فوزیہ رباب — مئی 8، 2016 6:30 شام
مدرس ڈے کے حوالے سے ایک شعر کہ ماں کے لئے صرف ایک ہی دن کیوں مخصوص کیا جائے
مجھ کو ہر لمحہ مری ماں سے محبت ہے رباب
میں کسی روز بھلا دوں اسے ممکن ہی نہیں
فوزیہ رباب
عبدالقیوم چوہدری — مئی 8، 2016 6:39 شام
مجھ کو ہر لمحہ مری ماں سے محبت ہے رباب
میں کسی روز بھلا دوں اسے ممکن ہی نہیں
بہت خوب
گستاخی معاف، مدرس کے آخر میں 'س' کی بجائے 'ز' لکھتیں تو مناسب رہتا
ابن رضا — مئی 8، 2016 6:41 شام
اچھا ہے
بہت خوب
گستاخی معاف، مدرس کے آخر میں 'س' کی بجائے 'ز' لکھتیں تو مناسب رہتا
چوھدری صاب ایس کے درست تلفظ کو س سے ہی ادا کیا جاتا ہے
فوزیہ رباب — مئی 8، 2016 6:44 شام
بہت شکریہ عالی جناب
عبدالقیوم چوہدری — مئی 8، 2016 6:44 شام
اچھا ہے
چوھدری صاب ایس کے درست تلفظ کو س سے ہی ادا کیا جاتا ہے
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے، لیکن مدرس اردو میں استعمال ہونے والا ایک لفظ ہے اس لیے کہا
ابن رضا — مئی 8، 2016 6:48 شام
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے، لیکن مدرس اردو میں استعمال ہونے والا ایک لفظ ہے اس لیے کہا
مدرس اردو میں؟؟ کیا ہو گیا ہے جی آج آپ کو حضور؟ کہیں مدرسہ یا مدارس سے اختلاط تو نہیں فرما رہے
عبدالقیوم چوہدری — مئی 8، 2016 6:53 شام
مدرس اردو میں؟؟ کیا ہو گیا ہے جی آج آپ کو حضور؟ کہیں مدرسہ یا مدارس سے اختلاط تو نہیں فرما رہے
جی۔
درس دینے والا، پڑھانے والا، استاد
ابن رضا — مئی 8، 2016 7:22 شام
جی۔
درس دینے والا، پڑھانے والا، استاد
یعنی عربی والا معلم اور فارسی والا مدرس
عبدالقیوم چوہدری — مئی 8، 2016 7:29 شام
یعنی عربی والا معلم اور فارسی والا مدرس
مُدَرَس اور مُدَرِس، دونوں ہی عربی کے الفاظ ہیں۔
آپ کہتے ہیں تو فارسی والا بھی ہو گا
عدنان عمر — مئی 8، 2016 7:34 شام
میری ناقص سمجھ کے مطابق انگریزی حرف S دو مختلف آوازیں دیتا ہے۔ جیسے ایک آواز science اور soap میں، یعنی 'س' کی آواز; اور ایک آواز mothers اور singers وغیرہ میں، یعنی 'ز' کی آواز۔ اہل پاکستان عموماً ایک آواز کے لیے'س' اور دوسری آواز کے لیے 'ز' استعمال کرتے جبکہ اہل ہند عموماً دونوں آوازوں کے لیے 'س' استعمال کرتے ہیں۔
فوزیہ رباب — مئی 8، 2016 8:24 شام
میری ناقص سمجھ کے مطابق انگریزی حرف S دو مختلف آوازیں دیتا ہے۔ جیسے ایک آواز science اور soap میں، یعنی 'س' کی آواز; اور ایک آواز mothers اور singers وغیرہ میں، یعنی 'ز' کی آواز۔ اہل پاکستان عموماً ایک آواز کے لیے'س' اور دوسری آواز کے لیے 'ز' استعمال کرتے جبکہ اہل ہند عموماً دونوں آوازوں کے لیے 'س' استعمال کرتے ہیں۔
:O یہ میرے لئے بھی نئ بات ہے کہ پاکستان میں اس کا تلفظ ز ہوتا ہے اب تک تو میں اسے محض عبدالقیوم چوہدری صاحب کا مزاح سمجھ رہی تھی خیر آپ نے معلومات میں اضافہ کیا اس کے لئے شکریہ
عبدالقیوم چوہدری — مئی 8، 2016 8:28 شام
اب تک تو میں اسے محض عبدالقیوم چوہدری صاحب کا مزاح سمجھ رہی تھی

عدنان عمر — مئی 8، 2016 8:31 شام
