مختصر نظم: خواب

محمد تابش صدیقی — فروری 26، 2018 2:36 شام
ذرا مختلف تجربہ کی خاطر ایک مختصر نظم احباب کے ذوق کی نذر:
خواب
٭
زندگی کے کینوس پر
خواہشوں کے رنگوں سے
خواب کچھ بکھیرے تھے
وقت کے اریزر نے
تلخیوں کی پت جھڑ میں
سب کو ہی مٹا ڈالا

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 26، 2018 2:39 شام
کامیاب تجربے پر ہماری جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول فرمائیں۔
الف عین — فروری 26، 2018 4:00 شام
اچھی نظم ہے ماشاء اللہ
محمد تابش صدیقی — فروری 27، 2018 3:03 صبح
کامیاب تجربے پر ہماری جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول فرمائیں۔
بہت شکریہ عدنان بھائی
محمد تابش صدیقی — فروری 27، 2018 3:04 صبح
اچھی نظم ہے ماشاء اللہ
جزاک اللہ استادِ محترم۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 10، 2018 10:56 شام
بہت خوب ! تابش بھائی ! مختصر نظم اچھی ہے!
پانچویں سطر میں ٹائپو درست کرلیں ۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2018 5:32 صبح
بہت خوب ! تابش بھائی ! مختصر نظم اچھی ہے!
پانچویں سطر میں ٹائپو درست کرلیں ۔
جزاک اللہ ظہیر بھائی
تلخیوں کی پت جھڑ میں
کے؟
فرقان احمد — مارچ 11، 2018 5:52 صبح
تابش بھیا! یہ دیکھ لیجیے گا۔
محمد تابش صدیقی
غالباً ظہیر بھیا بھی اسی غلطی(؟) کی جانب متوجہ کرنا چاہ رہے ہیں۔
image.jpg
محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2018 5:56 صبح
تابش بھیا! یہ دیکھ لیجیے گا۔
محمد تابش صدیقی
غالباً ظہیر بھیا بھی اسی غلطی(؟) کی جانب متوجہ کرنا چاہ رہے ہیں۔
image.jpg
یہ وہی فونٹ میں لگیچر کا مسئلہ ہے۔ :)
محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2018 5:57 صبح
جمیل نوری نستعلیق کا لیٹسٹ ورژن استعمال کریں۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 11، 2018 11:26 شام
جمیل نوری نستعلیق کا لیٹسٹ ورژن استعمال کریں۔
تابش بھائی ، یہی نلخیوں کا ہی مسئلہ تھا ۔ آپ نے ایک دفعہ پہلے بھی اس بارے میں بتایا تھا اور مین نے ربط کے بارے میں پوچھا بھی تھا ۔ اگر ممکن ہوسکے تو اس لیٹسٹ ورژن کا ربط فراہم کردیں ۔ اس کے لئے پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ! آمین ۔
منیب الف — مارچ 12، 2018 3:43 شام
شاندار اور رنگدار!
فرقان احمد — مارچ 12، 2018 3:59 شام
تابش بھائی ، یہی نلخیوں کا ہی مسئلہ تھا ۔ آپ نے ایک دفعہ پہلے بھی اس بارے میں بتایا تھا اور مین نے ربط کے بارے میں پوچھا بھی تھا ۔ اگر ممکن ہوسکے تو اس لیٹسٹ ورژن کا ربط فراہم کردیں ۔ اس کے لئے پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ! آمین ۔
محمد تابش صدیقی بھائی! توجہ فرمائیے گا! :)
محمد تابش صدیقی — مارچ 12، 2018 4:11 شام
یہاں پہلے مراسلے کی آخر میں کچھ روابط ہیں۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 13، 2018 5:32 شام
یہاں پہلے مراسلے کی آخر میں کچھ روابط ہیں۔
بہت بہت بہت شکریہ تابش بھائی ! میں فورا ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں ۔
فرقان احمد — مارچ 13، 2018 5:33 شام
بہت بہت بہت شکریہ تابش بھائی ! میں فورا ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں ۔
صاحب! ہم بھی ان روابط سے ڈاؤن لوڈ کر کے پچھتا چکے! آپ بھی کر گزریے۔ :) دراصل، لفظوں کے مابین اسپیس اس قدر زیادہ ہو جاتی ہے کہ کوفت ہونے لگ جاتی ہے۔ ہمارا مشورہ یہی رہے گا کہ 'نلخیوں' کو ہی گوارا کر لیجیے۔ :)
محمد تابش صدیقی — مارچ 13، 2018 5:35 شام
صاحب! ہم بھی ان روابط سے ڈاؤن لوڈ کر کے پچھتا چکے! آپ بھی کر گزریے۔ :) دراصل، لفظوں کے مابین اسپیس اس قدر زیادہ ہو جاتی ہے کہ کوفت ہونے لگ جاتی ہے۔ ہمارا مشورہ یہی رہے گا کہ 'نلخیوں' کو ہی گوارا کر لیجیے۔ :)
آپ کون سا براؤزر استعمال کر رہے ہیں.
اور کم سپیس والا فونٹ انسٹال کر لیں. مختلف سپیس والے میسر ہیں
فرقان احمد — مارچ 13، 2018 5:37 شام
آپ کون سا براؤزر استعمال کر رہے ہیں.
اور کم سپیس والا فونٹ انسٹال کر لیں. مختلف سپیس والے میسر ہیں
جنابِ اعلیٰ! گوگل کروم۔
اِن میں سے دو تو کر کے دیکھے تھے، پہلا اور تیسرا۔ :)
محمد تابش صدیقی — مارچ 13، 2018 5:40 شام
جنابِ اعلیٰ! گوگل کروم۔
اِن میں سے دو تو کر کے دیکھے تھے، پہلا اور تیسرا۔ :)
ذرا ایک دفعہ فائر فاکس پر چلا کر دیکھیے
محمد تابش صدیقی — مارچ 13، 2018 5:40 شام
جنابِ اعلیٰ! گوگل کروم۔
اِن میں سے دو تو کر کے دیکھے تھے، پہلا اور تیسرا۔ :)
اسی لڑی کو پڑھیں گے تو کروم پر کرننگ آن کرنے کی آپشن شاید مل حائے
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8.100320/