بہت شکریہ محترم ۔۔۔۔!
ہائیکو کی بحر مخصوص ہوتی ہے۔
فعلن فعلن فا
فعلن فعلن فعلن فا
فعلن فعلن فا
حسن رضوی کا ہائیکو دیکھیے:
کتنا سچا ساتھ
مٹی میں مل جائیں گے
کوزہ گر کے ہاتھ
لیاقت علی عاصم کا ایک ہائیکو:
تتلی کی ہے بھول
شیشہ توڑ کے چومے گی
پیپر ویٹ کے پھول
اور ایک ہائیکو کسی گمنام شاعر کا:
دُنیا ہار گئی
کچے مٹکے پر سوہنی
دریا پار گئی



