مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی

راحیل فاروق — جولائی 4، 2016 6:23 شام
جہاں نیک نامی کی حد ہو گئی
سمجھ، تشنہ کامی کی حد ہو گئی
روا نا روا میں پھنسے رہ گئے
غلامو! غلامی کی حد ہو گئی
اُدھر ذرہ ذرہ ہوا آفتاب
اِدھر نا تمامی کی حد ہو گئی
وہی ایک خامی جنوں کی رہی
اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی
خفا کس سے راحیلؔ صاحب نہیں؟
مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی
فغاں قریہ قریہ، غزل شہر شہر
پریشاں کلامی کی حد ہو گئی
صبا ہو گئی قاصدوں میں شمار
شگفتہ پیامی کی حد ہو گئی
بہت راہ دیکھا کیے منتظر
تری خوش خرامی کی حد ہو گئی
راحیلؔ فاروق​
مشمولہ: زار
محمد تابش صدیقی — جولائی 4، 2016 6:28 شام
لاجواب راحیل بھائی، حد ہو گئی.
جہاں نیک نامی کی حد ہو گئی
سمجھ، تشنہ کامی کی حد ہو گئی
روا نا روا میں پھنسے رہ گئے
غلامو! غلامی کی حد ہو گئی
اُدھر ذرہ ذرہ ہوا آفتاب
اِدھر نا تمامی کی حد ہو گئی
وہی ایک خامی جنوں کی رہی
اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی
خفا کس سے راحیلؔ صاحب نہیں؟
مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی
راحیلؔ فاروق​
مشمولہ: زار
محمد وارث — جولائی 4، 2016 6:44 شام
کیا کہنے قبلہ، لاجواب!
صفی حیدر — جولائی 4، 2016 7:25 شام
واہ بہت خوب ۔۔۔۔ لاجواب کلام ہے ۔۔۔۔
کاشف اختر — جولائی 4، 2016 8:05 شام
بہت خوب! حد سے بے حد ہوگئی غزل، واقعی کیا خوبصورت کلام ہے !
نایاب — جولائی 4، 2016 8:21 شام
خوبصورت غزل
بہت دعائیں
حسن محمود جماعتی — جولائی 4، 2016 8:44 شام
وہی ایک خامی جنوں کی رہی
اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی
راحیل بھائی کمال است۔ بہت خوب۔
حسن ترمذی — جولائی 5، 2016 12:13 صبح
وہی ایک خامی جنوں کی رہی
اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی
واہ واہ راحیل بھائی لا جواب
یعنی حد ہوگئی
کمال کردیا
غدیر زھرا — جولائی 5، 2016 3:58 صبح
کیا کہنے بہت خوب..ہر شعر عمدہ :)
نکتہ ور — جولائی 5، 2016 4:28 صبح
آپ بھی نا بس، حد کر دیتے ہیں، اب کیا کہیں ہم
عباس اعوان — جولائی 5، 2016 5:36 صبح
بے حد ہو گئی۔
کیا ہی کہنے برادر، بہت خوب۔
فاتح — جولائی 5، 2016 5:43 صبح
واہ واہ کیا کہنے جناب۔ لطف آ گیا
راحیل فاروق — جولائی 5، 2016 1:43 شام
لاجواب راحیل بھائی، حد ہو گئی.
کیا کہنے قبلہ، لاجواب!
بہت شکریہ، برادرانِ عزیز۔ آخر کے تین شعر بعد میں شامل کیے۔ امید ہے وہ بھی نظر سے گزرے ہوں گے۔ :)
واہ بہت خوب ۔۔۔۔ لاجواب کلام ہے ۔۔۔۔
شکریہ، صفی بھائی۔
بہت خوب! حد سے بے حد ہوگئی غزل، واقعی کیا خوبصورت کلام ہے !
آپ کی محبتوں کا مقروض، کاشف بھائی۔
خوبصورت غزل
بہت دعائیں
اتنے دنوں کے بعد نظر آئے، نایاب بھائی۔ شکریہ اور خوش آمدید!
راحیل بھائی کمال است۔ بہت خوب۔
آپ کے ذوق کا اندازہ ہونے کے بعد دگنا شکریہ، جماعتی صاحب۔ :)
واہ واہ راحیل بھائی لا جواب
یعنی حد ہوگئی
کمال کردیا
بےحد شکریہ، ترمذی بھائی۔
کیا کہنے بہت خوب..ہر شعر عمدہ :)
سراپا سپاس، غدیر بی بی۔
آپ بھی نا بس، حد کر دیتے ہیں، اب کیا کہیں ہم
:laughing::laughing:
بے حد ہو گئی۔
کیا ہی کہنے برادر، بہت خوب۔
متشکرم، برادرم۔ اتنے دنوں کے بعد اپنے کسی مراسلے پہ آپ کے نقشِ پا دیکھ کر خوشی ہوئی۔
واہ واہ کیا کہنے جناب۔ لطف آ گیا
آپ کو لطف آیا تو میرے لیے فخر کا مقام ہے، فاتح بھائی۔ بہت بہت شکریہ!
مقدس — جولائی 5، 2016 1:49 شام
واہ واہ بھیا
محمد امین — جولائی 5، 2016 2:03 شام
سبحان اللہ۔۔ کیا زبردست کلام ہے۔ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ، کہ جو سمجھتے ہیں غزل میں موضوعات ختم ہوگئے ہیں۔۔۔
نور وجدان — جولائی 5، 2016 2:49 شام
بہت خوب
الف عین — جولائی 9، 2016 1:22 صبح
واہ واہ، پھر وہی لطف آیا۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 9، 2016 2:41 صبح
مزے دار مزےدار۔ واہ
جاسمن — جولائی 12، 2016 1:37 صبح
حد ہو گئی....اس قدر خوبصورت غزل...ہر شعر ایک فن پارہ...
واہ.کمال کر دیا.
شاعر ہے راحیل غضب کا...
اور ہم کافر نہیں ہیں.
ظہیراحمدظہیر — جولائی 20، 2016 12:31 صبح
واہ واہ ! کیا بات ہے راحیل بھائی ! کیا تغزل ہے !! شاد آباد رہیئے!!
ہوئے جارہی ہے غزل پر غزل
میاں خوش کلامی کی حد ہوگئی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B2%D8%A7%D8%AC%D9%90-%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D8%AF-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A6%DB%8C.90809/