بہت بہت شکریہ فرقان بھائی ۔ اچھا ہوا آپ نے بتادیا ۔
مجھے آپ کے تکنیکی مشورے کا انتظار رہے گا ۔ تابش بھائی ، میرے دفتر کے کمپیوٹر پر تو انٹرنیٹ ایکسپلورر ۱۱ ہے لیکن گھر کے کمپیوٹر پر بچوں نے گوگل کروم ڈالا ہوا ہے ۔ آپ مشورہ دیجئے کہ کون سا فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہئے ۔ مجھے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو بتا کر دفتر کے کمپیوٹر پر انسٹال کروانا ہوگا ۔ دفتر میں میرے پاس انسٹال کرنے اور حذف کرنے کے اختیارات نہیں ہیں ۔