نظم: بِنائے امید ٭ محمد تابش صدیقی

محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2020 7:41 صبح
ایک نظم احباب کے ذوق کی نذر
بِنائے امید
٭
کبھی جب زندگی کی تلخیاں مجھ کو ستاتی ہیں
کبھی ناکام ہونے پر قدم جب لڑکھڑاتے ہیں
کبھی مایوس ہو کر جب میں ہمت ہار جاتا ہوں
کبھی جب کوئی غم دل پر اثر اپنا دکھاتا ہے
تو ایسے میں
کلامِ پاک میں اللہ کا فرماں
مجھے پھر یاد آتا ہے
مری ہمت بندھاتا ہے
امید اک یہ دلاتا ہے
”کسی انسان پر اللہ کوئی بوجھ اس کی تاب سے بڑھ کر نہیں رکھتا“
کوئی بھی غم ہو یا مشکل،
کوئی تلخی کہ ناکامی
مری برداشت کی حد سے زیادہ ہو نہیں سکتی

٭
محمد تابش صدیقی
محمد احسن سمیع راحلؔ — اکتوبر 11، 2020 8:54 صبح
بہت اعلیٰ تابشؔ بھائی، طویل عرصے کی غیرحاضری کے بعد بہترین انداز میں واپسی ہوئی ہے آپ کی۔ زبردست۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 11، 2020 9:59 صبح
خوبصورت خوبصورت!!!
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 11، 2020 10:01 صبح
”کسی انسان پر اللہ کوئی بوجھ اس کی تاب سے بڑھ کر نہیں رکھتا“
کیا خوبصورت رواں ترجمہ کیا ہے آیت کا۔ بہت اعلیٰ
جاسمن — اکتوبر 11، 2020 11:54 صبح
تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ نظم اپنی تعریف خود ہی ہے۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2020 3:44 شام
بہت اعلیٰ تابشؔ بھائی، طویل عرصے کی غیرحاضری کے بعد بہترین انداز میں واپسی ہوئی ہے آپ کی۔ زبردست۔
بہت شکریہ راحل بھائی۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2020 3:46 شام

کیا خوبصورت رواں ترجمہ کیا ہے آیت کا۔ بہت اعلیٰ

جزاک اللہ خیر خلیل بھائی
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 11، 2020 3:46 شام
تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ نظم اپنی تعریف خود ہی ہے۔
بہت شکریہ جاسمن بہن
صابرہ امین — اکتوبر 12، 2020 5:31 صبح
ایک نظم احباب کے ذوق کی نذر
بِنائے امید
٭
کبھی جب زندگی کی تلخیاں مجھ کو ستاتی ہیں
کبھی ناکام ہونے پر قدم جب لڑکھڑاتے ہیں
کبھی مایوس ہو کر جب میں ہمت ہار جاتا ہوں
کبھی جب کوئی غم دل پر اثر اپنا دکھاتا ہے
تو ایسے میں
کلامِ پاک میں اللہ کا فرماں
مجھے پھر یاد آتا ہے
مری ہمت بندھاتا ہے
امید اک یہ دلاتا ہے
”کسی انسان پر اللہ کوئی بوجھ اس کی تاب سے بڑھ کر نہیں رکھتا“
کوئی بھی غم ہو یا مشکل،
کوئی تلخی کہ ناکامی
مری برداشت کی حد سے زیادہ ہو نہیں سکتی

٭
محمد تابش صدیقی
بہت ہی مثبت اور عمدہ سوچ ۔ ۔ دل کو کیا تقویت ملی ہے ۔ ۔
”کسی انسان پر اللہ کوئی بوجھ اس کی تاب سے بڑھ کر نہیں رکھتا“ ۔ ۔ بےشک اس آیت میں ایک ذہنی سکون ہے ٹھ۔نڈک ہے ۔ ۔ ۔
محمداحمد — اکتوبر 12، 2020 6:41 صبح
بہت خوبصورت تابش بھائی عمدہ خیال نظم کیا ہے آپ نے ۔
اور خوب نظم کیا ہے۔
بہت بہت مبارکباد اور داد!
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 12، 2020 8:04 صبح
بہت ہی مثبت اور عمدہ سوچ ۔ ۔ دل کو کیا تقویت ملی ہے ۔ ۔
”کسی انسان پر اللہ کوئی بوجھ اس کی تاب سے بڑھ کر نہیں رکھتا“ ۔ ۔ بےشک اس آیت میں ایک ذہنی سکون ہے ٹھ۔نڈک ہے ۔ ۔ ۔
جزاک اللہ خیر بہن۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 12، 2020 8:05 صبح
بہت خوبصورت تابش بھائی عمدہ خیال نظم کیا ہے آپ نے ۔
اور خوب نظم کیا ہے۔
بہت بہت مبارکباد اور داد!
آداب احمد بھائی
محمداحمد — اکتوبر 12، 2020 8:24 صبح

یہ بتائیے کہ شاعری کو آپ نے وقت دیا یا شاعری نے اپنا وقت خود نکال لیا؟
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 12، 2020 8:29 صبح
یہ بتائیے کہ شاعری کو آپ نے وقت دیا یا شاعری نے اپنا وقت خود نکال لیا؟
وقت نکالنا پڑا۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 12، 2020 12:47 شام

چلیے اچھی بات ہے۔
کچھ نہ کچھ "اس سائیڈ" کو بھی وقت دینا چاہیے۔ :)
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 12، 2020 1:04 شام
چلیے اچھی بات ہے۔
کچھ نہ کچھ "اس سائیڈ" کو بھی وقت دینا چاہیے۔ :)
ایک وٹس ایپ گروپ میں امید کے عنوان سے مشاعرہ تھا۔ معذرت کر لی تھی۔ مگر ایک بزرگ کے اصرار پر انکار مناسب نہ لگا۔ وقت نکالنا پڑا۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 12، 2020 1:05 شام
ایک وٹس ایپ گروپ میں امید کے عنوان سے مشاعرہ تھا۔ معذرت کر لی تھی۔ مگر ایک بزرگ کے اصرار پر انکار مناسب نہ لگا۔ وقت نکالنا پڑا۔ :)

اچھا !
چلیے اسی بہانے سہی! :)
لاريب اخلاص — اکتوبر 12، 2020 2:08 شام
ماشاءاللہ!
بہہہت اعلیٰ نظم۔
La Alma — اکتوبر 12، 2020 3:47 شام
خوب ہے۔
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 12، 2020 7:57 شام
بہت خوب ، تابش بھائی!
بہت اچھے انداز میں نظم کیا ہے آیتِ مبارکہ کو ! بے شک ہر امید کی بنا اس ربِّ کریم کی بے پایاں رحمت اور عفو و درگزر میں ہے ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A8%D9%90%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF-%D9%AD-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82%DB%8C.113504/