12، 2012 4:41 صبح
قیامت میں سنا ہے ستر گنا زیادہ دینے پڑیں گے۔۔۔ حساب لگا کے بتاؤ دو کلو آئس کریم کتنے کی ہے اور اس کا ستر گنا کیا بنے گا؟
دو کلو تو 600 کی آ جائے گی اور 70 گنا کا پتا نہیں مجھے میتھ نہیں آتا نا لالہ :(
فاتح — نومبر 12، 2012 9:06 صبح
دو کلو تو 600 کی آ جائے گی اور 70 گنا کا پتا نہیں مجھے میتھ نہیں آتا نا لالہ :(
اب تم بتا دو کہ 600 لینے ہیں یا بیالیس ہزار؟
باباجی — نومبر 12، 2012 9:13 صبح
بہت ہی خوب فاتح بھائی
بہت ہی خوب
سانسیں لے کر جانے والا جاتے جاتے چھوڑ گیا
چند اک بال مرے کالر پر اور اک بالی جھولی میں
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
فاتح — نومبر 12، 2012 9:18 صبح
بہت ہی خوب فاتح بھائی
بہت ہی خوب
سانسیں لے کر جانے والا جاتے جاتے چھوڑ گیا
چند اک بال مرے کالر پر اور اک بالی جھولی میں
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
بہت شکریہ محبت ہے آپ کی۔
ناعمہ عزیز — نومبر 12، 2012 1:28 شام
اب تم بتا دو کہ 600 لینے ہیں یا بیالیس ہزار؟
42 ہزار ٹھیک ہے لالہ ۔ لیکن میرے مرنے سے پہلے ہی دے دیجیے گا ۔ ابھی میں 600 کی منگوا لیتی ہوں ۔
فاتح — نومبر 12، 2012 8:25 شام
42 ہزار ٹھیک ہے لالہ ۔ لیکن میرے مرنے سے پہلے ہی دے دیجیے گا ۔ ابھی میں 600 کی منگوا لیتی ہوں ۔
چلو اب تم نے بتا دیا کہ بیالیس ہزار لینے ہیں۔۔۔ بس ٹھیک ہے۔۔۔ ویسے بیالیس ہزار تو 600 کا ستر گنا تھے جو قیامت کے روز ملنے تھے بیٹا جی۔
ناعمہ عزیز — نومبر 13، 2012 3:07 صبح
چلو اب تم نے بتا دیا کہ بیالیس ہزار لینے ہیں۔۔۔ بس ٹھیک ہے۔۔۔ ویسے بیالیس ہزار تو 600 کا ستر گنا تھے جو قیامت کے روز ملنے تھے بیٹا جی۔
قیامت والے دن پتا نہیں آئسکریم والا ہو گا کہ نہیں لالہ :(
فاتح — نومبر 13، 2012 3:38 صبح
قیامت والے دن پتا نہیں آئسکریم والا ہو گا کہ نہیں لالہ :(
ارے بیٹا، فکر ناٹ۔۔۔ سارے آئس کریم والے وہیں ہوں گے۔۔۔ ان بے چاروں نے اور کہاں جانا ہے۔ :laughing:
طارق شاہ — نومبر 14، 2012 7:48 صبح
آخری "فع" کو "فاع" کر کے دیکھیں۔۔۔
اور آخری "کیسے" کی ے حذف کر کے "کیس" پڑھیں۔۔۔
اب بھی مسئلہ ہے؟
فاتح صاحب! یہ شعر :
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے​
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں​
کا پہلا مصرع مِرے خیال میں یوں کرنے سے رواں اور صحیح رہتا ہے کہ :​
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو کیسے کیسے دوست دیے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
اگرشعرکو اور مربوط کرنا چاہیں تو یوں کہ:
(اس طرح کرنے سے ایک مصرع سے "تجھ" بھی نکل جائے گا)
یہ تو دیکھ عوض میں رب نے کیسے کیسے دوست دیے

ویسے ہی اپنا خیال لکھ دیا، متفق ہونا ضروری نہیں​
میری بہت سی داد آپ کے لئے​
بہت خوش رہیں​
فاتح — نومبر 14، 2012 10:05 صبح

طارق شاہ صاحب۔۔۔ آپ کی محبت پر ممنونِ احسان ہوں۔ اس صورت میں واقعی خوبصورت لگ رہا ہے مصرع:
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو کیسے کیسے دوست دیے​
بے حد شکریہ
محب علوی — نومبر 14، 2012 10:45 صبح
کیا عمدہ پیشکش بھی کر دی لکھنے کے بعد۔
جلوت میں آخری شعر پر داد اور باقی شعروں پر اظہار خیال تو خلوت میں ہی بنتا ہے اور کیا خوب بنتا ہے ;)
محمد بلال اعظم — نومبر 14، 2012 1:25 شام
ایک دفعہ پھر داد دینے اور ایک درخواست کرنے کے لئے حاضر ہوا کہ میں کل سے سوچ رہا ہوں مگر مجھے نیلے اشعار کی سمجھ نہیں آ رہی۔
آگ اچانک بھڑک اٹھی تھی رات کی کالی جھولی میں
فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں
ڈال دیا تھا میں نے بھی اک خواب سوالی جھولی میں
اپنے ہاتھوں میں پھیلی رہ جانے والی جھولی میں
کس کی دعاؤں کا تھا ثمر وہ شعلہ جوالہ شہوت کا
ہائے کہاں سے آئی اتنی سندر گالی جھولی میں
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں​
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں​
سینے کے تکیے پر سر تھا قدموں میں تہوار بِچھے
ہولی کے سب رنگ تھے من میں اور دیوالی جھولی میں
سانسیں لے کر جانے والا جاتے جاتے چھوڑ گیا​
چند اک بال مرے کالر پر اور اک بالی جھولی میں​
ہفت افلاک نگوں تھے اس شب، دو اجسام زمیں پر خلط
قطب جنوبی جیب میں تھا اور قطب شمالی جھولی میں
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے​
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں​
فاتح — نومبر 14، 2012 3:57 شام

محب علوی سے پوچھ لو بیٹا لیکن خیال رہے کہ خلوت میں پوچھنا۔ :laughing:
محمد بلال اعظم — نومبر 14، 2012 4:11 شام
محب علوی سے پوچھ لو بیٹا لیکن خیال رہے کہ خلوت میں پوچھنا۔ :laughing:

اُن کو ذاتی پیغام بھیج دیا ہے۔;)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D9%90-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85-%D9%BE%DA%91%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%B3-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%AC%DA%BE%D9%88%D9%84%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%94.56246/page-4