مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

ظہیراحمدظہیر — مئی 13، 2024 7:06 صبح
کیا بات ہے!
واقعی!
انتہائی خوبصورت شعر ہے یہ ظہیر بھائی! مجھے بے حد پسند آیا۔
اس پر بالخصوص داد قبول فرمائیے۔
واہ!
کیا بات ہے۔ شکستہ اور پرانا کاغذ اور اس پر نقشِ تازہ! واہ
واہ ! ایسی نظر بھی قسمت والوں کو ہی ملتی ہے۔
سبحان اللہ! ظہیر بھائی بہت خوبصورت غزل ہے۔ پڑھ کر بے حد لطف آیا۔
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔
بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش، احمد بھائی!
اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ، آپ کی داد و تحسین سے خوشی ہوتی ہے ۔ یہی حوصلہ افزائی کچھ نہ کچھ پوسٹ کرنے پر آمادہ کرتی رہتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
ظہیراحمدظہیر — مئی 13، 2024 7:12 صبح
کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔۔۔ اعلی اعلی۔۔۔
مزا آگیا
بہت شکریہ ، بہت محبت ، نین بھائی!
ویسے جی تو چاہ رہا ہے کہ داد بعد میں قبول کی جائے اور پہلے پوچھا جائے کہ آپ ان دنوں ہیں کہاں ۔ اپنے حدودِ اربعہ سے آگاہی بخشیے ۔
محفل سے اتنی لمبی غیرحاضری ٹھیک نہیں۔ میری مثال دیکھیے۔ میں تو کل سے بلا ناغہ روزانہ اب یہاں آتاہوں ۔
نیرنگ خیال — مئی 13، 2024 1:45 شام
بہت شکریہ ، بہت محبت ، نین بھائی!
ویسے جی تو چاہ رہا ہے کہ داد بعد میں قبول کی جائے اور پہلے پوچھا جائے کہ آپ ان دنوں ہیں کہاں ۔ اپنے حدودِ اربعہ سے آگاہی بخشیے ۔
محفل سے اتنی لمبی غیرحاضری ٹھیک نہیں۔ میری مثال دیکھیے۔ میں تو کل سے بلا ناغہ روزانہ اب یہاں آتاہوں ۔
ظہیر بھائی میں بھی روزانہ کی بنیاد پر آ رہا ہوں جیسے آپ بلاناغہ آ رہے ہیں۔
ظہیراحمدظہیر — مئی 16، 2024 2:51 شام
ظہیر بھائی میں بھی روزانہ کی بنیاد پر آ رہا ہوں جیسے آپ بلاناغہ آ رہے ہیں۔
یعنی نہلے پر دہلا۔ یعنی مجھے دہلا دیا آپ نے۔۔۔ ایسا مت کرو یار ۔:)
میں تو گھر میں سوکنوں کی لڑائی کی وجہ سے یہاں نہیں آتا ۔۔۔۔ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟!
نیرنگ خیال — مئی 16، 2024 2:57 شام
یعنی نہلے پر دہلا۔ یعنی مجھے دہلا دیا آپ نے۔۔۔ ایسا مت کرو یار ۔:)
میں تو گھر میں سوکنوں کی لڑائی کی وجہ سے یہاں نہیں آتا ۔۔۔۔ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟!
اور میں بیرونی نہ ہونے والی سوکنوں کی لڑائی میں دھنسا ہوا ہوں۔۔۔۔ میرا مسئلہ زیادہ سنجیدہ ہے۔
ظہیراحمدظہیر — مئی 16، 2024 2:59 شام
اور میں بیرونی نہ ہونے والی سوکنوں کی لڑائی میں دھنسا ہوا ہوں۔۔۔۔ میرا مسئلہ زیادہ سنجیدہ ہے۔
محولہ بالا کی تشریح آپ خود کریں گے یا میں بلاؤں محمداحمد بھائی کو کہ وہ آکر آپ کے کچھ پرانے حساب چکتائیں ؟!
نیرنگ خیال — مئی 16، 2024 3:04 شام
محولہ بالا کی تشریح آپ خود کریں گے یا میں بلاؤں محمداحمد بھائی کو کہ وہ آکر آپ کے کچھ پرانے حساب چکتائیں ؟!
وہ آج کل ذرا فرقہ ورانہ قسم کی شاعری پڑھ رہے ہیں۔۔۔ ان کو یہ سوکنیں شوکنیں سمجھ نہیں آئیں گی۔
نیرنگ خیال — مئی 16، 2024 3:11 شام
مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں
ہم سندیسے ضیا کے لائے ہیں
قارئیں ذرا غور فرمائیں کہ مطلع میں دو نام استعمال ہوئے ہیں۔۔۔۔ اور وہ بھی ایک خاص ترتیب سے۔۔۔۔
ظہیراحمدظہیر — مئی 16، 2024 3:22 شام
قارئیں ذرا غور فرمائیں کہ مطلع میں دو نام استعمال ہوئے ہیں۔۔۔۔ اور وہ بھی ایک خاص ترتیب سے۔۔۔۔
یعنی اس سے پہلے کہ احمد بھائی آئیں آپ نے میری تشریح فرمانا شروع کردی ۔۔۔۔ یہ تشریح صراصر شری ہے ۔ ہر شر گمراہی ہے اور ہر گمراہی اندھیرا ہے ۔
چنانچہ اب قارئین کو مطلع میں مشعل اور سندیسہ وغیرہ کی ضرورت اور اہمیت وغیرہ وغیرہ کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
محمداحمد — مئی 16، 2024 4:30 شام
وہ آج کل ذرا فرقہ ورانہ قسم کی شاعری پڑھ رہے ہیں۔۔۔ ان کو یہ سوکنیں شوکنیں سمجھ نہیں آئیں گی۔
یہ بھی تو بتائیں کہ اس میں سے آدھی شاعری آپ کی لکھی ہوئی ہے۔ :) :)
محمداحمد — مئی 16، 2024 4:31 شام
یعنی اس سے پہلے کہ احمد بھائی آئیں آپ نے میری تشریح فرمانا شروع کردی ۔۔۔۔ یہ تشریح صراصر شری ہے ۔ ہر شر گمراہی ہے اور ہر گمراہی اندھیرا ہے ۔
چنانچہ اب قارئین کو مطلع میں مشعل اور سندیسہ وغیرہ کی ضرورت اور اہمیت وغیرہ وغیرہ کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
بہت خطرناک تشریح نگار ہیں۔ دیکھ بھال کر اڑنگا لگائیں۔ :)
محمداحمد — مئی 16، 2024 4:32 شام
محولہ بالا کی تشریح آپ خود کریں گے یا میں بلاؤں محمداحمد بھائی کو کہ وہ آکر آپ کے کچھ پرانے حساب چکتائیں ؟!
