نعتِ رسولِ ممدوحِ رب (برائے تبصرہ)

مہدی نقوی حجاز — جولائی 14، 2013 12:36 شام
میرے خیال میں یہ لفظ بھیگیں ہونا چاہیے کیونکہ مسیں مس کی جمع مؤنث ہے۔

درست!
مہدی نقوی حجاز — جولائی 14، 2013 12:43 شام
اپنی کم علمی کی وجہ سے میں ان تین مصرعوں کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔
گو مجھے ہے علم تجھ سے مہ پہ ہے مثلِ کلف
تذکرہ مدحت کا ہے تو شاعر کہہ رہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے سے چاند پر یہ بالکل کلف (وہ سیہ دھبہ جو چاند پر نمایاں ہوتا ہے) کی طرح ہوگی۔ لیکن پھر بھی گر قبول افتد زہے عز و شرف۔
اور مرے رب کو ستائش طبق خواہش مل گئی
میرے خدا کو ایسے بندگی ملی محمد ص کے بعد جیسی اسکی خواہش تھی۔ یعنی خدا کا حق تھا کہ اسکی ستائش جیسے کی جائے اس طرح حضرت محمد ص کے آنے کے بعد ہی ہوئی۔
مصطفیٰ اے ریسماں بینِ فراق و اتصال
مصطفیٰ! اے ریسماں (رسی) وصل و جدائی کے بیچ۔ یعنی پل۔
محمد بلال اعظم — جولائی 14، 2013 3:43 شام
سبحان اللہ مہدی بھائی
بہت خوبصورت لکھا ہے۔
بس ذرا اتنی زیادہ فارسی کچھ گراں گزرتی ہے۔
جزاک اللہ
نیرنگ خیال — جولائی 17، 2013 7:45 صبح
ماشاءاللہ بہت خوبصورت نعت مہدی بھائی۔ :) بہت سی داد اس خوبصورت ہدیہ عقیدت کے لیے
عمرمختارعاجز — جولائی 17، 2013 8:35 صبح
مہدی نقوی صاحب بہت خوب ماشاءاللہ کیا بات ہے اللہ کریم اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے آپ کے ذوق،شوق اور عشق میں مزید اضافہ کرے۔آمین
مہدی نقوی حجاز — جولائی 17، 2013 2:09 شام
ماشاءاللہ بہت خوبصورت نعت مہدی بھائی۔ :) بہت سی داد اس خوبصورت ہدیہ عقیدت کے لیے

بہت شکریہ محترم۔
مہدی نقوی حجاز — جولائی 17، 2013 2:10 شام
مہدی نقوی صاحب بہت خوب ماشاءاللہ کیا بات ہے اللہ کریم اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے آپ کے ذوق،شوق اور عشق میں مزید اضافہ کرے۔آمین

آداب۔ انشاءاللہ۔ تعریف فرمانے کا شکریہ محترم۔
الف عین — جولائی 18، 2013 5:46 صبح
اسامہ نے بڑی غور سے اس نعت کو دیکھا ہے، سرسری تو میں گزر گیا!! کچھ پر میری نظر پڑی تھی لیکن میں نے اس لئے در گزر کر دیا کہ عزیزی مہدی کا خمیر فارسی کا ہے۔ مرسلِ دین صفا واقعی بھاری غلطی ہے، اسے ’حاملِ دین صفا‘ ہونا چاہئے تھا۔
محمد اسامہ سَرسَری — جولائی 18، 2013 9:16 صبح
اسامہ نے بڑی غور سے اس نعت کو دیکھا ہے، سرسری تو میں گزر گیا!! کچھ پر میری نظر پڑی تھی لیکن میں نے اس لئے در گزر کر دیا کہ عزیزی مہدی کا خمیر فارسی کا ہے۔ مرسلِ دین صفا واقعی بھاری غلطی ہے، اسے ’حاملِ دین صفا‘ ہونا چاہئے تھا۔

بہت آداب استاد محترم! میں نے یہ تکے اس لیے مارے ہیں کہ مہدی بھائی سے زیادہ مجھے اصلاح کی ضرورت ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B9%D8%AA%D9%90-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D9%84%D9%90-%D9%85%D9%85%D8%AF%D9%88%D8%AD%D9%90-%D8%B1%D8%A8-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%81.65709/page-3