فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح — نومبر 11، 2012 5:32 شام
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں
واہ فاتح بھائی بہت خوب غزل کہی ہے آپ نے:)
تفصیل سے تو مغزل ہی آ کر رائے اور داد دے گا لیکن ابھی ہم دونوں کی طرف سے آپ کو اس تخلیق پر رسید کے طور پر بہت سی داد اور دعائیں
بہت شکریہ بھابھی۔۔۔ محمود کے ساتھ شامل ہو کر سنتِ مغلیہ کی تقلید میں آپ بھی رسیدیں کاٹنے لگی ہیں۔ :laughing:
داد اور دعاؤں پر ممنون ہوں۔۔۔ مغزل کی جانب سے تفصیلی رائے کا انتظار رہے گا لیکن مغزل میں تو آپ دونوں شامل ہیں لہٰذا تفصیلی رائے کو بھی دو گنا کر لیجیے گا۔ :)
فاتح — نومبر 11، 2012 5:33 شام
واہ واہ واہ بہت عمدہ غزل کہی ہے آپ نے بہت لطف ایا پڑھ کر تمام شعر بہت عمدہ ہیں بہت سی داد آپ کے لیے اور دعائیں
بہت شکریہ شہزاد بھائی۔۔۔ مزید دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
فاتح — نومبر 11، 2012 5:34 شام
بہت اعلیٰ فاتح
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
واہ ۔ ۔ بہت خوب
بہت شکریہ سید زبیر صاحب۔ محبت ہے آپ کی
فاتح — نومبر 11، 2012 5:35 شام
خوب غزل ہے فاتح صاحب، کیا کہنے۔
زیبِ مطلع کا تو جواب نہیں، واہ واہ واہ
وارث صاحب، آپ کی ذرہ نوازی ہے۔۔۔ اس پذیرائی پر ممنون ہوں۔
فاتح — نومبر 11، 2012 5:36 شام
بہت شکریہ مزمل۔۔۔ اتنے سارے پلے کارڈز والوں کو ساتھ لانے کا اضافی شکریہ۔ :laughing:
فاتح — نومبر 11، 2012 5:41 شام
سالی جھولی میں :eek:
اس پر کوچہ کی دفعہ لگ سکتی ہے :biggrin:
ہاہاہا اسی لیے کوچے میں شائع نہیں کی کہ مبادا ملنگوں کی دل شکنی ہو۔
فاتح — نومبر 11، 2012 5:42 شام
کیا کہنے " فاتحِ عالم "
:) :) :)
بہت شکریہ صائمہ۔۔۔ آپ ہی کا طرہ ہے۔
فاتح — نومبر 11، 2012 5:43 شام
واہ واہ۔ سبحان اللہ۔
کیا کہنے جناب بہت عمدہ لاجواب۔ ایک ایک شعر عمدہ و لاجواب ہے۔ پورا کلام ہی خوبصورت ہے۔مزا آیا۔
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب۔ ممنون ہوں اس محبت پر۔
عاطف بٹ — نومبر 11، 2012 5:50 شام
یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو گی۔۔۔ ہم نے جن جن کا قرض دینا ہے انھیں کبھی محفل کی راہ نہیں دکھاتے۔۔۔ :ROFLMAO:
آپ نے راہ نہیں دکھائی، وہ خود آپ کا پیچھا کرتے کرتے محفل تک پہنچ گئے ہیں! :ROFLMAO:
فاتح — نومبر 11، 2012 5:57 شام
آپ نے راہ نہیں دکھائی، وہ خود آپ کا پیچھا کرتے کرتے محفل تک پہنچ گئے ہیں! :ROFLMAO:
یہ واقعی خوفناک خبر ہے۔
عاطف بٹ — نومبر 11، 2012 6:01 شام
یہ واقعی خوفناک خبر ہے۔
چلیں، آپ کے ادھار کی وجہ سے محفل کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا! :p
ابن سعید — نومبر 11، 2012 6:04 شام
ہم نے کل فیس بک پر پوسٹ ہوتے دیکھا تب کوئی رائے نہیں دی تو یہاں کیوں دیں؟ :) :) :)
فاتح — نومبر 11، 2012 6:05 شام
ہم نے کل فیس بک پر پوسٹ ہوتے دیکھا تب کوئی رائے نہیں دی تو یہاں کیوں دیں؟ :) :) :)
کیا کہا؟ پھر تو کہو، "ہم نہیں سنتے تیری"
نہیں سنتے تو ہم ایسوں کو سناتے بھی نہیں
فاتح — نومبر 11، 2012 6:16 شام
176922_10151105224217117_479319835_o.jpg
حمید — نومبر 11، 2012 6:18 شام
بہت شوخ ،بھڑکتی ہوئی خوبصورت غزل
نایاب — نومبر 11، 2012 6:25 شام
اک ادنی سی کوشش
محذوف
معذرت
فاتح — نومبر 11، 2012 6:27 شام
بجا ارشاد۔۔۔
فاتح — نومبر 11، 2012 6:32 شام
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے​
نایاب — نومبر 11، 2012 6:43 شام
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے​
سچ کہا بزرگوں نے کہ
اک نقطہ ہی محرم سے اٹھا مجرم کی صف میں کھڑا کر دیتا ہے ۔
مزمل شیخ بسمل — نومبر 11، 2012 8:40 شام
آگ اچانک بھڑک اٹھی تھی رات کی کالی جھولی میں​
فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں​
ڈال دیا تھا میں نے بھی اک خواب سوالی جھولی میں​
اپنے ہاتھوں میں پھیلی رہ جانے والی جھولی میں​
کس کی دعاؤں کا تھا ثمر وہ شعلہ جوالہ شہوت کا​
ہائے کہاں سے آئی اتنی سندر گالی جھولی میں​
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں​
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں​
سینے کے تکیے پر سر تھا قدموں میں تہوار بِچھے​
ہولی کے سب رنگ تھے من میں اور دیوالی جھولی میں​
سانسیں لے کر جانے والا جاتے جاتے چھوڑ گیا​
چند اک بال مرے کالر پر اور اک بالی جھولی میں​
ہفت افلاک نگوں تھے اس شب، دو اجسام زمیں پر خلط​
قطب جنوبی جیب میں تھا اور قطب شمالی جھولی میں​
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے​
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں​
فاتح الدین بشیر​

ویسے فاتح بھائی یہ آخری شعر کا مصرع اول میں گڑبڑ ہے۔ شاید ٹائپو ہے۔ دیکھ لیجے گا۔
کمال ہے مجھ سمیت پہلے کسی نے غور نہیں کیا۔ :roll:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D9%90-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85-%D9%BE%DA%91%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%B3-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%AC%DA%BE%D9%88%D9%84%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%94.56246/page-3