ناعمہ عزیز بہنا کو ٹیگ بھی کر دینا تھا 
جس رکن کو ٹیگ کرنا چاہیں اس کے نام سے پہلے @ کا سائن ڈال دیں جیسا کہ یہ دیکھیں میں نے آپ کو ٹیگ کیا ہے سید لبید غزنوی
ویل میرے پاس پہلی محبت بھی ہے اور آخری بھی. پہلی محبت آج بھی ویسی ہی ہے جبکہ آخری محبت سے شادی ہو گئی سو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اِس میں آپ مُختلف مراحل دیکھیں گے جن کا نتیجہ آخرکار آپ کو ایک عام سا انسان ثابت کر دے گا جو کولہو کے بیل کی طرح قدرت کے طے کردہ ایک متعین دائرے میں چکراتا ہوا بڑی بے رحمی سے صرف ہو جاتا ہے. اگر آپ پہلے کسی غیر معمولی آزادی یا اختیار کا تجربہ نہیں جھیل چُکے تو یہ زیادہ خسارے کا سودا نہیں اور اسے کُچھ عرصہ کے لیے خوش قسمتی سمجھا جا سکتا ہے. آپ کا رومان پسندی کا دور تو شادی کے ساتھ ہی شاخ سے ٹوٹے پھول کی طرح دِنوں میں مرجھا جاتا ہے. آپ حقیقت پسند ہونے لگ جاتے ہیں اور پھر آپ حقیقتوں کے اسیر ہونا شروع جاتے ہیں یہاں تک کہ آپ اپنے آپ کو حقیقت گزیدگی کے کرب میں لت پت دیکھنا شروع کر دیتے ہیں. دراصل محبت ہماری ضرورت نہیں ہوتی مگر اپنے وقت پر ہر چیز سے ضروری ہو جاتی ہے اِسی طرح شادی ایک وقت پر شائد ہر ضرورت سے بڑی ضرورت بن جاتی ہے مگر پھر وقت خود ہی اپنے فریب کو بڑی ڈھٹائی سے عیاں کر کے آگے بڑھ جاتا ہے. سٹوری کا خلاصہ شائد یہ ہے کہ محبت اور شادی دو الگ الگ معاملات ہیں. آپ کی آنے والی ازدواجی زندگی کے لیے دعا کرتے ہوئے یہی کہوں گا کہ آپ ایک دوسرے کو اُس کی خوبیوں اور خامیوں سمیت قبول کریں محبت کوئی خرابی دیکھتی نہیں ہے اور شادی کوئی عیب چُھپا رہنے نہیں دیتی اور انسان ہے تو کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہی مل جاتی ہے. اللّہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے. ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے.
جی بھائی میں متفق ہوں آپ سے ۔۔۔ ! حقیقت یہی ہے اور اس حقیقت کا مجھے اچھی طرح ادراک ہے ۔۔۔۔ اور اس حقیقت سے نمٹنے کے لیے ذہن کو پہلے ہی اچھی طرح تیار کر رکھا ہے لیکن پھر بھی حالات کا کچھ پتہ نہیں چلتا ۔۔ انسان حالات کے رحم و کرم پر ہوتا ہے ۔۔۔ تقدیر کے سامنے تدبیر بے بس ہو جاتی ہے ۔۔۔ آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر تہِ دل سے آپ کا شکر گذار ہوں
محبت کی اپنی ڈائمینشن ہے، یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہم ان سے بھی پیار کرتے ہیں جو زمانے اور فاصلے دونوں میں ہم سے دور ہوچکے ہیں یعنی جو مر چکے ہیں ان سے بھی ہم پیار کرتے رہتے ہیں۔
ارے، پہلی محبت، آخری محبت ؟؟؟
ماں باپ ، بہن بھائیوں اور رشتہ داروں سے محبت تو اٹل ہے ۔۔۔ ان کے ساتھ تو خونی رشتہ ہوتا ہے ۔۔۔۔ میں نے غیر خونی رشتے سے محبت کی بات کی ۔۔۔
چلئے محبت کے سیٹ بننے شروع ہوگئے ۔۔۔
شکریہ جناب
میں اسے ضروری نہیں سمجھتا۔
شکریہ استاذِ گرامی