نظم ۔۔۔ شاعری ۔۔۔ از محمد احمدؔ

حسن محمود جماعتی — اکتوبر 1، 2016 4:42 صبح
اور وہ یہ کہ آپ نے گلاب کو تنہا کر کے تتلیاں کمرے میں گھیر کر اچھا نہیں کیا ویسے
شہاب نامہ کے مطابق تتلیوں سے کیا مراد ہے.... اس کی وضاحت کی ضرورت تو نہیں.....
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 11:12 صبح
زبردست۔ کیا کہنے۔۔ کیا موتی پروئے ہیں احمد بھائی

بہت شکریہ شیزان بھائی!
خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 11:13 صبح
اچھی نظم ہے ماشاء اللہ

بہت شکریہ محترم اعجاز عبید صاحب!
ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 11:18 صبح
میری طرف سے بھی واہ واہ۔۔۔۔۔
بہت ہی خوبصورت نظم ہے۔۔۔ کیا کہنے احمد بھائی۔۔۔۔

شکریہ :)
شاد آباد رہیے۔ :)
آپ اور حسن محمود بھائی کو تتلیوں کو استعاراتی معنوں میں لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں بات کہیں کی کہیں پہنچ جانے کے قوی امکان ہیں۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 11:19 صبح
رات خوشبو کا ترجمہ کرکے

میں نے قرطاسِ ساز پر رکھا
صبح دم
چہچہاتی چڑیا نے
مجھ سے آکر کہا
یہ نغمہ ہے
میں نے دیکھا
کہ میرے کمرے میں
چارسو تتلیاں پریشاں ہیں
اور دریچے سے جھانکتا اندر
لہلہاتا گلاب تنہا ہے

خوبصورت!! واہ واہ! کیا خوبصورت نظم ہے!!!
علامات کا بہت اچھا استعمال ہے اور بنت بھی بہت اچھی ہے !!! کئی دفعہ پڑھنے کو جی چاہتا ہے!!
بہت بہت بہت داد احمد بھائی آپ کے لئے!!! سلامت رہیں !

بہت شکریہ ظہیر بھائی!
آپ کی حوصلہ افزائی سے سیروں خون بڑھ گیا۔ :)
بے حد ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 11:21 صبح
ایک کھوئی کھوئی سی،خوشبو سی،ساز جیسی نظم۔جیسے ہولے سے چلے بادِ نسیم،جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے۔
کئی بار پڑھنے کو جی چاہتا ہے۔

کیا کہوں؟ :)
بے حد ممنون ہوں۔ :)
شاد آباد رہیے۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 11:22 صبح
شہاب نامہ کے مطابق تتلیوں سے کیا مراد ہے.... اس کی وضاحت کی ضرورت تو نہیں.....

شہاب نامہ اپنی ضخامت کے باعث ہم ایسے لیٹ کے پڑھنے والوں کے لئے ہرگز مناسب نہیں ہے۔ سو نہیں پڑھا ۔ :)
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 3، 2016 1:31 شام
شہاب نامہ اپنی ضخامت کے باعث ہم ایسے لیٹ کے پڑھنے والوں کے لئے ہرگز مناسب نہیں ہے۔ سو نہیں پڑھا ۔ :)
تو اسے لٹا کر پڑھ لیں اسے کونسا منع ہے۔۔۔۔!!
میں معذرت خواہ ہوں، یہ ذکر غالبا ممتاز مفتی صاحب نے الکھ نگری میں کیا ہے۔ جہاں انہوں نے شہاب صاحب کی ولایت کے قصائد بیان کئے ہیں۔۔۔۔
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 3، 2016 1:32 شام
تتلیاں تو خوشبو کے تعاقب میں آئی تھیں یہ الگ بات ہے کہ گمراہ ہو گئیں
ویسے بھی۔۔۔۔
تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا
ریت اس گر کی ہے اور جانے کب سے ہے۔۔۔۔
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 1:43 شام
تو اسے لٹا کر پڑھ لیں اسے کونسا منع ہے۔۔۔۔!!
میں معذرت خواہ ہوں، یہ ذکر غالبا ممتاز مفتی صاحب نے الکھ نگری میں کیا ہے۔ جہاں انہوں نے شہاب صاحب کی ولایت کے قصائد بیان کئے ہیں۔۔۔۔

