ٹھوکر لگی جو آیا کسی کی نگاہ میں

عاطف ملک — دسمبر 4، 2018 5:02 صبح
ٹھوکر لگی جو آیا کسی کی نگاہ میں
کنکر پڑا ہو تھا کہیں کوئی راہ میں
قتلِ انا کے راستے دشوار تھے مگر
ان سے بھی ہم گزر ہی گئے تیری چاہ میں
وہ اور ہی کسی کے ستم کی تھی داستاں
تم ہم سے ہوگئے ہو خفا خوامخواہ میں
سر تم نے اس کے در پہ جھکایا تھا کس لیے
ہے فرق قتل گاہ میں اور سجدہ گاہ میں
اس نے بھی خواہشوں کو مری اہمیت نہ دی
مجھ سے بھی رہ گئی تھی کمی کچھ نباہ میں
آواز اب نہ دیجیے گا، جا رہے ہیں ہم
اک آرزو چھپی سی تھی اس انتباہ میں
عاطفؔ کو بھی نصیب ہوں دو پل سکون کے
اے موت، تو ہی آکے اسے لے پناہ میں
(عاطفؔ ملک)
دسمبر ۲۰۱۸​
فرحان محمد خان — دسمبر 4، 2018 5:12 صبح

ہے فرق قتل گاہ میں اور سجدہ گاہ میں
بہت خوب عاطف بھائی کیا کہنے
محمد تابش صدیقی — دسمبر 4، 2018 5:13 صبح
ٹھوکر لگی جو آیا کسی کی نگاہ میں
کنکر پڑا ہو تھا کہیں کوئی راہ میں
قتلِ انا کے راستے دشوار تھے مگر
ان سے بھی ہم گزر ہی گئے تیری چاہ میں
وہ اور ہی کسی کے ستم کی تھی داستاں
تم ہم سے ہوگئے ہو خفا خوامخواہ میں
سر تم نے اس کے در پہ جھکایا تھا کس لیے
ہے فرق قتل گاہ میں اور سجدہ گاہ میں
اس نے بھی خواہشوں کو مری اہمیت نہ دی
مجھ سے بھی رہ گئی تھی کمی کچھ نباہ میں
آواز اب نہ دیجیے گا، جا رہے ہیں ہم
اک آرزو چھپی سی تھی اس انتباہ میں
عاطفؔ کو بھی نصیب ہوں دو پل سکون کے
اے موت، تو ہی آکے اسے لے پناہ میں
(عاطفؔؔ ملک)
دسمبر ۲۰۱۸​
لاجواب۔ بہت عمدہ
یقین آ گیا ہے کہ یہی آپ کا تخلص ہے۔
عبید انصاری — دسمبر 4، 2018 5:15 صبح
بہت خوب
خواہ مخواہ کے ساتھ لفظ "میں" استعمال کیا جاسکتا ہے؟ عاطف ملک محمد وارث الف عین
فرحان محمد خان — دسمبر 4، 2018 5:16 صبح
یقین آ گیا ہے کہ یہی آپ کا تخلص ہے۔
;)
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 6:40 صبح
آواز اب نہ دیجیے گا، جا رہے ہیں ہم
اک آرزو چھپی سی تھی اس انتباہ میں
بھیا زبردست اور بہت عمدہ غزل کے لیے ہماری طرف بہت مبارک بادی قبول فرمائیں اور یہ شعر بہت پسند آیا ۔
محمد تابش صدیقی — دسمبر 4، 2018 7:26 صبح
بھیا زبردست اور بہت عمدہ غزل کے لیے ہماری طرف بہت مبارک بادی قبول فرمائیں اور یہ شعر بہت پسند آیا ۔
سن لیا سید عمران بھائی؟
سید عمران — دسمبر 4، 2018 7:31 صبح
آواز اب نہ دیجیے گا، جا رہے ہیں ہم
اک آرزو چھپی سی تھی اس انتباہ میں
بھیا زبردست اور بہت عمدہ غزل کے لیے ہماری طرف بہت مبارک بادی قبول فرمائیں اور یہ شعر بہت پسند آیا ۔
تابش بھائی اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ عدنان بھائی کا اس شعر پر عمل کرنے کا کوئی موڈ ہے یا وہ اس انتباہ کے ذریعے کسی قسم کی دھمکی وغیرہ دے رہے ہیں تو یقیناً آپ سخت غلط فہمی کا شکار ہیں۔۔۔
عدنان بھائی جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔۔۔
آپ فکر مند نہ ہوں وہ کہیں نہیں جارہے ہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 7:59 صبح
تابش بھائی اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ عدنان بھائی کا اس شعر پر عمل کرنے کا کوئی موڈ ہے یا وہ اس انتباہ کے ذریعے کسی قسم کی دھمکی وغیرہ دے رہے ہیں تو یقیناً آپ سخت غلط فہمی کا شکار ہیں۔۔۔
عدنان بھائی جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔۔۔
آپ فکر مند نہ ہوں وہ کہیں نہیں جارہے ہیں!!!