یہاں تو یہ معاملہ ہے کہ حساب چکانے پر آتے ہیں تو پچھلا حساب ڈبل ہو جاتا ہے۔ :) :)
محمداحمد — مئی 16، 2024 4:33 شام
اور میں بیرونی نہ ہونے والی سوکنوں کی لڑائی میں دھنسا ہوا ہوں۔۔۔۔ میرا مسئلہ زیادہ سنجیدہ ہے۔
غالباً ایک ساتھ تین کرنا چاہ رہے ہیں، پہلی والی سے نظر بچا کر۔ :ROFLMAO:
نیرنگ خیال — مئی 17، 2024 10:48 صبح
یعنی اس سے پہلے کہ احمد بھائی آئیں آپ نے میری تشریح فرمانا شروع کردی ۔۔۔۔ یہ تشریح صراصر شری ہے ۔ ہر شر گمراہی ہے اور ہر گمراہی اندھیرا ہے ۔
چنانچہ اب قارئین کو مطلع میں مشعل اور سندیسہ وغیرہ کی ضرورت اور اہمیت وغیرہ وغیرہ کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
ہوہوہوہوہوہو۔۔۔۔۔ صرف امریکا میں رہتے نہیں۔۔۔ امریکی طرز کے بھی خوب قائل ہیں آپ۔۔۔ کہ بیسٹ ڈیفنس از اٹیک۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو
نیرنگ خیال — مئی 17، 2024 10:49 صبح
یہ بھی تو بتائیں کہ اس میں سے آدھی شاعری آپ کی لکھی ہوئی ہے۔ :) :)
میں تو جو رہ گئے تھے ان کا بیان کر رہا تھا۔
نیرنگ خیال — مئی 17، 2024 10:49 صبح
غالباً ایک ساتھ تین کرنا چاہ رہے ہیں، پہلی والی سے نظر بچا کر۔ :ROFLMAO:
آہستہ بولیں۔۔۔۔ محفل کے بھی کان ہوتے ہیں۔
عرفان علوی — مئی 23، 2024 3:21 صبح
احبابِ کرام ! چند سال پرانی ایک غزل آج نظر آئی تو جی چاہا کہ اسے آپ کے ذوق کی نظر کیا جائے۔ ان اشعار کا لہجہ آپ کو میرے عمومی لہجے سے ذرا مختلف محسوس ہوگا ۔ اپنی قابلِ قدر آرا سے نوازیے گا۔غزل پیشِ خدمت ہے!
گر قبول افتد زہے عز و شرف!
٭٭٭
مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں
ہم سندیسے ضیا کے لائے ہیں
جن سے اُمید تھی چراغوں کی
وہ تھپیڑے ہوا کے لائے ہیں
ایک دن یہ بھی چھین لے گا وقت
ہم جو لمحے چُرا کے لائے ہیں
چھوڑ کر جا چکا تھا میں خود کو
لوگ سمجھا بجھا کے لائے ہیں
بزمِ دنیا سے اور کیا ملتا
اپنے دل کو اٹھا کے لائے ہیں
۔ق۔
کرکے ناراض ہر خوشی کو ہم
تیرے غم کو منا کے لائے ہیں
کارگاہِ خیال و خواب سے ہم
ایک دنیا بنا کے لائے ہیں
اک شکستہ پرانے کاغذ پر
نقشِ تازہ سجا کے لائے ہیں
آگہی مرگئی تھی فاقوں سے
اُس کی میّت اٹھا کے لائے ہیں
سیم و زر کی فریب گاہوں سے
سنگِ عبرت اٹھاکے لائے ہیں
دن کو تسخیر کرنے نکلے تھے
شامِ غربت کما کے لائے ہیں
-
اتنی سفاک تھی انا کی جنگ
خود کو خود سے بچا کے لائے ہیں
اور کیا تھا ظہیؔر اپنے پاس
چند ٹکڑے انا کے لائے ہیں
٭٭٭
ظہیؔر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۲۱ ء
ظہیر بھائی , حسب معمول عمدہ غزل ہے . داد حاضر ہے .
محمد شکیل خورشید — جون 13، 2024 6:34 صبح
بہت ہی اعلیٰ کلام ظہیراحمدظہیر بھائی،
الفاظ سے داد کا حق ادا نہ ہو پائے گا
محمد شکیل خورشید — جون 13، 2024 6:38 صبح
اور یہ بھی سمجھ نہیں آرہی کہ زیادہ لطف اشعار پڑھ کر آیا، یا اوپر والی نوک جھوک پڑھ کر :D

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B4%D8%B9%D9%84%D9%90-%D8%AF%D9%84-%D8%AC%D9%84%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.120643/page-2