وحشت کی آگ آگ تھی فرقت کی لو نہ تھی

محمد وارث — فروری 20، 2017 3:22 صبح
خوبصورت غزل ہے راحیل صاحب، مقطع تو بہت ہی پسند آیا، لاجواب۔
راحیل فاروق — فروری 20، 2017 8:21 شام
واہ واہ قبلہ کیا کہنے بہت خوب۔ بہت ہی عمدہ۔ کیا ہی خوبصورت کلام ہے۔
اتنے دنوں کے غیاب کا حساب دیں پہلے۔ فوراً۔
لاجواب۔ کیا کہنے۔
آپ ہمارے اندر کا شاعر بیدار کرکے ہی دم لیں گے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پھر ہم سوجاتے ہیں۔:)
سوئے ہوئے شاعر جناب بدر الفاتح سے اصلاح لے سکتے ہیں۔
انھیں بیدار کیے بغیر!
بہت خوب راحیل بھائی۔
میری مختصر داد کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ داد برائے داد ہے۔ :)
شکریہ۔
آپ درست فرما رہے ہیں۔ فرہنگِ آصفیہ نسخۂ آفتاب اقبال میں 'میری مختصر داد' کا یہ مطلب موجود نہیں۔ بلکہ کوئی بھی مطلب موجود نہیں!
سبحان اللہ۔۔۔۔۔کیا کہنے راحیل بھائی!
آداب، عاطفی!
شکریہ، نقیبی بھائی۔
بہت خوب۔
استادِ محترم ہم بھی ایسی شاعری کیسے کر سکتے ہیں؟
سید صاحب، میری دعا ہے کہ آپ کبھی ایسی شاعری نہ کریں۔ خدا آپ کو فال ہائے بد اور دونئِ فلک کے اثرات سے محفوظ و مامون رکھے۔ اچھی اچھی باتیں کریں۔ اچھی زندگی گزاریں۔
بہت خوبصورت غزل۔
ڈھیروں داد۔
ڈھیروں شکریہ!
بہت اچھے جا رہے ہو راحیل۔
آپ کا حسنِ نظر ہے، قبلہ۔
واہ واہ ، کیا کہنے۔ سبحان اللہ۔۔۔
تشکر، حضور۔
بےحد شکریہ!
واہ کیا بات ہے ۔بہت خوب راحیل ۔ کیا شستہ بیان ہے۔
آپ کی محبت، مولائی!
کمال لاجواب ۔۔خوش رہیں سر ۔۔
آمین۔ دعائیں کرتے رہا کریں۔
بہت خوب راحیل بھائی چھاگئے ہیں آپ :)
وہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا​
بہت خوب راحیل بھائی!
عنایت، بھیا۔
کیا اچھے اشعار ہیں ! بہت ہی اعلٰی ! مقطع کی داد نہ دینا ظلم ہوگا ۔ بہت ہی خوب!!​
بہت شکریہ، آقا۔
مقطعِ سلسلۂِ شوق نہیں ہے یہ 'شعر'​
آثار سے تو داد ہی معلوم ہوتی ہے مگر خط کشیدہ عبارت کو دیکھ دیکھ کے دل بیٹھا جا رہا ہے۔
خوبصورت غزل ہے راحیل صاحب، مقطع تو بہت ہی پسند آیا، لاجواب۔
شکریہ، وارث بھائی۔ مگر حاشا و کلا ہماری نیت آپ کو لاجواب کرنے کی ہرگز نہ تھی!
محمداحمد — فروری 21، 2017 6:05 صبح
تم نے ستم کیا تو پشیمان کیوں ہوئے
میں نے یہ کب کہا کہ مجھے آرزو نہ تھی
منزل کے ہر حجاب نے چکرا دیا مجھے
موجود جا بجا تھی مگر رو برو نہ تھی
راحیلؔ سوزِ عشق سے پہلے جہان میں
آفاق تھے نگاہ نہ تھی جستجو نہ تھی

راحیل بھائی ہمیشہ کی طرح خوبصورت غزل!
عاطف ملک — فروری 21، 2017 6:22 صبح
سید صاحب، میری دعا ہے کہ آپ کبھی ایسی شاعری نہ کریں۔ خدا آپ کو فال ہائے بد اور دونئِ فلک کے اثرات سے محفوظ و مامون رکھے۔ اچھی اچھی باتیں کریں۔ اچھی زندگی گزاریں۔
100% متفق
ڈاکٹرعامر شہزاد — فروری 21، 2017 6:29 صبح
منزل کے ہر حجاب نے چکرا دیا مجھے
موجود جا بجا تھی مگر رو برو نہ تھی
تم نے ستم کیا تو پشیمان کیوں ہوئے
میں نے یہ کب کہا کہ مجھے آرزو نہ تھی

بہت ہی زبردست اور لاجواب ۔۔
اور یہ دو شعر تو بس ۔۔بہت ہی اعلیٰ
ڈھیروں داد راحیل بھیا ۔
محمد تابش صدیقی — فروری 21، 2017 6:29 صبح
شکریہ۔
آپ درست فرما رہے ہیں۔ فرہنگِ آصفیہ نسخۂ آفتاب اقبال میں 'میری مختصر داد' کا یہ مطلب موجود نہیں۔ بلکہ کوئی بھی مطلب موجود نہیں!
اجی فرہنگِ آصفیہ تو پانی بھرتی ہے آپ کی فرہنگ کے سامنے۔ تم جو کہو مناسب۔۔۔
سید لبید غزنوی — فروری 21، 2017 6:32 صبح
آمین۔ دعائیں کرتے رہا کریں۔
کیوں نہیں ضرور۔۔خوش رہیں۔
لئیق احمد — فروری 21، 2017 7:03 صبح
وہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا
سبحان اللہ
یوسف سلطان — فروری 21، 2017 8:52 صبح
آثار سے تو داد ہی معلوم ہوتی ہے مگر خط کشیدہ عبارت کو دیکھ دیکھ کے دل بیٹھا جا رہا ہے۔
دراصل راحیل بھائی موبائل میں اردو کی بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا، اگے سے دھیان رکھا جائے گا تاکہ آپ کی دل آزاری سبب نہ بنوں :)
لئیق احمد — فروری 21، 2017 9:18 صبح
دراصل راحیل بھائی موبائل میں اردو کی بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا، اگے سے دھیان رکھا جائے گا تاکہ آپ کی دل آزاری سبب نہ بنوں :)
راحیل بھائی نے مذاق کیا تھا :) ان کی دل آزاری ہر گز نہیں ہوئی :)
حسن محمود جماعتی — فروری 21، 2017 11:30 صبح
اتنے دنوں کے غیاب کا حساب دیں پہلے۔ فوراً۔
قبلہ ذرائع مراسلات و اطلاعات سے قطع تعلقی کیوجہ سے۔
یوسف سلطان — فروری 21، 2017 11:34 صبح
راحیل بھائی نے مذاق کیا تھا :) ان کی دل آزاری ہر گز نہیں ہوئی :)
جو لئيق بهائى معلوم ہے:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%D8%AD%D8%B4%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%DA%AF-%D8%A2%DA%AF-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%D9%81%D8%B1%D9%82%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%D9%88-%D9%86%DB%81-%D8%AA%DA%BE%DB%8C.94938/page-2