جی جی بلکل ،
ایسا جو سوچ رہا ہے وہ یقینا خود فریبی کا شکار ہے ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 8:00 صبح
بھیا ،آپ بھی خوب ہی پھلجڑی چھوڑتے ہیں ۔:sneaky:
سید عمران — دسمبر 4، 2018 9:25 صبح
جی جی بلکل ،
ایسا جو سوچ رہا ہے وہ یقینا خود فریبی کا شکار ہے ۔
سن لیا تابش بھائی، آپ کو خود فریب بھی کہہ دیا!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 9:33 صبح
سن لیا تابش بھائی، آپ کو خود فریب بھی کہہ دیا!!!
بھیا کیوں محفل بدر کروانا چاہ رہے ہیں ،اللہ اللہ کریں ۔
سید عمران — دسمبر 4، 2018 9:37 صبح
بھیا کیوں محفل بدر کروانا چاہ رہے ہیں ،اللہ اللہ کریں ۔
آپ خود یہی چاہ رہے ہیں۔۔۔
جبھی تابش بھائی کو چھیڑ رہے ہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 9:40 صبح
آپ خود یہی چاہ رہے ہیں۔۔۔
جبھی تابش بھائی کو چھیڑ رہے ہیں!!!
ہم نے نہیں چھیڑا بلکہ ہمیں چھیڑا گیا ہے ۔
سید عمران — دسمبر 4، 2018 9:43 صبح
ہم نے نہیں چھیڑا بلکہ ہمیں چھیڑا گیا ہے ۔
کہیں آپ خود کو قیس کا دادا تو نہیں سمجھنے لگے؟؟؟
ٹک قیس کو چھیڑ چھاڑ کر عشق
لپٹا مجھے پنجے جھاڑ کر عشق
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 9:45 صبح
کہیں آپ خود کو قیس کا دادا تو نہیں سمجھنے لگے؟؟؟
ٹک قیس کو چھیڑ چھاڑ کر عشق
لپٹا مجھے پنجے جھاڑ کر عشق
بھئی اب آپ جو کچھ بھی سمجھ لیں ہم اپنے منہ میاں مٹھو بنتے بھلا اچھے لگے گے کیا ۔
سید عمران — دسمبر 4، 2018 9:47 صبح
بھئی اب آپ جو کچھ بھی سمجھ لیں ہم اپنے منہ میاں مٹھو بنتے بھلا اچھے لگے گے کیا ۔
یعنی دوسرے آپ کو میاں مٹھو بنائیں تو آپ کو اچھا لگے گا؟؟؟
مٹھو طوطے کو کہتے ہیں اور طوطے کی طوطا چشمی مشہور ہے۔۔۔
یقین نہ آئے تو پوچھ لیں تابش بھائی سے!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 9:54 صبح
یعنی دوسرے آپ کو میاں مٹھو بنائیں تو آپ کو اچھا لگے گا؟؟؟
مٹھو طوطے کو کہتے ہیں اور طوطے کی طوطا چشمی مشہور ہے۔۔۔
یقین نہ آئے تو پوچھ لیں تابش بھائی سے!!!
اب ہم کیا پوچھیں !!!!
ہم نے تو ویسے بھی اپنے قاتل کو معافی ایڈونس میں دےدی ہے ۔
آپ ہمیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ،اجازت عام ہے ۔
سید عمران — دسمبر 4، 2018 9:56 صبح
اب ہم کیا پوچھیں !!!!
ہم نے تو ویسے بھی اپنے قاتل کو معافی ایڈونس میں دےدی ہے ۔
آپ ہمیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ،اجازت عام ہے ۔
اب تک جو ہم کہہ رہے ہیں اس کے لیے کیا اجازت لی تھی؟؟؟
:angry2::angry2::angry2:
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 4، 2018 9:58 صبح
اب تک جو ہم کہہ رہے ہیں اس کے لیے کیا اجازت لی تھی؟؟؟
:angry2::angry2::angry2:
ارے کہہ تو رہے ہیں اجازت عام ہے ۔
اب ایونہی شرمندہ کیے جا رہے ہیں ۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%B9%DA%BE%D9%88%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DA%AF%DB%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%A2%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DA%AF%D8%A7%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA.104538/