سلیمان جاذب — دسمبر 17، 2008 8:25 صبح
ابھی دیکھتا ہوں
مغزل — دسمبر 17، 2008 9:44 صبح
شکریہ سلیمان جاذب صاحب ۔
محمد نعمان — دسمبر 17، 2008 10:12 صبح
ہم بھی پیچھے پیچھے
مغزل — دسمبر 17، 2008 10:23 صبح
شکریہ نعمان صاحب اپنی رائے بھی دیجئے ۔،
محمد وارث — دسمبر 17، 2008 12:30 شام
چلیں مان لیا لیکن کہں آپ ان کتب سے قتل نہ ہو جائیں
قتل تو ہو چکا، ہاں اس سے بڑی سعادت کیا ہوگی کہ کتب کے "ہاتھوں" مر بھی جاؤں، میری بیوی کہتی ہے کہ سوچو یہ جو اتنی کتب اوپر نیچے پڑی ہوئی ہیں اگر تمھارے اوپر گر پڑیں تو کیا ہو کہ میں انکے عین نیچے صوفے پر لیٹ کر پڑھتا ہوں۔ میرے جواب پر کہ پھر تم بیوہ ہو جاؤ گی، برا مان جاتی ہیں

مغزل — دسمبر 17، 2008 12:35 شام
شب شب باتیں کیا کیجئے وارث ’’ انکل‘‘ ۔۔۔ اپنے وارث کا ہی خیال رکھیں۔
سلیمان جاذب — دسمبر 17، 2008 12:54 شام
وارث صاحب میں بھی مغل بھائی کی رائے سے متفک ہوں
سلیمان جاذب — دسمبر 17، 2008 12:55 شام
اپنا نہیں تو اپنو کا خیال کر لیں
محمد وارث — دسمبر 17، 2008 2:00 شام
شب شب باتیں کیا کیجئے وارث ’’ انکل‘‘ ۔۔۔ اپنے وارث کا ہی خیال رکھیں۔
اجی قبلہ مغل صاحب، یہ "انکل انکل بیٹا بیٹا" آپ فرخ صاحب سے ہی کھیلیئے، میری عمر "کھیل کھلواڑ" سے آگے نکل چکی 
سلیمان جاذب — دسمبر 17، 2008 2:57 شام
تو اس کا مطلب ہے جی حضوری مین داخل ہو گئے ہیں جناب
مغزل — دسمبر 18، 2008 6:07 صبح
اجی قبلہ مغل صاحب، یہ "انکل انکل بیٹا بیٹا" آپ فرخ صاحب سے ہی کھیلیئے، میری عمر "کھیل کھلواڑ" سے آگے نکل چکی
ٹھیک ہے صاحب ۔۔ آپ بھی ہمیں ڈانٹے دیتے ہیں ۔۔۔

محمد نعمان — دسمبر 19، 2008 3:50 صبح
ارے مغلِ اعظم بھائی کیا ہوا جو استاد محترم نے کچھ فرما دیا آپ رنجیدہ خاطر

ہرگز نہ ہوں۔ آپ کو تو پتا ہے اساتذہ کو عادت ہوتی ہے ڈانٹنے کی

محمد وارث — دسمبر 19، 2008 4:45 صبح
لا حول و لا قوۃ، نعمان صاحب
کون استاد، کہاں کی استادی اور کیسی ڈانٹ، غضب ہو گیا بھئی
ع - لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں
محمد نعمان — دسمبر 19، 2008 6:18 صبح
نہیں وارث بھائی میں تو سراسر مذاق کر رہا تھا، میرا وہ مطلب ہرگز نہیں تھا۔
معزرت خواہ ہوں
محمد وارث — دسمبر 19، 2008 6:23 صبح
اور میرا بھی وہ مطلب نہیں تھا جو آپ سمجھے

محمد نعمان — دسمبر 19، 2008 6:26 صبح
اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مطابق جس نے مجھے ایک لفظ سکھایا میں اس کا غلام ہو گیا۔
اور آپ تو اتنے مشفق اور پیار کرنے والے ہیں۔اور میں تو آپ کی دل کی گہرائیوں سے عزت کرتا ہوں بلکہ میں ہی کیا اس محفل پر سب ہی آپ کے علم سے اور آپ کی شفقت سے فیض یاب ہوتے ہیں اور آپ کو چاہتے ہیں آپ سے پیار کرتے ہیں، اور میں نے صرف ایک چھوٹا سا مذاق کیا تھا آپ اسے گستاخی نہ سمجھیئے۔
آپ اس محفل پر ایک نادر شخصیت ہیں۔اور میری ان باتوں کو چونا یا مکھن نہ سمجھا جائے بلکہ اور ساتھی بھی میری ان باتوں کی تصدیق کریں گے۔۔۔کیوں بھائیو!!!!!!!!!
شمشاد — دسمبر 19، 2008 10:04 صبح
نعمان بھائی مجھے آپ کی رائے سے سو فیصد اتفاق ہے۔
محمد نعمان — دسمبر 20، 2008 9:23 صبح
بہت شکریہ شمشاد بھائی
سلیمان جاذب — دسمبر 20، 2008 2:41 شام
آپ لوگوں کی گفتگو اچھی چل رہی