نظم: ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے!

مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 3:13 شام
نظم: "ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے!"
کچھ انتظامِ ساغر و پیمانہ کیجیے
یوں مئے بغیر مت ہمیں مستانہ کیجیے
آئے ہماری بزم میں اور وہ بھی بے خبر
کیا آ پڑی کہ نظروں سے ملتی نہیں نظر
کیوں تک رہے ہیں سوئے در الجھائے سر کے بال
کیوں صورتِ جمیل پہ ہے پرتوئے ملال
کہیے، کہ اب ہمارا جگر منہ کو آتا ہے
افسردگی سے پھٹنے کو اپنا کلیجہ ہے
آنکھوں سے یہ جو آپ کی، آنسو امڈ پڑے
حاجت نہیں ہے کہنے کی کچھ، ہم سمجھ گئے
کیا آئے بحرِ رخصتِ آخر ہمارے پاس؟
انکار کیجیے کہ ہمارا ہو کم ہراس
بن آپ کے خدا کی قسم ہم نہ جی سکیں
گر آپ کوچ کیجیے، پھر ہم بھی کیوں جئیں؟
یوں سامنے ہمارے نہ آنسو بہائیے
جاتے ہوئے خدا را نہ ہم کو رلائیے
گر ٹھان لی ہے جانے کی تو جائیے بہ شوق
پہنا کے اس غریب کو بیگانگی کا طوق
تنہائیِ حجازؔ پہ مت رحم کھائیے
ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے
مہدی نقوی حجازؔ​
محمد علم اللہ — نومبر 20، 2013 3:17 شام
بہت خوب
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 3:21 شام
انسلاکیہ:
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 3:21 شام
آداب عرض ہیں حضور! :)
محمد علم اللہ — نومبر 20، 2013 3:22 شام
آپ کو بھی بہت آداب
اس قدر درد انگیز نظم پڑھنے کے بعد کچھ کہنے کو جی نہیں چاہتا ۔۔۔
عندلیب — نومبر 20، 2013 3:23 شام
آنکھوں سے یہ جو آپ کی، آنسو امڈ پڑے
حاجت نہیں ہے کہنے کی کچھ، ہم سمجھ گئے
واہ واہ کیا کہنے جناب ۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 3:24 شام
واہ واہ کیا کہنے جناب ۔
آداب!
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 3:25 شام
آپ کو بھی بہت آداب
اس قدر درد انگیز نظم پڑھنے کے بعد کچھ کہنے کو جی نہیں چاہتا ۔۔۔
جناب اب تضحیکی نظمیں تو کہنے سے رہے۔ مجبوراً اس طرح کی نظموں پر مشق سخن کرنا پڑتی ہے!
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 20، 2013 3:27 شام
بہت عمدہ نظم۔ داد قبول فرمائیے جناب
محمد علم اللہ — نومبر 20، 2013 3:28 شام
جناب اب تضحیکی نظمیں تو کہنے سے رہے۔ مجبوراً اس طرح کی نظموں پر مشق سخن کرنا پڑتی ہے!
بہت خوب ہماری نیک دعائیں اور تمنائیں آپ کے ساتھ ۔
عمر سیف — نومبر 20، 2013 3:35 شام
بہت خوب ۔۔
سید شہزاد ناصر — نومبر 20، 2013 3:39 شام
بہت خوب :)
اللہ کرے زور قلم زیادہ
مزمل شیخ بسمل — نومبر 20، 2013 3:49 شام
ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے :cry:
مزمل شیخ بسمل — نومبر 20، 2013 3:50 شام
حق!!!
ماہی احمد — نومبر 20، 2013 3:57 شام
بہت اچھا لکھا :)
اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ :)
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 4:05 شام
بہت عمدہ نظم۔ داد قبول فرمائیے جناب
بہت شکریہ جناب خلیل الرحمن صاحب۔ آپ کی داد سند ہے!
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 4:05 شام
بہت شکریہ آداب
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 4:06 شام
بہت خوب :)
اللہ کرے زور قلم زیادہ
بہت شکریہ حضور۔ آداب۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 4:06 شام
ہجراں میں ہم مریں کہ جئیں، آپ جائیے :cry:
جناب آداب۔ بہت شکریہ!
مہدی نقوی حجاز — نومبر 20، 2013 4:06 شام
بہت اچھا لکھا :)
اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ :)
آداب! :) شکریہ!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%85-%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%81-%D8%AC%D8%A6%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%D8%A2%D9%BE-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DB%92.69454/