نبیل کی نذر

عمار ابن ضیا — دسمبر 26، 2008 5:57 صبح
nabeelnaqvixt8.jpg

واللہ کیا عظیم کیا کام، واہ واہ
اردو کو خوب خوب کیا عام واہ واہ
محفل کو چھوڑ کر کہیں جاتے نہیں ہیں ہم
ایسا پلادیا ہے ہمیں جام، واہ واہ
محفل میں گونجتی ہے صدا تیرے نام کی
ہر صبح واہ واہ، ہر اِک شام واہ واہ
تاریخ بھی لکھے گی سنہرے حروف سے
سید نبیل نقوی تیرا نام، واہ واہ
عمار کی دعا ہے خداوند کے حضور
تا دیر تیرا فیض رہے عام، واہ واہ​
دوست — دسمبر 26، 2008 6:54 صبح
اس پر میں واہ واہ ہی کرسکتا ہوں۔
لاجواب
ابن سعید — دسمبر 26، 2008 7:22 صبح
مدحت نبیل بھائی کی آسان تو نہ تھی
کیا کرگئے عمار میاں کام واہ واہ۔
محمد وارث — دسمبر 26، 2008 8:08 صبح
بہت خوب عمار، لا جواب!
arifkarim — دسمبر 26، 2008 3:24 شام
بہت خوب، ویسے نبیل بھائی ہیں کہاں۔؟
سارہ خان — دسمبر 26، 2008 3:34 شام
زبردست عمار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد نعمان — دسمبر 26، 2008 3:51 شام
عمار بھائی کیا بات ہے آپکی جیتے رہیئے۔۔۔
مکی — دسمبر 26، 2008 4:00 شام
تو اب آپ نے خیر سے شاعری بھی شروع کردی ہے.. بے چارے شاعروں کی خیر نہیں..
اچھی مدح ہے.. ویسے اگر واہ واہ کی جگہ ہائے ہائے لگا دیں تو کیسا رہے گا.. :mrgreen:
فہیم — دسمبر 26، 2008 6:24 شام
ہمممممممممممممممم
بہت پیارے
mysmilie_38.gif
زین — دسمبر 26، 2008 6:36 شام
واہ واہ واہ بہت خوب !!!!!!!!!
فہیم بھائی، یہ کرائے کے ہاتھ کدھر سے لائے ہو ؟
:)
فہیم — دسمبر 26، 2008 7:59 شام
فہیم بھائی، یہ کرائے کے ہاتھ کدھر سے لائے ہو ؟
:)

مکی صاحب سے;)
arifkarim — دسمبر 26، 2008 8:09 شام
کیا کیا ہے کشیدہ، واہ واہ!
عمار ابن ضیا — دسمبر 26، 2008 9:17 شام
تو اب آپ نے خیر سے شاعری بھی شروع کردی ہے.. بے چارے شاعروں کی خیر نہیں..
اچھی مدح ہے.. ویسے اگر واہ واہ کی جگہ ہائے ہائے لگا دیں تو کیسا رہے گا.. :mrgreen:
شاعری شروع کردی؟ نہیں جناب۔ اب تو ہم نے اس شوق سے تقریبا تقریبا کنارا کرلیا ہے۔
مکی — دسمبر 26، 2008 9:41 شام

چلو اب جلدی سے واپس کردو.. :cool:
مکی — دسمبر 26، 2008 9:42 شام
شاعری شروع کردی؟ نہیں جناب۔ اب تو ہم نے اس شوق سے تقریبا تقریبا کنارا کرلیا ہے۔
تمہاری صحت کے لیے یہی بہتر ہے.. پہلے ہی منفی کانٹا ہو.. سوچ سوچ کرکہیں:grin: غائب ہی نہ ہوجاؤ..
فہیم — دسمبر 26، 2008 9:42 شام
چلو اب جلدی سے واپس کردو.. :cool:

لیکن ہم لی ہوئی چیز واپس نہیں کیا کرتے:grin:
مکی — دسمبر 26، 2008 9:47 شام
لیکن ہم لی ہوئی چیز واپس نہیں کیا کرتے:grin:
یہ تو غداری ہے.. میں اقوامِ متحدہ میں شکایت کردوں گا.. :boxing:
زین — دسمبر 26، 2008 9:49 شام
لو جی اقوام متحدہ کی سنتا کون ہے (سوائے پاکستان کے )
فہیم — دسمبر 26، 2008 9:52 شام
یہ تو غداری ہے.. میں اقوامِ متحدہ میں شکایت کردوں گا.. :boxing:

اقوام متحدہ میں جانے پہلے یہ تو بتائیں کہ آپ کے امریکہ سے کوئی تعلقات ہیں کہ نہیں:rolleyes:
اگر نہیں تو وہاں‌ جانا صرف وقت کی بربادی ہوگا;)
نبیل — دسمبر 26، 2008 10:22 شام
بہت شکریہ عمار، اتنی محبت سے یہ نظم لکھنے کا۔
محفل فورم کی مقبولیت اور اس کا معیار کسی ایک شخص کی کاوش نہیں ہے بلکہ اس کو اس مقام تک پہنچانے میں بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہے۔
یہ محفل فورم کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں اردو سے محبت کرنے والے اور اس کے لیے بے لوث خدمت کرنے والے لوگ موجود ہیں۔ یہی لوگ اردو کے لیے اور ہم سب کے لیے باعث افتخار ہیں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A8%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B0%D8%B1.17686/