الکھ نگری بھی اسی صنف کی کتاب لگتی ہے۔ :)
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 3، 2016 1:46 شام
اب مسئلہ یہ ہے کہ آپ کا سارا زور
پہ ہے۔۔۔۔۔ کتاب پہ ہوتا تو۔۔۔۔۔
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 2:11 شام
اب مسئلہ یہ ہے کہ آپ کا سارا زور
پہ ہے۔۔۔۔۔ کتاب پہ ہوتا تو۔۔۔۔۔

ہمارا اشارہ ضخامت کی طرف تھا۔ :)
کہ کتاب استعارتاً صنفِ نازک ہوا کرتی ہے لیکن ایسی کتابوں کو صنفِ نازک میں شمار کرنا مشکل کام ہے۔ :)
جہاں انہوں نے شہاب صاحب کی ولایت کے قصائد بیان کئے ہیں۔۔۔۔

ویسے ہم تو ایویں ہی کسی کی ولایت کے رعب میں نہیں آیا کرتے۔ تاہم کہہ رہے ہو ممتاز مفتی اور کہا جا رہا ہوں شہاب صاحب کے بارے میں تو دل سوچتا ضرور ہے۔ :)
نیرنگ خیال — اکتوبر 3، 2016 4:17 شام
شہاب نامہ کے مطابق تتلیوں سے کیا مراد ہے.... اس کی وضاحت کی ضرورت تو نہیں.....
شاید الکھ نگری از ممتاز مفتی کی بات کر رہے ہیں۔
اَبُو مدین — اکتوبر 3، 2016 5:10 شام
واہ واہ لاجواب احمد بھائی۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیں۔
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 3، 2016 6:08 شام
تو اسے لٹا کر پڑھ لیں اسے کونسا منع ہے۔۔۔۔!!
میں معذرت خواہ ہوں، یہ ذکر غالبا ممتاز مفتی صاحب نے الکھ نگری میں کیا ہے۔ جہاں انہوں نے شہاب صاحب کی ولایت کے قصائد بیان کئے ہیں۔۔۔۔
شاید الکھ نگری از ممتاز مفتی کی بات کر رہے ہیں۔
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 3، 2016 6:15 شام
وضاحت بالمسکراھٹ کہہ رہی ہے کہ....
ہمارا اشارہ ضخامت کی طرف تھا۔ :)
کہ کتاب استعارتاً صنفِ نازک ہوا کرتی ہے

بھینس کی دم بے سبب نہیں غالب....
صنفِ نازک میں شمار کرنا مشکل کام ہے۔
مسرت شاہین صاحبہ اور پنجابی اداکاراؤں کے بعد ڈیفینیشن بدل گئی ہے... امتحان نئے نصاب کے مطابق ہو گا....
محمداحمد — اکتوبر 6، 2016 8:59 صبح
واہ واہ لاجواب احمد بھائی۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیں۔

بہت شکریہ!
بے حد ممنون ہوں۔
لاریب مرزا — اکتوبر 6، 2016 10:39 صبح
پہلے زیادہ دھیان نہیں دیا لیکن یہ پوسٹ دو تین دفعہ اوپر آئی تو سوچا کہ پڑھ ہی ڈالیں..
بہت خوبصورت تخیل ہے۔ ہماری طرف سے بہت سی داد :)
چوہدری صاحب نے آپ کو استاد کہا تو ہمیں پتہ چلا کہ آپ کا شمار بھی اساتذہ کی فہرست میں ہوتا ہے، ہم اس بات سے لاعلم تھے۔ بس آپ خیر منا لیں اب :p
حمیرا عدنان — اکتوبر 6، 2016 10:53 صبح
واہہہ احمد بھائی لاجواب نظم ہے
محمداحمد — اکتوبر 8، 2016 2:46 شام
پہلے زیادہ دھیان نہیں دیا لیکن یہ پوسٹ دو تین دفعہ اوپر آئی تو سوچا کہ پڑھ ہی ڈالیں..
بہت خوبصورت تخیل ہے۔ ہماری طرف سے بہت سی داد

بہت شکریہ!
چوہدری صاحب نے آپ کو استاد کہا تو ہمیں پتہ چلا کہ آپ کا شمار بھی اساتذہ کی فہرست میں ہوتا ہے، ہم اس بات سے لاعلم تھے۔ بس آپ خیر منا لیں اب

اللہ رحم کرے ہمارے حال پر۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.92192/page-2