حضور ہم تو خیال کئے بیٹھے تھے کہ آپ فرماویں گے ،
"آج "تک" کا شعر" یعنی دنیائے شاعری میں آج تک یہی ایک شعر ہوا ہے ۔۔ مگر آپ نے ایک دن کی حیات مقرر فرمائی۔۔
از راہِ تفنن،
بہت شکریہ
نایاب — فروری 27، 2016 1:37 شام
واہہہہہہہہ
بہت خوب صورت غزل ہے
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
بہت شکریہ ظہیر بھائی ، آپ نے پسند کیا محنت وصول ہوئی
محمداحمد — ستمبر 26، 2016 1:20 شام
بہت خوب محمد بھائی! یہ غزل تو میں دیکھ چکا ہوں مگر حیرت ہے کہ میں نے اس پر تبصرہ نہیں کیا۔ ابھی محمد تابش صدیقی بھائی کے کیفیت نامے سے پھر یہاں کا رستہ مل گیا۔ بہت اچھی غزل ہے محمد بھائی! داد قبول کیجے۔
اس پوسٹ میں یہ دیکھ کر بھی حیرت ہوئی کہ ایک باذوق محفلین کی طرف سے آپ کو غزل پر مضحکہ خیز کی ریٹنگ دی گئی ہے۔ (کسی غزل پر مضحکہ خیز کی ریٹنگ دیکھنے کا یہ پہلا اتفاق ہے۔) حالانکہ ریٹنگ کے غلط استعمال کے لئے آپ بدنام ہیں۔