:O یہ میرے لئے بھی نئ بات ہے کہ پاکستان میں اس کا تلفظ ز ہوتا ہے اب تک تو میں اسے محض عبدالقیوم چوہدری صاحب کا مزاح سمجھ رہی تھی خیر آپ نے معلومات میں اضافہ کیا اس کے لئے شکریہ
تو کیا ہند میں اردو بولتے وقت بھی لفظ کے آخر میں آنے والے S کا تلفظ 'س' کیا جاتا ہے؟
زیک — مئی 9، 2016 2:07 شام
میری ناقص سمجھ کے مطابق انگریزی حرف S دو مختلف آوازیں دیتا ہے۔ جیسے ایک آواز science اور soap میں، یعنی 'س' کی آواز; اور ایک آواز mothers اور singers وغیرہ میں، یعنی 'ز' کی آواز۔ اہل پاکستان عموماً ایک آواز کے لیے'س' اور دوسری آواز کے لیے 'ز' استعمال کرتے جبکہ اہل ہند عموماً دونوں آوازوں کے لیے 'س' استعمال کرتے ہیں۔
جمع (یا اپاسٹرفی) والا ایس دو مختلف آوازیں رکھتا ہے: س یا ز۔ یہ اس سے پچھلے حرف پر منحصر ہے کہ ایس کی آواز کونسی ہو گی۔ mothers یا mother's میں ز کی آواز ہے۔
زیک — مئی 9، 2016 2:09 شام
مدرس ڈے کے حوالے سے ایک شعر کہ ماں کے لئے صرف ایک ہی دن کیوں مخصوص کیا جائے
مجھ کو ہر لمحہ مری ماں سے محبت ہے رباب
میں کسی روز بھلا دوں اسے ممکن ہی نہیں
فوزیہ رباب
مدرز ڈے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ باقی سال ماں کو بھلا دیا جائے۔ یہ کافی عجیب لاجک ہے۔
عدنان عمر — مئی 9، 2016 2:21 شام
جمع (یا اپاسٹرفی) والا ایس دو مختلف آوازیں رکھتا ہے: س یا ز۔ یہ اس سے پچھلے حرف پر منحصر ہے کہ ایس کی آواز کونسی ہو گی۔ mothers یا mother's میں ز کی آواز ہے۔
جی میں یہی جاننا چاہ رہا ہوں کہ جہاں ایس، ز کی آواز دیتا ہے، کیا وہاں بھی اہل ہند اسے س سے لکھتے ہیں؟ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ عربی الفاظ کے استثنا کے ساتھ، باقی زبانوں سے مستعار الفاظ کو اردو کے اپنے تلفظ کے مطابق یعنی phonetically لکھا جائے؟
الف عین — مئی 10، 2016 8:07 صبح
اہل ہند اور اہل پاک میں امتیاز کرنا مشکل ہی ہے۔ ہند میں بھی اور پاکستان میں بھی دونوں طرح س اور ز سے انگریزی جمع کے ایس کی آواز لکھی جاتی ہے۔
عدنان عمر — مئی 10، 2016 8:16 صبح
اہل ہند اور اہل پاک میں امتیاز کرنا مشکل ہی ہے۔ ہند میں بھی اور پاکستان میں بھی دونوں طرح س اور ز سے انگریزی جمع کے ایس کی آواز لکھی جاتی ہے۔
کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ عربی الفاظ کے استثنا کے ساتھ، باقی زبانوں سے مستعار الفاظ کو اردو کے اپنے تلفظ کے مطابق یعنی phonetically لکھا جائے؟
سر اس نکتے پر آپ کی رہنمائی درکار ہے۔
زیک — مئی 10، 2016 1:52 شام
جی میں یہی جاننا چاہ رہا ہوں کہ جہاں ایس، ز کی آواز دیتا ہے، کیا وہاں بھی اہل ہند اسے س سے لکھتے ہیں؟ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ عربی الفاظ کے استثنا کے ساتھ، باقی زبانوں سے مستعار الفاظ کو اردو کے اپنے تلفظ کے مطابق یعنی phonetically لکھا جائے؟
اہلِ ہند کا علم نہیں مگر انگریزی میں اگر s سے پہلے unvoiced consonant ہو تو پھر س کی آواز ہوتی ہے۔
سعیدالرحمن سعید — مئی 10، 2016 2:22 شام
تجھ کو ہر لمحہ تری ماں سے محبت ہے رباب
تیرا ہر دن ہے تری ماں سے محبت کی سحر
مسلمان بیٹوں اور بیٹیوں کیلئے ہر دن ہی مدر ڈے ہر دن فادر ڈاے ہے