بہت نوازش، بہت شکریہ ، چھوٹی بہن !
آپ کو اشعار پسند آئے ۔ متشکرم ! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ شاد و آباد رہو ۔ پھلو پھولو!
پھولو سے مراد ہے ترقی کرو۔ معنی اس لیے بتارہا ہوں کہ آپ پھر سے نہ ڈانٹ دیں۔ 

بہت نوازش، بہت شکریہ ، چھوٹی بہن !

بہت شکریہ ، بہت نوازش ، ساگر بھائی!
وضاحت بھی کی تھی۔



اتنے پھول کافی ہوں گے یا کم ہیں ۔ ۔ 

صابرہ امین ، بھئی میں تو مذاق کررہا تھا ۔ آپ کی وضاحت بھی بالکل سمجھ میں آگئی تھی ۔ یہ الگ بات کہ اس وضاحت کی سرے سے کوئی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ آپ نے مراسلہ بھی خوش مذاقی اور خوش طبعی سے لکھا تھا ۔ یہ چھوٹی موٹی جھڑپیں تو چلتی رہتی ہیں ۔ ادبی مجلسوں میں یہ نوک جھونک نہ ہو تو پھر گفتگو بالکل ہی خشک اور بور سی محسوس ہونےلگتی ہے اور جلد ہی دل بیزار ہوجاتا ہے۔ اس لیے آپ بالکل بھی فکر نہ کریں ۔ بقول شاعر : ڈانٹوں سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم ۔

تقریب کچھ تو بہر جوابات چاہئیے ۔ ۔





یہ لیجئے سات کلو ایک ساتھ ۔ ۔ سارے جنم نمٹ گئے ۔ ۔ 
بہت شکریہ، نین بھائی ! پرانی غزل ہے ۔پرانا کاٹھ کباڑ کھنگال رہا تھا تو نظر آگئی۔ شرمندگی ہوئی کہ لوگوں کا شکریہ تک ادا نہیں کیا ۔ شاعری بھی کیا فضول کام ہے ۔
نوازش، شکریہ ، بہت مہربانی! بہت ممنون ہوں ، سیما آپا ۔
اب یہ ڈبے مدیران نے چیکنگ کے دوران نہ چکھ لیے ہوں۔ ۔
ہا ہا ہاہا ہا! ہنسادیا اس بات نے!
واہ ۔عمدہ اشعار ماشاء اللہ۔
بہت شکریہ ، نوازش!
کسی چیز کے ہونے اور بننے میں ایک عمومی فرق تو یہ ہے کہ ہونا غیر ارادی فعل ہے جبکہ بننے کے لفظ میں کوشش اور ارادہ نظر آتا ہے ۔ دوسرا فرق مدت یا وقت کا ہے۔ ہونا عموماً یکلخت ہوتا جبکہ بننے میں کچھ مدت درکار ہوتی ہے ۔ چنانچہ ادنیٰ سا آدمی تھا میں انسان ہوگیا کی نسبت انسان بن گیا میں ایک مدت پر محیط کوشش اور ارادہ نظر آتا ہے ۔ اسی طرح خود کو مٹا کرآپ کی پہچان ہوگیا اور آپ کی پہچان بن گیا میں بھی یہی فرق نظر آتا ہے ۔ وعلیٰ ھذا القیاس۔
یاسر ، شعر سمجھنے کی بات ہے ۔ اس شعر میں لفظی رعایت استعمال نہیں ہوئی بلکہ معنوی رعایت سے کام لیا ہے ۔ عطائے عشق سے پہلے میری ذات مانندِ کشکول تھی (یعنی میں دوسروں کو دینے والا نہیں دوسروں سے لینے والا تھا) ۔ عشق کی عنایت کے بعد میری ذات میں اتنے پھول کھلے کہ میں مانندِ گلدان ہوگیا ۔( اب میں کسی سے کچھ طلب نہیں کرتا بلکہ لوگوں کو رنگ اور خوشبو دیتا ہوں) ۔ یعنی عشق نے کشکول کو گلدان میں تبدیل کردیا !